Tag: امریکی ڈالر

  • امریکی ڈالر ایک بار پھر 174 روپے سے تجاوز کرگیا

    امریکی ڈالر ایک بار پھر 174 روپے سے تجاوز کرگیا

    کراچی: امریکی ڈالر ایک بار پھر 174 روپے سے تجاوز کرگیا اور ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 174 روپے 10 پیسے تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد ڈالر 173 روپے 49 سے بڑھ کر 174روپے 10 پیسے تک جا پہنچا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دیئے جانے والی قسط میں مزید دیر ہونے کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ پر ایک بار بھر دباؤ آیا ہے، جس سے ڈالر دوبارہ اوپر جانا شروع ہو گیا ہے۔

    گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 172روپے سے تجاوز کرگیا تھا۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے پاکستان میں ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر پہنچنے کے بعد پیر کو 169 روپے 51 پیسے تک آگیا تھا۔

    سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، سعودی عرب نے 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی مد میں بھی رقم ادا کرے گا۔

  • امریکی  ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، 172 روپے سے تجاوز کرگیا

    امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، 172 روپے سے تجاوز کرگیا

    کراچی : انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 172روپے سے تجاوز کرگیا ، گزشتہ روز ڈالر 171 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان آج بھی برقرار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 2 پیسے اضافہ ہوا اور 172 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دیئے جانے والی قسط میں مزید دیر ہونے کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ پر ایک بار بھر دباؤ آیا ہے، جس سے ڈالر دوبارہ اوپر جانا شروع ہو گیا ہے۔

    گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 171 روپے سے تجاوز کرگیا تھا اور 170.51 روپے سے مہنگاہوکر 171.63 روپے پر بند ہوا تھا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان میں ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر پہنچنے کے بعد پیر کو 169 روپے 51 پیسے تک آگیا تھا تاہم سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، سعودی عرب نے 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی مد میں بھی رقم ادا کرے گا۔

  • امریکی ڈالر 171 روپے 25 پیسے پر آگیا

    امریکی ڈالر 171 روپے 25 پیسے پر آگیا

    کراچی : ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے ، انٹر بینک میں آج ڈالر 40 پیسے کم ہوکر 171 روپے 25 پیسے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر گرنے کا رجحان مسلسل جاری ہے ، انٹر بینک میں آج ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر171 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا۔

    گذشتہ ہفتے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور جب انٹر بینک مارکیٹ بند ہوئی تو ڈالر کی قیمت 172 روپے 78 پیسے تھی۔

    یاد رہے پچھلے تین ٹریڈنگ سیشنز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 روپے 2 پیسے تک گر چکا ہے، گزشتہ منگل کو اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 27 پیسےپر پہنچ چکا تھا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، سعودی عرب 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی سپورٹ میں بھی دے رہا ہے۔

  • امریکی ڈالر کی اونچی  اڑان، 174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، 174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    کراچی: امریکی ڈالر 174 روپے سے تجاوز کرگیا اور ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 174 روپے 30 پیسے تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 173روپے96پیسے پراوپن ہوا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 173.96 سے بڑھ کر 174 روپے 30روپے تک جا پہنچا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات شوکت ترین نے جمعرات کو آئی ایم ایف سے بات چیت ختم کیے بغیر واشنگٹن سے چلے گئے ، جس کی وجہ سے پاکستانی انٹر بینک مارکیٹ پر مزید دباؤ آسکتا ہے اور پاکستانی کرنسی مزید گر سکتی ہے۔

    خیال رہے ایکسچینج کمپنیزایسوی ایشن آف پاکستان کےسیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی اطلاعا ت پرانٹربینک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، ڈالرکی خریداری بڑھنے سے روپے پر دباؤآیا اور ڈالرمہنگاہورہا ہے۔

    ظفر پراچہ نے کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اقتصادی صورتحال ٹھیک ہے،ریکارڈ ترسیلات زروصول ہورہی ہیں ، ہمارے زرمبادلہ کےذخائربہت اچھے ہیں، ڈالرکو ڈیڑھ سو سے ایک سوپچپن روپے تک ہونا چاہیے۔

  • نیا ریکارڈ قائم ، امریکی  ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    نیا ریکارڈ قائم ، امریکی ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے پرجا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے ، ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے پر پہنچ گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 172 روپے 20 پیسے پر جا پہنچا۔

    یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر17روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

    خیال رہے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث درآمدی اشیاء اور خام مال کی قیمت بڑھے گی۔

  • امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 169.60 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 171روپے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح برقرار رہی۔

    انٹربینک میں آج ڈالر52 پیسے مہنگاہوا ، اور اختتام پر تاریخ کی بلند سطح 169.60 روپے پر بندہوا ، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 169.65 روپےتک ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 171روپے کی بلند ترین سطح پربند ہوا۔

    یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر17روپے 32 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    خیال رہے گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے کے دوران روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طلب پر خریداری پر ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 169روپے 70 پیسے کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا جبکہ ہفتے کے دوران مسلسل روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع فاریکس مارکیٹ کے مطابق روپیہ تاریخ کی ترین سطح تک گرنے کے بعد مرکزی بینک کی مداخلت ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی سپلائی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح سے نیچے أگیا۔

  • نیا ریکارڈ قائم  ، امریکی ڈالر 169 روپے کی ریکارڈ سطح  بھی عبور کرگیا

    نیا ریکارڈ قائم ، امریکی ڈالر 169 روپے کی ریکارڈ سطح بھی عبور کرگیا

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر 169 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا ، ایک دن میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوکر 169.6 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا اور 169 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 169.6 روپے کی نئی بلند سطح قائم کردی۔

    یاد رہے رواں سال:7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر بند ہوا تھا اور چار ماہ میں ڈالر17 روپے 22 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 167.09 سے بڑھ کر 168.70 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔

    خیال رہے حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے, گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

  • امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسےاضافے سے 168روپے94 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر ہے۔

    روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید 84 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد ڈالر 168.10 روپے سے بڑھ کرتاریخ کی نئی بلند سطح 168.94 روپے پر تک جا پہنچا۔

    یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر16 روپے 42 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 167.09 سے بڑھ کر 168.70 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔

    خیال رہے حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے, گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

  • امریکی ڈالر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 ماہ کی بلند سطح 166 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ، ایک دن ڈالر کی قدر میں 1 روپے9 پیسے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالرایک دن میں 1.08روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 166روپے سے تجاوز کرگئی اور انٹربینک میں ڈالر166روپے28پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164.20 روپے سے بڑھ کر 164.40 روپے اور قیمت فروخت 164.60 روپے سے بڑھ کر 164.80 روپے ہو گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 165.20 روپے بڑھ کر 166.29 روپے پر بند ہوا۔

    ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث درآمدی اشیاء اور خام مال کی قیمت بڑھے گی۔

  • حکومتی کوششوں کے ثمرات،  ڈالر  22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

    حکومتی کوششوں کے ثمرات، ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

    کراچی: حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوکر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر مزید مستحکم ہورہا ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 153.18 سےکم ہوکر152.95 روپے کا ہوگیا، جو 22 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونا ہے اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ڈالر کی زیادہ آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہاہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔