Tag: امریکی ڈالر

  • امریکی ڈالر مزید سستا، روپیہ بہتری کی جانب گامزن

    امریکی ڈالر مزید سستا، روپیہ بہتری کی جانب گامزن

    کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر مزید سستا ہوکر 277 روپے سے بھی نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

    انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے نرخ مزید 79 پیسے گرگئے، رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر 276.83 روپے پر بند ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری روز 277.62 روپے تھی۔

    واضح رہے کہ 5 ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24 روپے سستا ہوچکا ہے۔

    گزشتہ ماہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • رواں ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا؟

    رواں ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا؟

    کراچی : گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 7 پیسے سستا ہوکر 282 روپے سے 277 روپے تک نیچے گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ اور مافیاز کو جڑ سے ختم کرنے کے مشن پر ڈالر کی مسلسل تنزلی کا عمل جاری ہے ، روپیہ مضبوط تر ہورہا ہے۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 7 پیسے سستا ہوا اور ڈالر 282 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 277 روہے 62 پیسے پر بند ہوا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے کم ہوا ، ڈالر 281 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 277 روپے پر بند ہوا۔

    دیگر کرنسیوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں یورو 2 روپے کمی سے 298 روہے سے 296 روپے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتے پاؤنڈ کی 4 روپے سستا ہوا اور پاؤنڈ 348 روپے سے کم ہوکر 344 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 1 روپے کمی سے 74 روپے 20 پیسے اور امارتی درہم 45 پیسے کمی کے بعد 76 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید سستا،   278 کی سطح پر آگیا

    پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید سستا، 278 کی سطح پر آگیا

    کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر مزید سستا ہوکر 278 روپے کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

    آج بھی امریکی ڈالر مزید ایک روپے ایک پیسے سستا ہو کر 278 روپے 58 پیسے کا ہوگیا جبکہ بینکس درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر دوسو انناسی روپے تین پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے سستا ہو کر 278 روپے پچاس پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے پانچ ستمبر سے ابتک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالراٹھائیس روپے اننچاس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اننچاس روپے پچاس پیسے سستا ہو چکا ہے۔

    واضح رہے حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پاکستان میں امریکی ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

    پاکستان میں امریکی ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

    کراچی: امریکی ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 1.21 روپے سستا ہوکر 280 روپے سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام جاری ہے اور امریکی ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    انٹربینک مارکیٹ ڈالر مزید ایک روپے اکیس پیسے سستا ہوکر279 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے اور بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر 279 روپے 70 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 279 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب یورو 1 روپے اضافے سے 297 روپے پر آگیا، برطانوی پاؤنڈ بھی 346 روپے پر برقرار ہے جبکہ اماراتی درہم 20 پیسے کمی سے 76 روپے کا ہوگیا اور سعودی ریال 74 روپے 20 پیسے پر مستحکم رہا

    خیال رہے انٹر بینک مارکیٹ میں پانچ ستمبر سے ابتک ستائیس روپے سے زائد جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اننچاس روپے سستا ہو چکا ہے۔

  • پاکستان میں امریکی ڈالر  6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

    پاکستان میں امریکی ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

    کراچی : پاکستان میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ، جس کے باعث ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔

    ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر 5 روپے 50 پیسے کمی سے 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ، گزشتہ ہفتے ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 288 روپے سے کم ہوا اور 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی اور یورو 306 روپے سے کم ہوکر 298 روپے کا ہوگیا جبکہ اسی عرصے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 5 روپے کمی ہوئی ، برطانوی پاؤنڈ 353 روپے سے کم ہوکر 348 روپے میں فروخت ہوا۔

    ایک ہفتے میں سعودی ریال میں ایک روپے کمی کے بعد 76 روپے 20 پیسے سے کم ہوکر 75 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ امارتی درہم 2 روپے 60 پیسے سستا ہوکر 79 روپے 80 پیسے سے کم ہوا اور 77 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

  • عراق کا امریکی ڈالر میں تجارت بند کرنے کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی

    عراق کا امریکی ڈالر میں تجارت بند کرنے کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی

    عراق نے معاشی خودانحصاری کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے امریکی ڈالر میں تجارت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت کا کہنا ہے بینک یکم جنوری 2024 سے نقد امریکی ڈالر میں لین دین بند کردیں گے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکومت کے اس اقدام سے 50 فیصد غیر قانونی ڈالر ٹریڈ کو روکا جا سکے گا اور اس سے معیشت میں امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے کی وسیع تر کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔

    عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوری 2024 سے بینک عوام کو صرف عراقی کرنسی میں ہی ادائیگی کریں گے۔

  • پاکستانی روپے نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستانی روپے نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    اسلام آباد : امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ یومیہ بنیادوں پر مسلسل تگڑا ہورہا ہے جس کے سبب روپے کو دنیا میں نمایاں مقام مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی نے رواں ماہ ستمبر میں ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    اس حوالے سے بلوم برگ اور اسٹیٹ بینک کی جانب کردہ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ستمبر میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 5.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی جو دنیا بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔

    31اگست کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر 305.54 روپے ریکارڈ کی گئی جو 26 ستمبر کو 289.80 روپے ہوگئی۔

    اس فہرست میں کولمبیا کی کرنسی دوسرے اور موریشیس کی کرنسی تیسرے نمبر پر رہی۔ کولمبیا کی کرنسی کی قدر میں ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں 0.8 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی، اسی طرح موریشیس کی کرنسی کی قدر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 0.5 فیصد کی شرح سے نمو دیکھنے میں آئی۔

  • امریکی ڈالر مزید سستا ، 300 روپے سے نیچے آگیا

    امریکی ڈالر مزید سستا ، 300 روپے سے نیچے آگیا

    کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 16 پیسے مزید سستا ہو کر 300 روپے سے نیچے آگیا، 6 ٹریڈنگ سیشن میں ڈالر انٹربینک میں 7.50 روپے نیچے آ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ پر حکومتی کارروائیوں کے اثرات نمایاں ہے ، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ کے بعد اب انٹربینک میں بھی ڈالرتین سو روپے سے نیچے گرگیا، ٹریڈنگ سیشن کے دوران انٹربینک میں ڈالر دوروپےسولہ پیسے سستا ہو کر دوسوننانوے روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر 299 روپے پچاس پیسےمیں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، چھ ٹریڈنگ سیشن میں ڈالر انٹربینک میں آٹھ روپے دس پیسے نیچے آ چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے گر چکا ہے۔

    اس حوالے سے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہےاوپن مارکیٹ کا ریٹ انٹربینک سے نیچے آچکا ہے، ایکسچینج کمپنیاں اب انٹربینک کو ڈالر بیچ رہی ہیں، روپےکی قدرکومستحکم کرنا ہے تو مہنگائی کو کم کرناہوگا۔

    گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اناسی پیسے کمی کے بعد 301 روپے سولہ پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ فاریکس ڈیلرزکےمطابق بینکوں نے درآمد کنندگان کوڈالرتین سوایک روپے چھیاسٹھ پیسےمیں فروخت کیا گیا۔

    خیال رہے حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی فارن ایکسچینجز کےخلاف کارروائیوں پر ایف آئی اے کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کردی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ 48 چھاپے مارے گئے ، 48 مقدمات درج کرکے انسٹھ گرفتاریاں کی گئیں اور پندرہ کروڑ روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے۔

  • امریکی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک دن میں 6 روپے سستا

    امریکی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک دن میں 6 روپے سستا

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک دن میں چھ روپے سستا ہو کر تین سوبائیس روپے پر آ گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالرکی بڑھتی قیمت کوریورس گیئرلگ گیا ، کاروبار ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم دیکھنے میں آیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریبا چھ روپے سستا ہو کر تین سو بائیس روپے پر کی سطح پر آگیا، فاریکس ڈیلز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ تیزی سے گرنا شروع ہو گیا ہے، ابتک مارکیٹ میں تقریبا چھ روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے، امریکی ڈالر ایک روپے اکیتیس مہنگا ہو کر تین سوچھ روپے پچیانوے پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ بینکس ایل سیز کھولنے کیلئے درآمد کنندگان کو ڈالر تین سو سات روپے پینتالیس پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

  • امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،  330 روپے میں بھی دستیاب نہیں

    امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، 330 روپے میں بھی دستیاب نہیں

    کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، مارکیٹ میں 330 روپے میں بھی دستیاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہو کر305 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ بینکوں کی جانب سے امپورٹرز ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالرر 305.96 میں فروخت کیا گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5 روپے مہنگا ہو کر 328 روپے مین فروخت ہوا جبکہ مارکیٹ میں ڈالر330 روپے میں دستیاب نہیں۔