Tag: امریکی ڈالر

  • امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ ،  322 روپے کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ ، 322 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں 322 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 328 روپے میں بھی دستیاب نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر دوہفتوں سےتاریخ کی بلندترین سطح پر ہے، کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے آج اپنی قدر مزید کھو دی۔

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے پندرہ پیسے مہنگا ہو کر تین سو پانچ روپے ساٹھ پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ بینکوں کی جانب سے امپورٹرز ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر تین سو چھ روپے دس پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 322 روپے سے فروخت کیا جا رہا ہے، مگر ڈالر تین سو اٹھائیس روپے میں دستیاب نہیں۔

    گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے چالیس پیسے مہنگا ہوکر تین سو چار روپے پینتالیس پیسے پربند ہوا تھا جبکہ فاریکس ڈیلروں نے اوپن مارکیٹ میں ڈالرڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر تین سوانیس روپے پچاس پیسےمیں فروخت کرنےکا دعویٰ کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالرتین سو ستائیس روپےمیں بھی دستیاب نہیں۔۔ ڈالر فروخت کرنے پر تین سو پانچ روپے قیمت مل رہی ہے۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں امریکی ڈالر 300 روپے کا ہوگیا

    ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں امریکی ڈالر 300 روپے کا ہوگیا

    کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہو گیا، ڈالر نے دو سو سے تین سو کا سفر پندرہ ماہ میں مکمل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 36 پیسے مہنگا ہوا اور ملکی تاریخ میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تین سو روپے کا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپےمیں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    ڈالر نے دو سو سے تین سو کا سفر پندرہ ماہ میں مکمل کیا، موجودہ نگراں حکومت کے دور میں امریکی ڈالرتقریباً ساڑھے بارہ روپے جبکہ پی ڈی ایم دور میں ایک سو چھ روپے پچاس پیسے بڑھا۔

    پی ٹی آئی حکومت تبدیلی سے ابتک ڈالر تقریباً ایک سو بیس روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً بیس روپے تک مہنگا ہو کر تین سو پندرہ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

  • امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ ، 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں

    امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ ، 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں

    کراچی : امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ میں ڈالر314 روپے میں بھی دستیاب نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر کو مسلسل کمی کا سامنا ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سینتالیس پیسے مہنگا ہو کر 298 روپے ساٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔

    بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو ننانوے روپے دس پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہو کر 312 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فری مارکیٹ میں ڈالر 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے، جس کے پاس ڈالر ہے وہ بیچ نہیں رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر باہر روک رہے ہیں جس کی وجہ سے سپلائی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

  • پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی، ایک دن میں 4 روپے مہنگا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی، ایک دن میں 4 روپے مہنگا

    کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 3.78 روپے مہنگا ہوکر 283 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی، آج بھی ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 2.09 روپے مہنگا ہوا اور 281.35 روپے پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 281 روپے پچاس پیسے پر فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہو کر 287 روپے میں فروخت ہوا۔

    کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3.78روپے مہنگا ہو کر 283.04روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4 روپےمہنگا ہوکر 290 روپے میں فروخت ہوا اور بینکوں نےدرآمدکنندگان کوڈالر 283.50روپےمیں فروخت کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    گذشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے سڑسٹھ پیسے مہنگا ہو کر دوسو اناسی روپے چھبیس پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو اناسی روپے پچھتر پیسے تک میں فروخت کیا گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپیہ مہنگا ہو کر 286 روپے پر فروخت ہو تھا۔

  • امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ ،  4 روپے مہنگا ہوگیا

    امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ ، 4 روپے مہنگا ہوگیا

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالرچار روپے مہنگا ہو کر 284 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں 277 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے پھر اڑان بھرلی، کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے تیرہ پیسے مہنگا ہوا اور 276.46 سےبڑھ کر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ بینکوں نے جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو اٹھہتر روپے میں فروخت کیا گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 284 روپے تک میں فروخت ہوا، ذرائع کا کہنا ہے درآمدات کھلنے کی وجہ سے انٹربینک میں ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

  • آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے اثرات ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مضبوط

    آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے اثرات ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مضبوط

    کراچی‌: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض منظور ہونے پر ڈالر 2 روپے 37 پیسے سستا ہوکر 275 روپے کی سطح پر آگیا۔

    فصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف بورڈ) کی جانب سے پاکستان کو اسٹینڈبائی ارینجمنٹ قرض کی منظوری کے اثرات کرنسی مارکیٹ پر نمایاں نظر آئے۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ کھلتے ہی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے تینتیس پیسے کمی ہوئی اور ڈالر دو سو پچھتر روپے پندرہ پیسے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 275 روپے 50 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہوکر 279 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    گذشتہ روز انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالرایک روپے نوپیسے سستا ہو کر دو سو ستتر روپے اڑتالیس پیسے پربند ہوا تھا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے سستا ہوکر دو سو اسّی روپے پر فروخت ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالرکی طلب میں اضافہ توہے مگرسپلائی بہترہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی آرہی ہے۔

    خیال رہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی معاہدہ کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو جلد جاری کردی جائے گی۔

    آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو نو ماہ میں تین ارب ڈالر ملیں گے، ایک قسط عبوری حکومت جبکہ ایک قسط نئی حکومت کو جاری کی جائے گی۔

  • امریکی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا ، پاکستانی روپیہ مزید تگڑا

    امریکی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا ، پاکستانی روپیہ مزید تگڑا

    کراچی : امریکی ڈالر مزید پاکستانی روپے کے مقابلے ایک روپے 9 پیسے مزید سستا ہو کر 277 روپے 48 پیسے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا اور ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپے سینتالیس پیسے سستا ہو کر 277 روپے دس پیسے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 277 روپے 60 پیسے میں فروخت کیا۔

    فاریکس ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر میں 2 روپے سستا ہوکر 280 روپے پرفروخت ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافہ تو ہے مگر سپلائی بہتر ہونے کی وجہ سے ریٹ نیچے آ رہا ہے۔

  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہونے کا اعلان،  امریکی ڈالر نیچے آگیا

    سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہونے کا اعلان، امریکی ڈالر نیچے آگیا

    کراچی : سعودی عرب سے دو ارب ڈالر موصول ہونے کے اعلان پر ڈالر 1.23 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر 1.70روپے مہنگا ہو کر 281.50روپے کا ہوگیا۔

    انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 284 روپے پر فروخت ہونے لگا تاہم وزیرخزانہ کی جانب سے سعودی عرب سے دو ارب ڈالر موصول ہونے کے اعلان پر روپے کی قدر میں استحکام ہوا۔

    انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ستر پیسے اضافے کے بعد ایک روپے تیس پیسے سستا ہوکر 278 روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے ذخائر چھ ارب چھیالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے، جس کے بعد بینکوں میں ڈالرکی طلب میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

    فاریکس ڈیلز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو سو تیراسی روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1.23روپے سستا ہو کر 278.57روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر بند ہوا۔

  • آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری

    آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

    انٹربینک مارکیٹ امریکی ڈالر دو روپے دس پیسے مہنگا ہوکر دو سو اسی روپے پر پہنچ گیا، جبکہ بینکوں کی جانب سے ڈالر دو سو اسی روپے پچاس پیسے پر فروخت کیاگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 283 روپے کا ہوگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کھلنے کے سبب ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    یاد رہے اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا تھا کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 9 پیسے سستا ہوا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 285.99 روپے سے گر کر 277.90 روپےپرآگیا جبکہ حکومت کے انفلوز کی مد میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کی کم سطح تک ٹریڈہواتھا۔

    انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قیمت گر گئیں ، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہوا۔

  • ایک ہفتے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا، رپورٹ جاری

    ایک ہفتے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا، رپورٹ جاری

    کراچی : اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 9 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے سستا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 9 پیسے سستا ہوا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 285.99 روپے سے گر کر 277.90 روپےپرآگیا جبکہ حکومت کے انفلوز کی مد میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

    کاروباری ہفتےکےدوران انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کی کم سطح تک ٹریڈہواتھا۔

    انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قیمت گر گئیں ، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہوا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 290 روپے سے گر کر 282 روپے کا ہوگیا ، جس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 4 روپے 10 پیسے رہ گیا۔

    اس کے علاوہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 7 روپے سستا ہوکر 306 روپے ، برطانوی پاؤنڈ11 روپے نمایاں کمی سے 357 روپے تک گرگیا۔

    اس دوران امارتی درہم 2 روپے سستا ہوکر 77 روپے تک اور سعودی ریال 1.70 روپے سستا ہوکر 73.70 روپے تک گرا۔