Tag: امریکی ڈالر

  • امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہونے لگا

    امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہونے لگا

    کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 97 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 41 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 281 سے زائد میں فروخت ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپیہ مضبوط اور مستحکم ہونے لگا ہے تاہم آج پھر انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ گیا گیا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرایک روپے ستانوے پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 277 روپے 41 پیسےپر بند ہوا جبکہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو اٹھہتر روپے دس پیسے میں فروخت کیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سواکیاسی روپے سے زائد میں فروخت ہوا ، ذرائع کا کہنا ہےکہ بینکوں پر دباؤ ہے کہ پورٹ پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کیلئے ڈالر فراہم کئے جائیں، درآمدات کُھلنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

    گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک ہی دن میں دس روپے اٹھاون پیسے سستا ہوکر 275 روپے اکتالیس پیسے پربند ہوا۔ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر دو سو پچاسی روپے ننانوے پیسے پربند ہوا تھا۔

  • آئی ایم ایف ڈیل کی صورت میں امریکی ڈالر کتنا نیچے آسکتا ہے؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    آئی ایم ایف ڈیل کی صورت میں امریکی ڈالر کتنا نیچے آسکتا ہے؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی: چیئرمین ایکسچینج کمپنیز اور صدرفاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے آئی ایم ایف ڈیل کی صورت میں ڈالر 270روپے تک گرنے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایکسچینج کمپنیز اور صدرفاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالرکی قدر مزید کم ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرکی "بلیک مارکیٹ "دم توڑرہی ہے، سرکاری اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی گیپ ختم ہوگیا ہے۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ قیمت میں بڑافرق ختم ہونےسےہنڈی حوالہ کی بلیک مارکیٹ پرضرب لگی، آئی ایم ایف ڈیل کی صورت میں ڈالربتدریج گرکر270روپے پر آسکتا ہے۔

    کرنسی ڈیلر نے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلےبلیک مارکیٹ میں ڈالر 320 روپے پر جا پہنچا تھا، ایک ماہ پہلے اوپن اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کا فرق 25 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

    ڈیلرز کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر قانونی راستوں سے آنے سے سپلائی میں اضافہ اور قیمت کم ہوگی۔

  • امریکی ڈالر کی پھر اونچی اڑان،  ایک دن میں 8 روپے مہنگا

    امریکی ڈالر کی پھر اونچی اڑان، ایک دن میں 8 روپے مہنگا

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 308 روپے سطح پر جا پہنچا جبکہ انٹر بینک میں 286.19 روپے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کی قیمت میں اکیاون پیسے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 286.19 پیسے پر بند ہوئی۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ڈالر اٹھ روپے اضافہ کے ساتھ تین سو اٹھ روپے پر بند ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر ریٹس میں اضافہ ہو رہا ہے اور بینک اوپن مارکیٹ میں ڈالر نہیں دے رہے۔

    حجاج کرام کی جانب سے بھی ڈالراورسعودی ریال کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور بینک درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو چھیاسی روپے پچاس پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اچانک 25 روپے تک گر گیا اور دو سو نوے میں فروخت ہونے لگا تھا۔

    پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا ڈالر گرنے کی بڑی وجہ اسحاق ڈار کے بینکوں کو دیئےگئے احکامات ہیں، کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

  • امریکی ڈالر اچانک 25 روپے کیوں سستا ہوا؟  وجہ سامنے آگئی

    امریکی ڈالر اچانک 25 روپے کیوں سستا ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی بڑی کامیابی ہے۔

    ڈالر گرنے کی بڑی وجہ اسحاق ڈار کے بینکوں کو دیئےگئے احکامات ہیں، کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

    ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا،اسحاق ڈار کو بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈز کے لئے ڈالر خرید رہے ہیںِ، بروقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہولڈ یا سٹہ بازی کرنا چاہتے ہیں ان کو نہیں ملے گا، جب ہمارے فارن ایکسچینج بڑھ جائیں گے تو ساری پابندیاں ہٹادیں گے۔

    چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن نے کہا کہ مشکل حالات ہیں اس وقت ہر آدمی کو ایک ایک ڈالر سوچ سمجھ کر خرچ کرنا ہے، میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں اور ان کا تعاون ہمارے ساتھ رہا اورغیر ضروری ڈالر انھوں نے نہ خریدا تو انشاء اللہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کا ریٹ گرے گا۔

    ملک بوستان کا کہناتھا کہ انٹر بینک کا ریٹ اس وقت بہت زیادہ ہے، اس سے پہلے پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے، غیر ضروری چیزیں نہیں خریدنی۔

    انھوں نے کہا کہ سری لنکا کو جب ڈیفالٹ کیا تھا تو 325 سے کم ہوکر 295 آگیا اب انھوں نے سیکھ لیا ہے اپنے ملک کو بچانا ہے۔

    چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور معیشت کا مسئلہ ہے ، سیاستدانوں سے بھی میں درخواست کروں گاوہ بیٹھ کر مذاکرات کریں ، پاکستان کی سیاست مستحکم ہوگئی تو معیشت بھی مستحکم ہوگی اور پاکستان بھی مستحکم ہوگا۔

  • امریکی ڈالر میں اچانک بڑی کمی، 25 روپے تک سستا

    امریکی ڈالر میں اچانک بڑی کمی، 25 روپے تک سستا

    کراچی :امریکی ڈالر اچانک 25 روپے سستا ہو کر 290 کی سطح تک گرگیا ، گزشتہ روز اوپن مارلیٹ میں ڈالر 315 پر ٹریڈ ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر اچانک 25 روپے تک گر گیا اور دو سو نوے میں فروخت ہونے لگا۔

    انٹر بینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہو کر دو سو پچاسی روپے پچیس پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو پچاسی روپے پچھتر پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سےپاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں 25روپے تک ڈالر گر چکا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290سے295کےدرمیان ہے، گزشتہ روز اوپن مارلیٹ میں ڈالر 315 پر ٹریڈ ہوا تھا۔

  • آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، امریکی ڈالر 306 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، امریکی ڈالر 306 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    کراچی : امریکی ڈالر 306 روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی تجاوز کرگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے امریکی ڈالر ایک بار پھر بے قابو ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 03 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 86 پیسے پر آگیا جبکہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو اٹھاسی روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ روپے مہنگا ہو کر پہلی بار تین سو چھ روپے سے بھی زیادہ کا فروخت ہو رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے نویں جائزہ رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے امریکی ڈالر انٹر بینک میں ایک بار پھر بے قابو ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر دستیاب ہی نہیں اور ڈیلرز من مانے ریٹ پر ڈالر فروخت کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے مہنگا ہوکر 328روپے کا اور برطانوی پاؤنڈ 5 روپے مہنگا ہوکر 379 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1.10روپے مہنگا ہوکر 83.80 روپے کی بلند سطح پرآگیا۔

  • امریکی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    امریکی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    کراچی : پاکستان میں امریکی ڈالر 300 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، 4 روز کےدوران ڈالر15 روپے 34 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 71 پیسے مہنگا ہو کر 298.93روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300روپے سے بھی اوپر فروخت ہونے لگا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کوڈالر 297 روپےمیں اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر301روپے سے اوپر فروخت کیا گیا۔

    فاریکس ڈیلر کے مطابق 4 روز کے دوران ڈالر 15 روپے 34 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر 290 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا تھا کہ طلب پر روپے پر شدید پریشر دیکھاجا رہا ‌‌ہے۔

  • موجودہ صورتحال ، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    موجودہ صورتحال ، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 16 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

    موجودہ صورتحال کے اثرات کرنسی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آئے اور پاکستان میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروبار میں ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5 روپے 16 پیسے مہنگا ہو کر 290 پر جا پہنچا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر 290 روپے میں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے پرفروخت ہورہاہے۔

    گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید دو روپے مہنگا ہوا تھا ، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 288 روپے سے بڑھ کر 290 روپے میں فروخت ہوا۔

  • امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح  چھونے کے بعد واپس  نیچے آگیا

    امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد واپس نیچے آگیا

    کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 63 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 46 پیسے کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح دو سو پچاسی روپے نو پیسے کو چھونے کے بعد واپس نیچے آگیا۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے آغاز میں ڈالر 12 روپے 31 پیسے سستا ہوکر 272 روپے 78 پیسے پر آگیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 10 روپے 9 پیسے سستا ہوا اور 275روپےکا ہوگیا ۔ بعد ازاں ڈالر 6 روپے63 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 46 پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو اناسی روپے پچاس پیسے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز ڈالر ایک دن میں انیس روپے مہنگا ہوا تھا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 290 روپے زیادہ ہو چکی تھی۔

    فاریکس ڈیلرزکا کہنا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سونوے روپے سے اوپر میں فروخت پر اسٹاک بروکرزاورکاروباری شخصیات سرپکڑ کر بیٹھ گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ سرپرائز ہے، مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔

  • امریکی  ڈالر میں اچانک بڑا کا اضافہ ،  290 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر میں اچانک بڑا کا اضافہ ، 290 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 18.89 روپے مہنگا ہوکر 285 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بڑا ضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 18 روپے 89 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 285 روپے کا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکوں کی جانب سے بھی درآمد کنندگان کو ڈالر288 روپے سے اوپر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے سے اوپر پر فروخت ہو رہا ہے۔