Tag: امریکی ڈالر

  • امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم ، 276 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : انٹر بینک میں  امریکی ڈالر 5 روپے22 پیسے مہنگا ہوکر 276 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر قیمت میں 6 روپے64پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 278 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر5.22روپے مہنگا ہو کر 276.58روپے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 277 روپے 50 پیسے میں اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 سے 280 روپےمیں فروخت کیا جا رہا ہے۔

  • امریکی ڈالر مزید مہنگا، ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر مزید مہنگا، ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : انٹر بینک میں ڈالر مزید سات روپے چالیس پیسے مہنگا ہو کر 270 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مستحکم ہوگیا اور ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر سات روپے چالیس پیسے مہنگا ہوا اور 270 روپے پر جا پہنچا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 271 روپے 60 پیسےمیں فروخت کیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268 سے 272 روپےتک میں فروخت ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر7 روپے3 پیسے مہنگا ہوکر 269 روپے 63پربندہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں پچھلے3دن میں ڈالر میں38.74 روپےکا اضافہ ہو چکا ہے۔

  • امریکی ڈالر  تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے

    امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے

    کراچی : پاکستانی تاریخ میں پہلی بارانٹربینک میں ڈالر بلندیوں پر پہنچ گیا، ماضی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان آج بھی جاری ہے اور ڈالر ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کےدوران ڈالر مزید 8 روپے 87 پیسے مہنگا کر 260 روپے پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو چونسٹھ روپے میں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دوسو پینسٹھ روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    دو دن میں ڈالر تینتیس روپے گیارہ پیسے مہنگا ہو چکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک گرے مارکیٹ کو ختم کرنے کیلئے ڈالر کے ریٹس کو فری فلوٹ کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    یاد رہے 25 جنوری کوڈالردوسوتیس روپے نواسی پیسے پربندہوا تھا جبکہ چھبیس جنوری کوڈالرکی قیمت میں نوفیصدسے زائداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    صرف ایک دن میں ڈالر زیادہ مہنگا ہونے کا ریکارڈ5روپے90پیسے جولائی 2022میں تھا جبکہ سال 2022میں ڈالر108روپے سے زائد مہنگا ہوا تھا۔

  • امریکی ڈالر کی لمبی چھلانگ، ایک ہی دن میں  23 روپے مہنگا

    امریکی ڈالر کی لمبی چھلانگ، ایک ہی دن میں 23 روپے مہنگا

    کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک ہی دن میں 23 روپے 86 پیسے مہنگا ہوکر 250 سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں اچانک ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 11 پیسے ہوا، جس کے بعد ‌ڈالر 240 روپے پرپہنچ گیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 23 روپے 86 پیسے مہنگا ہوا اور 254.75 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر 259 روپے 75پیسے فروخت کر رہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 242 سے 245 میں فروخت ہو رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں نو روپے کا فرق ہے۔

    گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے اضافہ کے ساتھ 243 روپے میں فروخت ہوا۔

  • پاکستان میں‌ امریکی ڈالر مزید سستا ، 221 کی سطح پر آگیا

    پاکستان میں‌ امریکی ڈالر مزید سستا ، 221 کی سطح پر آگیا

    کراچی : امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوکر 221 کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ تھم نہ سکا ، انٹربینک میں روپیہ کی قدر میں چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔۔

    انٹربینک میں آج ڈالر 2 روپے سستا ہوا اور 221 روپے 94 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکس درآمد کندگان کو ڈالر دوسو بائیس روپے میں فروخت کررہےہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر223 سے 225 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    خیال رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا ڈالرکی اس وقت جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں، امریکی کرنسی کی اصل قدر دوسو روپے سے کم ہے، ڈالر کو اصل قیمت پر لانے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

  • امریکی ڈالر مسلسل کمزور، پاکستانی روپیہ  مزید تگڑا ہوگیا

    امریکی ڈالر مسلسل کمزور، پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

    کراچی : انٹربینک میں روپیہ کی قدر میں تیسرے روز بھی اضافہ ہوا، ڈالرایک روپے92 پیسے مزید سستا ہوکر 223 کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپیہ مسلسل تیسرے روز بھی تگڑا اور امریکی ڈالر کمزور ہوگیا۔

    انٹر بینک میں آج ڈالرایک روپے بانوے پیسے مزید سستا ہوا ، جس کے بعد امریکی ڈالر کی دوسو تیئیس روپے باہتر پیسے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ بینکس درآمد کندگان کو ڈالر دوسو چوبیس روپے بارہ پیسے میں فروخت کررہےہیں۔۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سو پچیس سے دوسو ستائیس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    خیال رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا ڈالرکی اس وقت جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں، امریکی کرنسی کی اصل قدر دوسو روپے سے کم ہے، ڈالر کو اصل قیمت پر لانے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

  • ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی کرنسی مزید سستی

    ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی کرنسی مزید سستی

    کراچی : امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی ، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے سستا ہوکر 233 روپے کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا اور امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دوسرے روز بھی مستحکم رہا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز کاروبار کے دوران ڈالر مزید تین روپے 31 پیسے کم ہو کر 233 روپے 71 پیسے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر 234 روپے 31 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں، پچھلے دو دنوں میں انٹربینک میں ڈالر پانچ روپے چورانوے پیسے سستا ہو چکا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مزید سستا ہو کر230 سے 232 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر ملک کے قرضوں میں تقریبا ساڑھے سات ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

  • مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی :  امریکی ڈالر نے پھر اُڑان بھرلی

    مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی : امریکی ڈالر نے پھر اُڑان بھرلی

    کراچی : امریکی ڈالر نے پھر یوٹرن لے لیا، انٹر بینک میں بارہ پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کی کل آئی ایم ایف کو انٹر بینک مارکیٹ میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد امریکی ڈالر نے پھر اُڑان بھرلی۔

    مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی : امریکی ڈالر نے پھر اُڑان بھرلی

    مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی : امریکی ڈالر کا پھر یوٹرن

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر بارہ پیسے مہنگا ہوکردو سوپندرہ روپے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکس ڈالر 216 روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 سے دو 2018 میں فروخت ہورہا ہے۔

    گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالراٹھانوے پیسے مہنگا ہوا تھا اور 214 روپے اٹھاسی پیسے پر بند ہوا جبکہ بینکس ڈالر 215 روپے 20 پیسے میں فروخت کر رہے تھے۔

  • روپیہ مزید تگڑا : امریکی ڈالر  213 روپے تک گر گیا

    روپیہ مزید تگڑا : امریکی ڈالر 213 روپے تک گر گیا

    کراچی : پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام برقرار ہے ، امریکی ڈالر ایک روپے 38 پیسے کم ہو کر 213 روپے 21 پیسے پرآگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا، انٹربینک میں  ڈالر 2 روپے 28 پیسے کم ہو کر 213 روپے21 پیسے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر213 روپے 59 پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔

    ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہو کر 211 سے 213 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کم ہے اور سپلائی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

    گذشتہ ہفتے محرم کی تعطیلات کی وجہ سے تین روز کاروبار ہوا تھا ، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8.55 روپے سستا ہوا اور 224.04 روپے گرکر 215.49 روپے پر بند ہوا ۔

    انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ہفتے کے دوران نمایاں کمی ہوئی اور ڈالر 9روہے سستا ہو کر 222 روپے سے گھٹ کر 213 روپے تک گر گیا۔

  • دوست ممالک  سے معاشی پیکج ملنے کے اشارے :   امریکی ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

    دوست ممالک سے معاشی پیکج ملنے کے اشارے : امریکی ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

    کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے  امریکی ڈالر مزید 2 روپے 11 پیسے کم ہوکر 224 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور دوست ممالک کی جانب سے معاشی پیکج ملنے کی امید کے ثمرات سامنے آنے لگے اور روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی۔

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں آج پانچویں روز بھی استحکام نظر آیا،  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے 11پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 224.04پر بند ہوا، گذشتہ روز ڈالر226.15 پر بند ہواتھا جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 226 روپے50 پیسے میں فروخت کر رہے تھے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 4روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد ڈالر 222روپے پرآگیا، گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 226روپے پربند ہوا تھا۔

    خیال رہے پاکستان کو دوست ممالک نے سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی فراہمی کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دوست ملکوں سے 8 ارب ڈالر کے معاشی پیکج ملنے کی امید ہے۔