Tag: امریکی ڈالر

  • امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم ، انٹر بینک میں 229 روپے کا ہوگیا

    امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم ، انٹر بینک میں 229 روپے کا ہوگیا

    کراچی : امریکی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور تاریخ میں پہلی بار 229 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپے کی بے قدری رک نہ سکی۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ امریکی ڈالر آج بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پرکھلا، انٹربینک میں روپے کےمقابلے میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپےپر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دوسو انتیس سے دوسواکتیس روپےمیں فروخت ہورہا ہے جبکہ بینکس ڈالر 229 روپےمیں خرید کر 231 روپے تک میں فروخت کررہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کو آئی ایم ایف کی سپورٹ حاصل ہے ورنہ اس کی اتنی طلب نہیں ہے کہ تین دن میں پندرہ روپے بڑھ جائے۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ صرف تیل کمپنیوں کی جانب سے ہی کیش ڈالر کی ڈیمانڈ ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس وقت امریکی ڈالر کوئی اضافی طلب نہیں ہے۔

  • امریکی ڈالر تمام ریکارڈز توڑ کر 227 روپے تک جا پہنچا

    امریکی ڈالر تمام ریکارڈز توڑ کر 227 روپے تک جا پہنچا

    کراچی : پاکستان میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے اضافے کے بعد 227 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر مزید گرگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    مارکیٹ کھلتے ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر دو سو ستائیس روپے پر پہنچ گیا جبکہ بینکس ڈالر227 روپے میں خرید کر 230 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق وپن مارکیٹ میں ڈالر 228 سے 229 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے روزنئی شرط سامنےآرہی ہے، اب آئی ایم ایف نے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی قسط کو سعودی عرب کی فنڈنگ سےمشروط کردیاہے۔

    بلومبرگ کی اس خبرپر وزارتِ خزانہ کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    خیال رہے شہباز شریف حکومت کے تین ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت پچاس روپے اضافے ہوا ، جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے چارہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

  • غیر یقینی سیاسی صورتحال : ڈالر  پہلی بار 225 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    غیر یقینی سیاسی صورتحال : ڈالر پہلی بار 225 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر مزید تگڑا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر مزید تین روپے مہنگاہوکر 225 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی روپے پر حاوی رہا اور روپے کی گرتی قدر نہ رک سکی۔

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے ، مارکیٹ کھلتے ہی انٹربینک میں ڈالر 3 روپے ایک پیسے مہنگا ہوکر 225 روپے پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈالر دو روپے اکیاون پیسے مہنگا ہو کر 224 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے سے 227 روپے کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کو آئی ایم ایف کی سپورٹ حاصل ہے ورنہ اس کی اتنی طلب نہیں ہے کہ تین دن میں پندرہ روپے بڑھ جائے۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ صرف تیل کمپنیوں کی جانب سے ہی کیش ڈالر کی ڈیمانڈ ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس وقت امریکی ڈالر کوئی اضافی طلب نہیں ہے۔

    گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوکر پہلی بار 221.99 روپے کی بلند ترین سطح پر پر بند ہوا تھا۔

  • امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 215 سے تجاوز کرگئی

    امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 215 سے تجاوز کرگئی

    کراچی : امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 25 مہنگا ہوکر 215 سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر215 روپے 20 پیسے پرپہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 سے 217 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔

    اس حوالے سے ماہرمعاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر بڑھنےسے انویسٹرز میں غیریقینی صورتحال ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام کے بعد ہی آتا ہے۔

    خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کےضمنی الیکشن جیتا ہے جبکہ اسوقت مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے، سرمایہ کار اس وقت محتاط ہیں کہ موجودہ حکومت چلتی رہے گی یا نئی حکومت آئے گی۔

    ڈالر کی پھر اونچی اڑان۔۔۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر دو روپےگیارہ پیسے مہنگا ہو کر دوسو تیرہ روپےچھ پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالردو سوچودہ روپے سے دوسو پندرہ روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

    Remarks: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر انٹر بینک میں ڈالر2 روپے11 پیسے مہنگا ،213 روپے 6 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے،فاریکس ڈیلرز اوپن مارکیٹ میں ڈالر214 روپے سے215 تک میں فروخت ہو رہا ہے، فاریکس

  • گزشتہ مالی سال امریکی ڈالر  کی قیمت میں 47  روپے 31 پیسے  کا اضافہ ریکارڈ

    گزشتہ مالی سال امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 روپے 31 پیسے کا اضافہ ریکارڈ

    کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالر میں 47 روپے 31 پیسے یا تیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ڈالر کی قیمت میں 47.31 روپے یا 30 فیصد اضافہ ہو ا ، اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ 30جون 2022 کو انٹربینک میں ڈالر 204.85 پر بند ہوا جبکہ گذشتہ سال 30جون2021 کو انٹربینک میں ڈالر 157.54روپے پر بند ہوا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا 22 جون کو ڈالر 211.93 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    اسی طرح گزشتہ مالی سال اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں29.7 فیصداضافہ ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 جون 2022 کو 205 روپے پر بند ہوا جبکہ 30جون 2021 کو ڈالر 158 روپے پر بند ہوا تھا۔

    مالی سال 2022 کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 47 روپے بڑھا اور 22 جون 2022 کو ڈالر 215 روپے کی بلند ترین سطح کو پہنچا تھا۔

  • ڈالر میں اضافے کے نئے ریکارڈ قائم

    ڈالر میں اضافے کے نئے ریکارڈ قائم

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر ہوش ربا اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 211 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 21 جون 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 54 پیسے مہنگا ہو کر 211 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 211 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 52 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 211 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 سے 215 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

    13 سے 17 جون 2022 کے دوران ہونے والے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 202 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 208 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

    گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 203 روپے سے بڑھ کر 212 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    گزشتہ ہفتے یورو بھی 7 روپے مہنگا ہو کر 223 اور برطانوی پاؤنڈ ساڑھے 5 روپے مہنگا ہو کر 260 روپے کا ہوگیا تھا۔

  • امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری، نیا ریکارڈ قائم کردیا

    امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری، نیا ریکارڈ قائم کردیا

    کراچی : ڈالر پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انٹربینک میں ڈالر ایک روپے چوالیس پیسے مہنگا ہو کر210 روپے انیس پیسے پرپہنچ گیا۔.

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر211 روپے سے213 تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

    شہباز شریف حکومت آنے کے بعد سے روپے کی قدر27 روپے 93 پیسے گرچکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ہر ایکسچینج کا اپنا ریٹ۔

    ماہرین کا کہنا ہے جب تک آئی ایم ایف سے گرین سگنل نہیں آتا ایکسچینج ریٹ میں بہتری نہیں آئے گی، انٹربینک میں ڈالرکی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

  • امریکی ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    امریکی ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    کراچی : امریکی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور تاریخ میں پہلی بار 208 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت ڈالر کی اونچی اڑان روکنے میں ناکام ہے ، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے، فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ آج انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے28 پیسے مہنگا کر 208 روپے 95پیسے پر جا پہنچا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے سے 212 تک میں فروخت ہورہا ہے۔

    چار روز میں ڈالر چھ روپے پانچ پیسے مہنگا ہوا جبکہ شہباز حکومت آنے کے بعد سے روپے کی قدر چھبیس روپے اڑتیس پیسے گرچکی ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ہر ایکسچینج کا اپنا ریٹ ہے، کوئی دو سو نو تو کوئی دوسوبارہ روپے میں ڈالرفروخت کررہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے انٹربینک میں ڈالرکی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنےمیں آ رہا ہے، امپوٹرز اور تیل کمپنیاں بینکوں سے ڈالر میں ادائیگیوں کا مطالبہ کررہی ہیں۔

  • امریکی ڈالر 207 روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگیا

    امریکی ڈالر 207 روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگیا

    کراچی : امریکی ڈالر 207 روپے کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کرگیا، تین دن میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی چوتھے روز بھی اونچی اڑان جاری ہے اور ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ ڈالر1 روپے21 پیسے مہنگا ہوکر207 روپے67 پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر209 روپے سے211 روپے تک فروخت ہوا۔


    تین دن میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ شہباز شریف حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹر بینک مارکیٹ میں چوبیس روپے چھیاسی کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    دو ماہ میں اوپن مارکیٹ میں 28 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، امپوڑٹر اور تیل کمپنیاں بینکس سے کیش ڈالر ٹرنسفر کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔

  • پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل

    پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل

    کراچی : امریکی ڈالر نے ڈبل سنچری مکمل کرلی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے مہنگا ہوکر 200.50 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازحکومت 5 ہفتے بعد بھی معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہے۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرٹریڈ رہا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے نے ڈبل سنچری مکمل کرلی اور تقریبا دو روپے بڑھ کردو سو روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلز نے بتایا کہ انٹر بینک میں ڈالر مزیددو روپےایک پیسے مہنگا ہو کر 197 روپے 75 پیسے پرپہنچ گیا۔

    نئی حکومت کے آنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15.50 روپے بڑھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے ایک پیسے کا اضافہ ہوا۔

    گیارہ اپریل سے اب تک ڈالر 14روپے 82پیسے کا اضافہ ہوا ، ڈالر بڑھنے کے باعث 1700ارب روپے اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

    ماہرین کاکہنا ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ مذاکرات کئی ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔