Tag: امریکی ڈالر

  • امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم،  پہلی بار انٹر بینک  میں 180 روپے سے  تجاوز کر گیا

    امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار انٹر بینک میں 180 روپے سے تجاوز کر گیا

    اسلام آباد : اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور تاریخ میں پہلی بار 180 روپے سے تجاوز کر گیا۔ ‏ ‏

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار رہا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 67 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 180 روپے دس پیسے تک جا پہنچا۔

    اوپن مارکیٹ بھی انٹر بینک مارکیٹ کو فالو کرتی رہی، جہاں ڈالر 181 روپے سے اوپر فروخت ہوا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    گزشتہ چار دنوں میں روپے کی قدر ایک روپیہ چھیاسٹھ پیسے گر چکی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ادائیگیوں کےپریشر کی وجہ سے یو ایس ڈالر دباو کا شکار رہے گا۔

  • امریکی  ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 47پیسے مہنگا ہوکر 179 روپے تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح برقرار رہی۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 179 روپے پندرہ پیسے تک ٹچ کر گیا۔

    اوپن مارکیٹ بھی انٹر بینک مارکیٹ کو فالو کرتے ہوئے 180 روپے سے اوپر فروخت ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 178 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ادائیگیوں کےپریشر کی وجہ سے یو ایس ڈالر دباو کا شکار رہے گا۔

    یاد رہے دسمبر میں امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچا تھا ، ماہرین کا کہنا تھا 7ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

  • آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی منظوری ، امریکی ڈالر 174 پر آگیا

    آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی منظوری ، امریکی ڈالر 174 پر آگیا

    کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی منظوری کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 174 روپے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے قرض کی چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کو استحکام ملا اور انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 97 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 175.52 سے کم ہوکر 174.55 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھہتر روپے تیس پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    پاکستان کیلئے ایک بلین ڈالر کی منظوری کے بعد انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں اب تک ایک روپے تہتر پیسے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    یاد رہے 29 دسمبر 2021 کو ڈالر 178.24 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ، جس کے بعد سے اب تک روپے کی قدر میں 3.55 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے دو روز قبل عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھٹی قسط کے تحت ایک ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیرخزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ خوشی ہےآئی ایم ایف نےچھٹی قسط کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے جاری پروگرام میں قسط منظور کی پاکستان کوچھٹی قسط کےتحت ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

    وزارت خزانہ کے حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ سمیت دیگر اقتصادی اعداد و شمار بھی بہتر ہوں گے۔۔۔ آئی ایم ایف کاپاکستان کے ساتھ اگلا ریوو اپریل دوہزار بائیس میں ہو گ

  • پاکستان میں امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچ گیا

    پاکستان میں امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچ گیا

    کراچی: امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچ گیا ، 7ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان آج بھی جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 178 روپے پر جاپہنچا جبکہ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179 روپے20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کل انٹر بینک میں ڈالر 177 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، بڑھتا ہوا کرنٹ اکاونٹ اور تجارتی خسارہ ڈالر کی قیمت میں اضافے خاص وجہ بتائی جارہی ہیں، 7ماہ میں ڈالر 25  روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرتاریخ میں پہلی بار180روپےسےتجاوزکرگیا تھا ، ایکسچینج کمپنیز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر180.30 روپے کا ہو گیا۔

    دیگر کرنسیوں یورو 1.10 روپے مہنگا ہوکر 202.50روپےکی بلندسطح پرپہنچ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ237 روپے پر برقراررہا۔

  • امریکی  ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی :امریکی ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے مہنگا ہوکر 177 روپے30 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر برقرار رہی۔

    آج صبح سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر 39 پیسے بڑھ کر 177 روپے30 پیسے پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے 50 پیسے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کل ڈالر ایک سو چھہتر روپے اناسی پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈالر کو مستحکم کرنے کیلئے سعودی عرب سے تین بلین ڈالر لے کر اسٹیٹ بینک میں جمع کئے تھے مگر اس کا انٹر بینک مارکیٹ پر کوئی آثر نہیں پڑا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کے دوران ڈالر 1 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا تھا اعت کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.77 پر بند ہوا، ڈالر یہ کی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔

  • پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت ،  نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت ، نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں 177 سے تجاوز کرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح برقرار رہی۔

    انٹر بینک میں 37 پیسے مہنگا ہوکر 177 روپے 2 پیسے پر پہنچ گیا، فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے 90 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کل ڈالر 176 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا اور آج صبح سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کی وجہ امدادی پیکیج کی مد میں سعودی عرب کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز کی آمد میں تاخیر اور ملک کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل کو قرار دیا۔

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے بھی بڑھتے ہوئے درآمدی بل اور تجارتی خسارے کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیا۔

  • امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ کر  ایک روپے نیچے آگیا

    امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک روپے نیچے آگیا

    کراچی: امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک روپے نیچے آگیا اور انٹر بینک میں ڈالر48 پیسے مہنگا ہوکر 175 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے باون پیسے اوپر ہو کر 176 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے50 پیسے سے اوپر فروخت کیا گیا۔

    بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر بلند سطح سے ایک روپے گرا اور 176.50 روپے سےکم ہوکر175.50روپے کا ہوگیا۔

    کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 175 روپے 46 پیسے پربند ہوا ، گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50 پر فروخت ہو رہا ہے،فاریکس ڈیلر

    بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر بلند سطح سے ایک روپے گرا اور 176.50 روپے سےکم ہوکر175.50روپے کا ہوگیا۔

    یاد رہے 19 نومبر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پچہتر روپے چوپیس پیسے تک گیا تھا، جس کی بعد ڈالر واپیس ایک سو ستر کے قریب آگیا تھا۔

  • امریکی ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا، شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

    امریکی ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا، شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر آٹھ سے نو روپے نیچے آئے گا، ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے  ملکی کرنسی مزید مضبوط ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین نے اسٹاک ایکس چینج میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے اور ہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں، کچھ سیکڑز میں ٹیکسز کی شرح کم ہے ان کو بڑھا سکتے ہیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں انڈر ویلیو ہے، رئیل ایفیکٹو ایکسچینج ریٹ کے مطابق اس وقت ڈالرانٹر بینک مارکیٹ میں ایک سو پینسٹھ سے ایک سے سڑسٹھ روپے تک ہونا چاہئے۔

    مشیرخزانہ نے دعویٰ کیا کہ ڈالر آٹھ سے نو روپے نیچے آئے گا، ہم کچھ ایسے اقدامات کر رہے ہیں ، جس سے ملکی کرنسی کی قدر مزید بہتر ہو گی۔

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سےغلط فہمیاں پھیلائیں گئیں، ملکی معیشت سے متعلق غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں، ہم ٹیکس نہیں بڑھانے دیں گے۔

    اس سے قبل مشیرخزانہ شوکت ترین نے اسٹاک ایکس چینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیم بورڈپرپہلی رجسٹریشن خوش آئند ہے، ایکسپورٹ کرنےوالی کمپینزجیم بورڈکی طرف آئیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ڈینٹ مارکیٹ میں ابھی ہمیں صحیح سمت کا تعین کرنا ہے، ایس ایم ایزاس وقت ملکی معیشت میں اہم کرداراداکر رہی ہے، گزشتہ برسوں کے مقابلےایس ایم ایز کے رجسٹریشن تیزہورہی ہے۔

  • آئی ایم ایف  سے معاہدہ،  امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ

    آئی ایم ایف سے معاہدہ، امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ

    کراچی: آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہوکر 173.05 روپے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آئی ایم ایف کی خبر آنے کے فورا بعد ہی روپے کی قدر میں ڈالر ڈھائی روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 175.24 روپے سے کم ہوکر 173.05روپے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر173 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر مارکیٹ کھلتے ہی پینک سیلنگ دیکھنے میں آئی اور پھر ڈالر دوبارہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 24 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک 175 روپے10 پیسے پربند ہوا تھا۔

    یاد رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف 6 ارب ڈالرکاقرض پروگرام بحال کرنے پر آمادہ ہوگیا اور کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی، ایف بی آرکےٹیکس محاصل مضبوط رہے۔

  • اسٹیٹ بینک کے نوٹس کے باوجود  امریکی ڈالر 175روپے سے تجاوز کرگیا

    اسٹیٹ بینک کے نوٹس کے باوجود امریکی ڈالر 175روپے سے تجاوز کرگیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے نوٹس کے باوجود انٹربینک میں ڈالر 175روپے سے تجاوز کرگیا اور ڈالر83 پیسےمہنگا ہوکر 175.50روپے پر جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے نوٹس لینے کے باوجود انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انٹر بینک میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 174.67روپے سے بڑھ کر 175.50 روپے پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر175 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر میں 67 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے پر روپیہ دباو کا شکارہے اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔

    یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار نجی بینکوں کے عملے کو قرار دیتے ہوئے اُن کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی تھی۔