Tag: امریکی ڈاکٹرز

  • غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام

    غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کے باعث اب تک ہزاروں بے گناہوں کا خون ناحق بہہ چکا ہے، ایسے میں غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے امریکی ڈاکٹروں، نرسوں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کو ایک خط بھیجا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 45 امریکی ڈاکٹر، نرسوں کے گروپ نے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کوخط لکھا ہے، جس میں انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسلحے پر پابندی کامطالبہ کیا ہے۔

    امریکی ڈاکٹرز کے مطابق ہم نے غزہ میں جو دیکھا اس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کو جان بوجھ کر زخمی کیاگیا۔

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہم میں سے ہر ایک نے روز ایسے بچوں کاعلاج کیا جنھیں سر اور سینے میں گولی ماری گئی، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ وہ ڈراؤنے خواب دیکھیں جو ہمیں واپس آنے کے بعد پریشان کر رہے ہیں۔

    خواہش ہے کہ آپ ہمارے ہتھیاروں سے معذور اور زخمی بچوں کے خواب دیکھیں، خواب میں زخمی بچوں کی بے قرار مائیں ہم سے ان کی جان بچانے کی منت کرتی ہیں۔

    امریکی ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل اور تمام فلسطینی مسلح گروپوں کو اسلحے کی فراہمی پر پابندی لگائے جائے،مستقل، فوری جنگ بندی تک اسرائیل کی فوجی، سفارتی، اقتصادی مدد روکی جائے۔

    غزہ میں حماس کے جانباز اسرائیلی فوجیوں کو کن ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہے ہیں؟ وار مانیٹرز کا انکشاف

    امریکی ڈاکٹرز کا وائٹ ہاؤس بھیجے گئے خط میں کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ وہ چیخیں سن سکیں جو ہمارا ضمیر ہمیں بھولنے نہیں دیتا، ہم اسرائیل کے غزہ پرحملے کے انسانی نقصانات پرتبصرے کیلیے اچھی پوزیشن میں ہیں۔

  • کرونا وائرس، امریکی ڈاکٹرز کا ڈیکسا میتھاسون کے استعمال پر تحفظات کا اظہار

    کرونا وائرس، امریکی ڈاکٹرز کا ڈیکسا میتھاسون کے استعمال پر تحفظات کا اظہار

    واشنگٹن: کرونا وائرس کے خلاف اسٹیرائیڈ دوا ڈیکسا میتھا سون کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آرہی ہے تاہم امریکی ڈاکٹرز اس دوا کے استعمال کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

    ڈیکسا میتھا سون دوا کی کرونا وائرس کے خلاف کامیابی نے ایک طرف تو امید کے نئے در وا کردیے ہیں، تو دوسری جانب امریکی ڈاکٹرز کو شک و شبہے میں مبتلا کردیا ہے۔

    ہارورڈ کے میسا چیوسٹس جنرل اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کیتھری ہبرٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس دوا کے استعمال کے حوالے سے مزید ڈیٹا سامنے آنے کی منتظر ہیں۔

    ادھر ںیویارک کے ہیلتھ کیئر سسٹم کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ اسٹرائیڈ قوت مدافعت کو دبا سکتے ہیں، چنانچہ اس دوا کا استعمال دیکھ بھال کر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    خیال رہے کہ برطانوی میڈیکل جریدے دا لینسٹ میں شائع تحقیق میں کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں پر ڈیکسا میتھا سون دوا کا استعمال ان کی موت کے خطرے میں کمی کرسکتا ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں اس دوا کے کامیاب ٹرائل کے بعد دیکھا گیا کہ وینٹی لیٹر پر موجود جن 2 ہزار 1 سو مریضوں کو ڈیکسا میتھا سون دی گئی، ان میں سے 30 فیصد مریضوں کی جان بچ گئی۔

    بعد ازاں جنوبی کوریا کے طبی ماہرین نے اس دوا کے استعمال کے ممکنہ مضر اثرات کے بارے میں بھی خبردار کیا۔

    ڈیکسا میتھا سون انسانی جسم کے مدافعتی نظام کی جانب سے خارج کردہ مضر مادوں کو قابو کرتی ہے اور سوزش کم کرتی ہے، جو کورونا کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔