Tag: امریکی ڈورن حملے

  • شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملےمیں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئےامریکی ڈرون نے شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرکونشانہ بنایا۔

    سرکاری ذرائع کےمطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرز پر کیا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک، دو زخمی

    شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک، دو زخمی

    شمالی وزیرستان : امریکی ڈورن حملے میں6افراد ہلاک اور2زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی پاک افغان سرحد کےقریب تحصیل شوال کے علاقے زوئی نرائے میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان اور ایک گاڑی پر چار میزائل داغے ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈورن حملے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    علاقے کے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں اور زخمی نکال لئے ہیں۔ حملے کے باوجود امریکی ڈرون طیاروں کی علاقے میں پروازیں بدستور جاری ہیں۔

    جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ رواں ماہ میں علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ اس سے قبل  تحصیل شوال میں ہی ایک امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے شمالی وزیرستان میں  امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈرون حملے بند کئے جائیں۔

    سولہ مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے مانا میں ڈورن حملے سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب میں مصروف ہے، جو فیصلہ کن مر حلے سے آگے بڑھ رہا ہے، ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب متاثر ہورہا ہے۔