Tag: امریکی کانگریس

  • امریکی کانگریس کے 62 ارکان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط

    امریکی کانگریس کے 62 ارکان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط

    واشنگٹن : امریکی کانگریس کے 62 ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدربائیڈن کو خط لکھ دیا، خط پر مسلمان ارکان کانگریس الحان عمر اورراشدہ طلیب کے دستخط بھی موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے باسٹھ ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط لکھا۔

    خط میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عمران خان کی حفاظت کیلئے پاکستانی حکام سےگارنٹی لیں۔

    خط مین کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں اور امریکی پالیسی میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پرفوکس کیا جائے۔

    خط پر مسلمان ارکان کانگریس الحان عمر اورراشدہ طلیب نے بھی دستخط کیے۔

    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

    یاد رہے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست نے بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ورکنگ گروپ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق انہیں معاوضے اوردیگرامورکی تلافی کی جائے اور باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے کہ سابق وزیراعظم کی غیر قانونی حراست کا ذمےدار کون ہے۔

  • امریکی کانگریس کا اہم وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

    امریکی کانگریس کا اہم وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

    واشنگٹن : چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کی قیادت میں امریکی کانگریس کااہم وفدنومبرمیں پاکستان کادورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کا اہم وفد نومبر میں پاکستان کادورہ کرےگا ، چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کی قیادت میں وفد امریکاسےروانہ ہوگا۔

    کمیونٹی رہنماتنویراحمد نے کپیٹل ہل میں دورہ پاکستان کےشیڈول کا اعلان کیا ، اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے تنویراحمد کی سربراہی میں 7 ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔

    ملاقات میں ارکان کانگریس میں ٹام سوازی، ایرک سوالویل، ماریہ سالازار،جیک برگمین شامل تھے جبکہ پاکستانی وفد نے لیزامک کین،الیزا سلوٹ کن ،راجہ کرشنامورتھی سے بھی ملاقات کی۔

    اوورسیز پاکستانیوں کےوفدمیں اسدملک، عمران شریف،عبدل سمیع اورعزیر حسن شامل تھے، تنویراحمد نے کہا کہ ہماری دعوت پر ٹام سوازی کی قیادت میں وفد پاکستان جائےگا۔

    چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ باہمی تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

  • امریکی کانگریس کی قرارداد پر پاکستان کا  سخت ردعمل

    امریکی کانگریس کی قرارداد پر پاکستان کا سخت ردعمل

    اسلام آباد : پاکستان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر مبنی امریکی قرار داد کو باہمی تعلقات کے بر خلاف قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ الزامات پر مبنی امریکی کانگریس کی قرارداد پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قرارداد کا سیاق و سباق اور ٹائمنگ پاک امریکہ مثبت تعلقات کے برخلاف ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان کی سیاسی صورت حال اور انتخابات کے طریقہ کار کو سمجھے بغیر منظور کی گئی۔

    دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت ہے، ہم اپنے قومی مفاد کے تحت آئین ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتےہیں ، اس طرح کی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی زمینی حقائق سے میل کھاتی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی احترام اور ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھتے ہوئے تعمیری مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ امریکی ایوان پاک امریکہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے مفاد میں باہمی تعاون کے فروغ پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں عوام کی جمہوریت میں شرکت کو دبایا گیا، امریکی قرارداد منظور

    یاد رہے امریکی کانگریس نے پچیس جون کو ایک قرارداد کی منظوری دی ، جس میں آٹھ فروری کے پاکستانی انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کےالزامات کی تحقیقات پر زور دیا گیا تھا۔

    قرار داد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں عوام کی جمہوریت میں شرکت کو دبایا گیا جس کی مذمت کی جاتی ہے۔

    قرارداد میں پاکستان حکومت پر زور دیا گیا تھا جمہوری اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے۔ پاکستانی عوام کی آزادی صحافت، آزادی اجتماع اور آزادی اظہار کی بنیادی حقوق کا احترام کرے۔

  • بائیڈن کے اہلکار اسرائیل کے لیے مدد طلب کرنے آئے تو امریکی کانگریس میں کیا ہوا؟

    بائیڈن کے اہلکار اسرائیل کے لیے مدد طلب کرنے آئے تو امریکی کانگریس میں کیا ہوا؟

    واشنگٹن: غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج امریکی کانگریس کے اندر تک پہنچ گیا ہے، جہاں شرکا کے ’سرخ ہاتھوں‘ نے بائیڈن انتظامیہ کو ہزیمت سے دوچار کر دیا۔

    روئٹرز کے مطابق منگل کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے دو اعلیٰ مشیر اسرائیل کے لیے مزید اربوں ڈالر کی امداد کے حصول کے لیے امریکی قانون سازوں کے پاس پہنچے تو کانگریس میں انھیں غزہ میں فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ کے خلاف شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس میں اسرائیل اور یوکرین کے لیے فنڈنگ لینے کے لیے آئے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، کانگریس کمیٹی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا، اور شرکا نے سرخ رنگ سے ہاتھوں کو رنگ کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

    کانگریس کمیٹی میں سماجی رہنماؤں نے فوری جنگ بندی اور اسرائیل کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا اور نعرے بازی کی۔ روئٹرز کے مطابق سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور سکریٹری آف ڈیفنس لائیڈ آسٹن نے تخصیصی کمیٹی کے سامنے بائیڈن کی درخواست پر گواہی دی، جو یوکرین، اسرائیل اور امریکی سرحدی سیکیورٹی کے منصوبوں کے لیے 106 ارب ڈالر پر مشتمل ہے۔

    ’ہم فلسطین کے ساتھ ہیں ۔۔ شمالی کوریا کا اعلان‘

    بائیڈن انتظامیہ کا اس بات پر اصرار ہے کہ امریکی پارٹنرز کی امداد کرنا خود امریکی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے، اس لیے یوکرین کے لیے 61.4 بلین ڈالر کی درخواست کی گئی ہے، جس میں سے تقریباً نصف فنڈز امریکا میں اسلحے کے اُس ذخیرے کو پھر سے بھرنے کے لیے خرچ کیے جائیں گے جو کیف کی مدد کے لیے خالی ہوا ہے۔

    اسرائیل کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے 14.3 بلین ڈالر کی درخواست کی ہے، 9 بلین ڈالر انسانی امداد کے لیے (جس میں اسرائیل اور غزہ بھی شامل ہوں گے)، امریکی سرحدی حفاظت کے لیے 13.6 بلین ڈالر، اور ایشیا میں چین کی علاقائی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 4 بلین ڈالر کی فوجی امداد اور حکومتی مالی اعانت کی درخواست کی گئی ہے۔

  • یوکرین کے صدارتی مشیر نے روس سے صلح کا مشورہ دے دیا

    یوکرین کے صدارتی مشیر نے روس سے صلح کا مشورہ دے دیا

    کیف: سابق یوکرینی صدارتی مشیر اولیگ سوسکن نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ یوکرین روس سے صلح کرلے۔

    غیر ملکی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دو صدر کے سابق معاون نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ لڑائی ختم کرنے میں جلدی کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ ملک میں امریکی فوجی ومالی امداد کا سامان ختم ہوجائے۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ میں سابق یوکرینی صدارتی مشیر اولیگ سوسکن کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ میں امریکا کو اہم ملک قرار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر امریکا کیف کے لیے اپنی فوجی امداد بند کردیتا ہے تو یوکرین ماسکو کے ساتھ ملک کر اندر ہی امن معاہدے پر دستخط کر دے گا۔

    اس حوالے سے سوسکن نے تجویز پیش کی کہ امریکی کانگریس یوکرین کو 24 بلین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست کو رد کر سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدارتی مشیر اولیگ سوسکن نے 1990 کی دہائی میں یوکرین کے صدر لیونیڈ کراوچک اور لیونیڈ کچما کے اقتصادی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں: جم بنکس

    پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں: جم بنکس

    بالٹیمور: ریپبلکن رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کے وائس چیئرمین جم بنکس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریپبلکن رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کے وائس چیئرمین جم بنکس نے امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں میڈیا سے گفتگو پاک امریکا تعلقات کو بہت اہم قرار دیا۔

    انھوں نے کہا صدر جو بائیڈن دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اپنا کردار ادا کریں، دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں پاک امریکا تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

    جم بنکس نے کہا کہ ارکان کانگریس کا خط کسی ایک پارٹی یا فرد کی حمایت کے لیے نہیں تھا، ری پبلکن رکن کانگریس نے پاکستان کاکس کے بانی رکن طاہر جاوید سے بھی ملاقات کی۔

  • کانگریس نے پہلی بار کسی امریکی صدر کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی

    کانگریس نے پہلی بار کسی امریکی صدر کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی

    واشنگٹن: امریکی کانگریس کی جانب سے پہلی بار کسی امریکی صدر کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کے خلاف کانگریس نے مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے، کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزامات کی متفقہ طور پر سفارش کر دی ہے۔

    محکمہ انصاف کو بھیجی گئی سفارشات میں انتخابات کے نتائج بدلنے اور 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے وقت لوگوں کو بغاوت پر اکسانے، سازش اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں۔

    تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹا اور متعصبانہ کوشش قرار دے دیا۔

    ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ’’مجھ پر مقدمہ چلانا ایسا ہی ہے جیسے مواخذہ تھا، مجھے اور ریپبلکن پارٹی کو سائیڈ لائن کرنے کی یہ ایک متعصبانہ کوشش ہے۔‘‘

  • امریکی کانگریس میں پاکستان کاکَس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک

    امریکی کانگریس میں پاکستان کاکَس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک

    واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکَس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک ہو گیا۔

    پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کی جائے۔

    انھوں نے خط میں لکھا کہ امریکا سیلاب زدگان کی بحالی میں بھرپور حصہ لے۔ شیلا جیکسن لی کو کاکس کے بانی رکن ڈاکٹر آصف ریاض نے سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بحالی اور امداد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    ’برطانیہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کےساتھ ہے‘

    برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ گزشتہ روز ملکہ الزبتھ نے صدر ممللکت عارف علوی کو خط لکھا کر پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو متاثر ہوئے ہیں۔

    کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی عالمی برادری سے پاکستان میں آئے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل کر چکے ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

    بلاول بھٹو نے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو نے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ رات امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور ہمارے ساتھ پاک امریکا تعلقات کا پچھتر سالہ جشن منائیں۔

    انھوں نے کہا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    چیئر پرسن پاکستان کاکس شیلا جیکسن لی نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا، انھوں نے کہا پاکستانی معیشت کے لیے کاکس آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔ شیلا جیکسن لی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دورہ ہیوسٹن کی دعوت بھی دی۔

    وزیر خارجہ بلاول نے موسمیاتی تبدیلی، توانائی، صحت، سلامتی اور تجارت پر دوطرفہ مصروفیات میں حالیہ رفتار کو سراہا۔

    انھوں نے خاص طور پر اقتصادی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، بلاول نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام، کاروبار سے کاروبار اور پارلیمانی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

  • انجلینا جولی امریکی کانگریس میں پیش ہو کر رو پڑیں

    انجلینا جولی امریکی کانگریس میں پیش ہو کر رو پڑیں

    واشنگٹن: معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی امریکی سینیٹرز کے سامنے خواتین پر تشدد کے خلاف قانون کی تجدید میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں خواتین کے خلاف تشدد کا قانون 2018 کے اواخر میں ختم ہو گیا تھا۔

    اس قانون کی تجدید پر زور دینے کے لیے انجلینا امریکی سینیٹ میں پیش ہوئیں، انہوں نے کہا کہ میں ان بچوں کو یاد کرنا چاہتی ہوں جو اس وقت ڈرے ہوئے ہیں اور تکلیف میں ہیں۔

    یہ کہتے ہوئے ان کی آواز بھر آئی اور انہوں نے اپنے آنسوؤں پر بمشکل قابو پایا۔

    جولی کا کہنا تھا کہ میں ان تمام افراد کو یاد کرنا چاہتی ہوں جن کے لیے یہ قانون بننے میں بہت دیر ہو گئی ہے۔

    انہوں نے سینیٹرز کے سامنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی گھریلو تشدد کا شکار رہا ہو وہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ اس عمارت کے اندر طاقت سے وہ خود کو کتنا دور محسوس کرتے ہیں، قانون بنانے کی ایسی طاقت جو شاید انہیں تکلیف پہنچنے سے پہلے ہی بچا سکتی تھی۔

    جولی نے کہا کہ جب کانگریس خواتین کے خلاف تشدد کے قانون میں تبدیلی پر 10 سال کے لیے خاموشی اختیار کر لے تو یہ متاثرین کو بے وقعت ہونے کا احساس بڑھا دیتی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن ہمیشہ اس بل کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کانگریس مزید کیس تاخیر کے اس بل کو میری جانب تجدید کے لیے بھیج دے گی۔