Tag: امریکی کانگریس

  • پہلی مسلم خاتون رشیدہ طلیب کے رکنِ کانگریس منتخب ہونے کا امکان

    پہلی مسلم خاتون رشیدہ طلیب کے رکنِ کانگریس منتخب ہونے کا امکان

    واشنگٹن : فلسطینی نژاد رشیدہ طلیب امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی مسلمان رکنِ کانگریس بنے گی، ان کے اقتدار میں آنے سے جان کانئیر کی اس نشست پر اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی سابقہ قانون ساز مسلمان خاتون رشیدہ طلیب جو  پہلی مسلمان خاتون ہیں جن کے امریکی کانگریس کا رکن منتخب ہونے  کا قوی امکان ہے، فلسطینی نژاد رشیدہ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی نشت کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی نژاد خاتون کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ 13 سے ریپبلیکن پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی داخل نہیں کروائے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی نژاد مسلمان خاتون کے مقابلے میں کسی امیدوار کے نہ ہونے سے رواں برس نومبر میں امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں رشیدہ طلیب کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی نژاد خاتون کے رکن کانگریس منتخب ہونے کے بعد مذکورہ نشست سے کانگریس کے سابق رکن مین جان کانئیر کے طویل دور کا خاتمہ ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کانئیر گذشتہ 53 برس سے اس نشست پر براجمان ہیں، وہ 1965 سے رکن کانگریس منتخب ہوتے آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جان کانئیر نے خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے الزامات اور خرابی صحت کے باعث مدت پوری ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    خیال رہے کہ فلسطینی نژاد مسلمان خاتون رشیدہ کے مقابلے میں کسی بھی جماعت کا کوئی رکن الیکشن میں حصّہ نہیں لے رہا لیکن ڈیٹریاٹ سٹی کونسل کی صدر برنڈا جونر رکن کانگریس بننے کی امیدوار ہیں، اس لیے برنڈا اور  راشدہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

  • واشنگٹن : پاکستان کو دی جانے والی امداد پر پابندی عائد کی جائے،امریکی کانگریس

    واشنگٹن : پاکستان کو دی جانے والی امداد پر پابندی عائد کی جائے،امریکی کانگریس

    واشنگٹن : امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی ہر طرح کی امداد پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد پرپابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے،کمیٹی کے سربراہ میٹ سلمون کے مطابق پاکستان کی جانب سے شدت پسند گروہوں کی حمایت کرنے کی پالیسی تبدیل نہ کرنے پر امداد دینے پر پابندی عائد کرنی چاہیے.

    پاکستان کی دہشت گردی کئ خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیوں کے باوجود امریکی ڈو مور کا مطالبہ ختم نہ ہوا،امریکی کانگریس کے خارجہ معاملات کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان کو دی جانے والی ہر طرح کی امداد کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دی ہے.

    اجلاس میں پاکستان پر الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان ان شدت پسند گروہوں کو نشانہ نہیں بنا رہا جو دوسرے ممالک میں حملے کرتے ہیں.

    دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کو شکست دینے کے اپنے مشترکہ مقصد میں شراکت دار اور دوست ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور مثبت تعاون کو دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے.

  • امریکہ نے پاکستان کو امداد کی فراہمی مشروط کردی

    امریکہ نے پاکستان کو امداد کی فراہمی مشروط کردی

    نیویارک: امریکن سینیٹ میں پاکستان کوامداد کی فراہمی کے لئے شرائط مزید سخت کرنے کا بل
    پیش کردیا گیا،امداد کی فراہمی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے "ڈومور” کے مطالبے کے بعد پاکستان کوامریکی امداد کی فراہمی بھی مشروط کرتے ہوئے "حقانی نیٹ ورک ” کے خلاف کارروائی کے بدلے تیس کروڑڈالرامداد دینے کا بل امریکی سینٹ میں پیش کردیا گیا۔

    یاد رہے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن بل کے تحت پاکستان کوتیس کروڑڈالرکی امداد ملنا ہے، جس کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے حالیہ بل میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹرکوپابند کیا گیا ہے کہ وہ ایوان میں پیش ہوکرکانگریس ارکان کوقائل کریں کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

    دوسری جانب سینٹ کی آرمڈ کمیٹی نے 2017 میں پاکستان کو80 کروڑ ڈالرامداد دینے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کے مطابق امداد پاکستان اورامریکا کے دیرینہ تعلقات کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان کی سیکورٹی بہتربنانے کے لئے دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق امریکہ کی سینیٹ سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے بھی پاکستان کو45 کروڑ ڈالرکی فوجی امداد کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کا بل منظورکر چکے ہیں۔

    واضع رہےاسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی کیفیت جاری ہے،جس میں شدت اس وقت آئی جب اتوار کو ملا اختر منصور ایک ڈرون حملے میں پاکستان میں ہلاک ہوئے، اس سے قبل سابق امیر ملا عمر کے بارے میں بھی مبینہ طور پہ کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں زیر علاج تھے۔

  • امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کا پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ

    امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کا پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی نے اوباما انتظامیہ سے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانے سمیت پاکستان کے حوالے سے نئی حکمت عملی طے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایڈورڈ رائس کی جانب سے وزیرِ خارجہ جان کیری کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا کہ جن پاکستانی اہلکاروں کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں۔ ان پر بھی فوری طور پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

    چیئرمین کمیٹی کے مطابق پاکستان نے اب تک لشکرِ طیبہ، لشکرِ جھنگوی اور جیش محمد جیسی تنظیموں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ پاکستان میں ایسی سوچ پائی جاتی ہے کہ کچھ دہشت گرد تنظیموں کو بھارت اور افغانستان کیخلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ لشکرِ طیبہ اور جماعت دعوہ جیسی تنظیمیں پابندی کے باوجود آزادانہ کام کر رہی ہیں اور 25 جنوری کو پاکستان میں ہونے والی جماعت دعوہ کی ریلی اسی تھی جیسے حکومت نے منظوری دے رکھی ہو۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ جان کیری امور خارجہ کمیٹی کو اس خط کو جواب بہت جلد دیں گے۔

  • امریکی کانگریس پرحملے کا منصوبہ بنانے والا گرفتار

    امریکی کانگریس پرحملے کا منصوبہ بنانے والا گرفتار

    اوہائیو: امریکی کانگریس پر حملے کا منصوبہ بنانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق داعش سے ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کرسٹوفرکورنیل کو اوہائیو سے گرفتارکیا گیا، گرفتار شخص شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہے اور داعش کی حمایت میں ٹوئٹ کیا کرتا تھا۔

    کرسٹوفر نے دو رائفلیں اور چھ سو کارتوس بھی خرید رکھے تھے۔

    ایف بی آئی کی جانب سے ایک عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیس سالہ کرسٹوفر کورنیل واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت پر بموں اور دیگر اسلحے سے لیس ہو کر حملہ کرنا چاہتا تھا اور اس مقصد کیلئے اس نے دیسی بم بنانے کے طریقے پر بھی تحقیق کی، جس کے بعد امریکی تفتیشی ادارے کی جوائنٹ ٹاسک فورس نے اِسے گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب گوانتانامو جیل میں قید یمن سے تعلق رکھنے والے پانچ قیدیوں کو بارہ سال بعد رہا کر دیا گیا ہے، پینٹاگون کے مطابق رہائی پانے والے پانچ قیدیوں کی آبادکاری کے لئے چار کو عمان اور ایک کواسٹونیا روانہ کردیا گیا ہے۔

  • پاکستانی وزارتِ خارجہ کی غلط بیانی، امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت

    پاکستانی وزارتِ خارجہ کی غلط بیانی، امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت

    واشنگٹن:  امریکی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو 2013 میں کوئی امداد جاری نہیں کی گئی۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان میں وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی کانگریس نے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو 532 ملین ڈالر کی امداد جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وزارتِ خزانہ کے ترجمان کے مطابق انہیں یہ اطلاع پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دی، جس کے بعد بھارت نے اس امداد کے حوالے سے بیانات کی بھرمار کرتے ہوئے امریکی امداد کو پاکستان میں دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے سے منسوب کر دیا۔

    تاہم واشنگٹن میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کیری لوگر بل کے تحت 2013 سے کوئی امداد جاری نہیں کی گئی جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی سند دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق مستقبل میں پاکستان کو کوئی بھی امداد جاری کرنے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، کیری لوگر بل کے علاوہ بھی پاکستان کو امداد دینے کا طریقہ کار موجود ہے۔

    جین ساکی کے مطابق پاکستان کو امداد دینا امریکہ کے مفادات میں ہے، ترجمان نے پاک بھارت سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا، جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سرحد کی کشیدگی کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس دوران جاں بحق ہونے والوں سے ہمدردی ہے۔

    جان کیری کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے جین ساکی نے کہا کہ دورے کی حتمی تاریخوں کو اعلان ابھی نہیں کر سکتے، پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور سیکورٹی معاملات پر امریکہ کے قریبی روابط ہیں اور سیکریٹری کیری کے دورۂ پاکستان پر اسی حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

  • امریکی کانگریس نے2015کےدفاعی اخراجات کےبل کی منظوری دیدی

    امریکی کانگریس نے2015کےدفاعی اخراجات کےبل کی منظوری دیدی

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    کانگریس سے منظوری حاصل کرنے والےدفاعی اخراجات کے بِل میں پینٹاگون کیلئے چار سو چھیانوے ارب ڈالر منظور کئے گئے جبکہ جوہری منصوبوں کیلئے سترہ عشاریہ نو ارب ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

     مالیاتی بِل کے حق میں نواسی جبکہ مخالفت میں گیارہ ووٹ پڑے۔دو ہزار پندرہ کے امریکی دفاعی اخراجات میں بیرون ملک کارروائیوں کیلئے بھی چونسٹھ بلین ڈالرمختص کئے گئے ہیں۔

    آئندہ سال کے مالی بجٹ میں داعش کےخلاف کارروائی کیلئےشامی اپوزیشن اور عراقی سیکیورٹی اداروں کے لئے بھی رقم رکھی گئی۔

  • امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    کانگریس سے منظوری حاصل کرنے والے دفاعی اخراجات کے بِل میں پینٹاگون کیلئے چار سو چھیانوے ارب ڈالر منظور کئے گئے ہیں جبکہ جوہری منصوبوں کیلئے سترہ عشاریہ نو ارب ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

    مالیاتی بِل کے حق میں نواسی جبکہ مخالفت میں گیارہ ووٹ پڑے ہیں۔ دو ہزار پندرہ کے امریکی دفاعی اخراجات میں بیرون ملک کارروائیوں کیلئے بھی چونسٹھ بلین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

    آئندہ سال کے مالی بجٹ میں داعش کےخلاف کارروائی کیلئے شامی اپوزیشن اور عراقی سیکیورٹی اداروں کے لئے بھی رقم رکھی گئی۔

  • پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع

    پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع

    واشنگٹن : امریکی کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد میں ایک سال کی مشروط توسیع کردی ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع مثبت عمل ہے، کانگریس کی جانب سے کوئی نئی شرائط عائد نہیں کی گئیں ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد میں مزید ایک برس کی توسیع کو اپنی حتمی بجٹ تجاویز شامل کرتے ہوئے کچھ نئی شرائط عائد کیں، جن کے مطابق پاکستان کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرسے زائد رقم ادا نہیں کی جائیگی، کانگریس نے وزیرِ دفاع سے رقم جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے۔

    امریکی وزیرِ دفاع کو رقم کے اجراء سے پہلے کانگریس کو یقین دہانی کرانی ہوگی، امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے میڈیا رپورٹس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بل میں توسیع کرتے ہوئےنئی شرائط عائد نہیں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ یا امریکی امداد کو دہشتگردی کیخلاف جنگ سے مشروط کرنا درست نہیں، پاکستانی سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں اعتماد کی فضاء بحال ہوئی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا پاکستانی فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔