Tag: امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی

  • مودی کا دورہ امریکا، امریکی کمیشن کا صدر بائیڈن سے اہم مطالبہ

    مودی کا دورہ امریکا، امریکی کمیشن کا صدر بائیڈن سے اہم مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے سربراہ ڈیوڈ کری نے بھی بائیڈن سے مودی کیساتھ اقلیتوں کی مخدوش صورتحال اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ ڈیوڈ کری نے کہا کہ امریکا کو بھارتی حکومت سے اقلیت کش اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے، مودی سرکار امتیازانہ قوانین سے اقلیتوں کی مذہبی آزادی سَلب کر رہی ہے۔

    ڈیوڈ کری کا کہنا تھا کہ مذہب تبدیل کرنے کی پابندی، شہریت کے قوانین انتہا پسند ہندوستان بنانے کے اقدامات ہیں۔

    واضح رہے کہ 2020 سے امریکی کمیشن  مذہبی آزادی اقلیتوں سے ناروا سلوک پر تشویشناک ملک کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہا ہے، 15 جون کو سی جے پی نے امریکی حکومت سے بھارت میں بگڑتی صحافتی صورتحال پر مذمت کا مطالبہ کیا تھا۔

    دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے ڈائریکٹر نے بھی انسانی حقوق پامالیوں کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے بھی انسانی حقوق کی رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو سنگین قرار دیا تھا۔

    گزشتہ سال مودی کیخلاف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی انڈیا کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے، 2020 میں بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومتی دباؤ کے مدنظر بھارت میں کام بند کردیا تھا۔

  • بھارت کا امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے ارکان کو ویزا دینے سے انکار

    بھارت کا امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے ارکان کو ویزا دینے سے انکار

    نئی دہلی: بھارت نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے ارکان کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے امریکی کمیشن کے ارکان کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمیشن کا پینل زمینی حقائق جانچنے کے لیے بھارت جانا چاہتا تھا۔

    کمیشن نے ویزے مسترد ہونے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کر کے کہا کہ امریکی کمیشن مقبوضہ کشمیر اور بھارتی شہروں کا دورہ کرنا چاہتا تھا، جس کا مقصد مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم کے زمینی حقائق کا مشاہدہ کرنا تھا، تاہم بھارت نے ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ 2 سال قبل بھی بھارت کی جانب سے امریکی کمیشن کو ویزے دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

    بھارت میں حالات تبدیل نہ ہوئے تو تشدد میں اضافہ ہوسکتا ہے، امریکی سفیر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے خصوصی سفیر براؤن بیک نے بھارت میں مذہبی آزادی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں حالات تبدیل نہ ہوئے تو تشدد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، براوٗن بیک نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کو کرونا پر قربانی کا بکرا بنائے جانے پر انھیں تشویش ہے اور مذہبی اقلیتوں کو کرونا کا ذمہ دار ٹھہرانا کسی طور پر درست نہیں۔

    بھارتی متنازع شہریت ایکٹ انسانی حقوق کے منافی ہے، اقوام متحدہ

    رواں ماہ اقوام متحدہ نے بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی متنازع شہریت ایکٹ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔