Tag: امریکی کوسٹ گارڈ

  • امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن برطرف، وجہ سامنے آگئی

    امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن برطرف، وجہ سامنے آگئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو برطرف کردیا۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لنڈا فیگن امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ انہوں نے یکم جون 2022 کو بطور چیف کوسٹ گارڈز کی کمانڈ سنبھالی تھی۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ نے کئی وجوہات کی بنا پر فیگن کو نااہل پایا۔ انہیں ناکام قیادت، آپریشنل ناکامیوں اور امریکی کوسٹ گارڈ کے اسٹریٹجک مقاصد کو آگے بڑھانے میں ناکامی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی صدر کی افتتاحی دعائیہ تقریب کرانے والی پادری کی جانب سے ٹرمپ سے ’تارکینِ وطن کے لیے رحم‘ کی استدعا کی گئی ہے۔

    افتتاحی دعائیہ تقریب کرانے والی پادری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔

    پادری نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ممالک میں جنگوں اور خراب حالات کے باعث یہاں آئیں ہیں۔ یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگوں کا جرائم سے تعلق نہیں ہے۔

    لاس اینجلس کے جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، ہزاروں افراد کو انخلا کا حکم

    پادری نے تقریب کے اختتام پر ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں آج کی سروس کیسی تھی؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ سروس اچھی لگی، یہ سروس بالکل بھی اچھی نہیں تھی۔

  • زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری

    زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری

    امریکی کوسٹ گارڈز نے زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کے نمائندوں نے 16 ستمبر کو سمندر کی سطح سے 12,000 فٹ سے زیادہ نیچے دب جانے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی، آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا۔

    رپورٹ کے مطابق کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا، کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے مطابق، فوٹو گرافی کے شواہد نے پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی اور آبدوز کے ’تباہ کن نقصان کا حتمی ثبوت‘ پیش کیا۔

    واضح رہے کہ آبدوز گزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی، ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • امریکا : پُل حادثے میں ہلاک ہونے والے کون تھے؟ افسوسناک خبر

    امریکا : پُل حادثے میں ہلاک ہونے والے کون تھے؟ افسوسناک خبر

    بالٹی مور : امریکی ریاست میری لینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد مزدور تھے جن کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور کے مشہور زمانہ پل کے افوسناک حادثے میں 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جس کی لاشیں سمندر سے تاحال برآمد نہیں کی جاسکیں۔

    امریکی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو اور تلاشی مہم ختم کردی اور لاپتہ 6 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے، حادثے کے وقت یہ بدنصیب افراد پل کی مرمت میں مصروف تھے اور جہاز کے ٹکرانے سے گہرے سمندر میں گر گئے تھے۔

    اس حوالے سے امریکی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا تھا ریسکیو آپریشن مشکل ہوتا جا رہا تھا۔

    ایک عہدیدار نے بتایا کہ پانی کے درجہ حرارت اور تیرتے ملبے کی وجہ سے تلاشی مہم کا عمل کافی مشکل ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بالٹی مور کے مشہور پُل ’فرانسس اسکاٹکی برج‘ سے سنگاپور کا ایک کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل زوردار دھماکے سے ٹوٹ گیا تھا۔

    حادثے کے نتیجے میں پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا جبکہ مال بردار بحری جہاز میں بھی آگ لگ گئی۔

  • ’ٹائٹن آبدوز میں سوار افراد کی لاشیں ملنے کا امکان بہت کم ہے‘

    ’ٹائٹن آبدوز میں سوار افراد کی لاشیں ملنے کا امکان بہت کم ہے‘

    امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ٹائٹن آبدوز میں سوار افراد کی لاشیں ملنے کا امکان بہت کم ہے۔

    گزشتہ روز ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے سروس فراہم کرنے والی ٹائٹن آبدوز کمپنی کی جانب سے مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب امریکی کوسٹ گارڈ نے بھی آبدوز مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ آبدوز میں سوار افراد کی لاشیں ملنےکا امکان بہت کم ہے، انڈر واٹر روبوٹ نے آبدوز کے ملبے کو دریافت کیا، یہ ملبہ ٹائٹینک جہاز کے ملبے سے تقریباً 488 میٹر دور ملا۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ٹائٹن آبدوز ممکنہ طور پر شمالی بحراوقیانوس میں تباہ ہوئی ہے، ٹائٹینک کی باقیات کے قریب ملنے والا ملبہ آبدوز کے پھٹنے سے مطابقت رکھتا ہے۔

    ’ٹائٹن آبدوز کے مسافر ہلاک ہو چکے ہیں‘

    واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ٹائی ٹینک کاملبہ دکھانے کے لیے سیاحوں کو لےجانے والی آبدوز 18 جون کو لاپتا ہوئی تھی، جس کی تلاش کے لیے امریکا،کینیڈا اور فرانس کی ٹیمیں مصروف تھیں، جس کے بعد ایک روبوٹ کو پانی میں اتارا گیا تھا۔

    یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی، امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

  • ٹائٹن آبدوز میں چند گھنٹے کی آکسیجن باقی، تلاشی حتمی مرحلے میں داخل

    ٹائٹن آبدوز میں چند گھنٹے کی آکسیجن باقی، تلاشی حتمی مرحلے میں داخل

    بحر اوقیانوس میں گہرے سمندر میں لاپتہ ہونے والی ٹائٹن  آبدوز میں کچھ گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے جبکہ تلاشی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق لاپتہ آبدوز کی تلاش کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، آبدوز میں برطانوی وقت کے مطابق 12 بجکر 8 منٹ تک کی آکسیجن باقی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ لاپتا آبدوز کو تلاش کرنےکیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، فرانسیسی جہاز ڈائیونگ روبوٹ کے ساتھ سرچ زون میں پہنچ گیا۔

    لاپتہ آبدوز میں موجود سیاحوں کے بچنے کے کتنے امکانات ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

    رپورٹ کے مطابق روبوٹ  20 ہزار فٹ کی گہرائی تک جاسکتا ہے، یہ روبوٹ 2 گھنٹے کے اندر ٹائٹنک کے ملبے تک پہنچ سکتا ہے، تاہم ٹائٹن سمندر سطح سے 400 گنا نیچے تہہ میں بیٹھ جانے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز میں 5 لوگوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جو سمندر کی تہہ میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کے عوض روانہ ہوئے تھے، لاپتا آبدوز میں اینگرو کے وائس چیئرمین اور ان کے بیٹے بھی سوار ہیں۔