Tag: امریکی کوہ پیما

  • لاپتہ امریکی کوہ پیما کی منجمد لاش 22 سال بعد برآمد

    لاپتہ امریکی کوہ پیما کی منجمد لاش 22 سال بعد برآمد

    پیرو : 22سال قبل لاپتہ ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش پہاڑی سے مل گئی، متوفی کوہ پیما کے کپڑے اور جوتے بھی محفوظ حالت میں تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ولیم سٹیمپفل 22 سال قبل ایک مہم کے دوران اپنی ٹیم سمیت برفانی چوٹی کورڈیلیرا بلانکا رینج کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے۔

    American climber

    یہ حادثہ 22 ہزار فٹ بلندی پر پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں کوہ پیما اسی جگہ دفن ہوگئے تھے، سال 2002 میں 59 سالہ کوہ پیما کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی تلاش میں کی جانے والی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

    اس حوالے سے پیرو پولیس کا کہنا ہے کہ کورڈیلیرا بلانکا رینج پر برف پگھلنے کے بعد امریکی کوہ پیما کی لاش برآمد ہوئی، ان کی شناخت لاش کے پاس پڑے ان کے پاسپورٹ سے کی گئی۔

    پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق امریکی کوہ پیما کی لاش کے ساتھ ان کے کپڑے اور جوتے بھی سرد موسم کی وجہ سے محفوظ حالت میں تھے۔

    22 years ago

    ولیم سٹیمپفل ٹیم میں شامل مزید دو کوہ پیماؤں اسٹیو ایرسکائن اور میتھیو رچرڈسن کے ہمراہ مہم پر گئے تھے، اسٹیو کی لاش پہلے مل گئی تھی لیکن میتھیو کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں ایک اسرائیلی کوہ پیما کی لاش لاپتہ ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد اسی علاقے سے ملی تھی۔

  • امریکی خاتون کوہ پیماکا کےٹو سر کرنے کا فیصلہ

    امریکی خاتون کوہ پیماکا کےٹو سر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: مشہور امریکی کوہ پیما خاتون ونیسا اوبرائن نے دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹوسر کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشہور امریکی کوہ پیماہ ونیسا اوبرائن کا کہنا تھا کے ٹو کی پہاڑی خطرناک ہےاور میرے لیے کےٹوسر کرنا ایک چیلنج ہے.

    امریکی کوہ پیما نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایک سو بارہ لوگ ہیں جو کے ٹو کو سر کرنے کے مناظر کو قلمبند کریں گے،انہوں نےمیڈیا سے بات کرتےہوئے بتایا کہ پاکستان کو محفوظ ملک تصور کرتی ہوں.

    گذشتہ دنوں اطالوی کوہ پیمالیونارڈو کومیلی گلگت بلتستان میں واقع لیلیٰ چوٹی سے اسکیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے.

    کومیلی کا تعلق اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے مگیا سے تھا اور انہوں نے سولہ برس کی عمر ہی سے کوہ پیمائی شروع کر دی تھی،ایک عمدہ اسکیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھے فوٹوگرافر بھی تھے.