Tag: امریکی گلوکار

  • معروف گلوکار کو شراب پی کر گاڑی چلانا مہنگا پڑگیا

    معروف گلوکار کو شراب پی کر گاڑی چلانا مہنگا پڑگیا

    نیویارک: امریکی عدالت نے شراب پی کر گاڑی چلانے پر امریکی پوپ اسٹار جسٹن ٹمبر لیک کو عدالت نے سزا سنا دی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹمبرلیک کو نیویارک سے 10 کلو میٹر دور ساگ ہاربر نام کے قصبے میں روکا گیا تھا لیکن انہوں نے ٹریفک قوانین کو نظر انداز کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکار نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کو نظر انداز کردیا تھا، ان کی گاڑی ڈگمگا رہی تھی، جب انہیں چیک کیا گیا تو جسٹن ٹمبر لیک کے نشے میں تھے۔

    اس واقعے کے بعد 43 سالہ امریکی گلوکار کو عدالت لے جایا گیا جہاں مقامی عدالت میں جسٹن ٹمبر نے شراب پی کر گاڑی چلانے کا اعتراف کیا تھا۔

    جج نے انہیں کمیونٹی سروس کی سزا سناتے ہوئے عوام کے لیے بیان جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

    جس کے بعد جسٹن ٹمبرلیک کا بیان میں کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوئی اور مجھے دیکھ کر سب کو سبق سیکھنا چاہیے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا چاہیے۔

  • ویڈیو : مشہور امریکی گلوکار اسٹیج پر ہزاروں مداحوں کے سامنے چل بسا

    ویڈیو : مشہور امریکی گلوکار اسٹیج پر ہزاروں مداحوں کے سامنے چل بسا

    کنیکٹیکٹ : امریکا کے مشہور گلوکار اور ریپر ”فیٹ مین اسکوپ“ اسٹیج پر ہزاروں مداحوں کے سامنے اچانک چل بسے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور امریکی ریپر فَیٹ مین اسکوپ جو کہ اپنے اصل نام اسحاق فری مین تھری کے نام سے جانے جاتے تھے کا جمعہ کی رات کنیٹی کٹ میں ایک کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرتے ہی انتقال ہوگیا۔

    نیویارک میں پیدا ہونے والے 53 سالہ گلوکار جو مسی ایلیٹ اور سیارا کے ساتھ 2005 کے ہٹ گانے "لوز کنٹرول” اور ماریا کیری کے "اٹس لائک دیٹ” پر اپنے تعاون کے لیے مشہور تھے، کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

    فَیٹ مین اسکوپ نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں 2003 میں "بی فیتھفل” کے دوبارہ ریلیز ہونے پر مقبولیت حاصل کی، جو کہ امریکی ہپ ہاپ جوڑی کروکلن کلان کے ذریعہ پروڈیوس کیا گیا تھا۔

    یہ گانا آسٹریلیا اور ڈنمارک میں بھی ٹاپ ٹین سونگز میں شامل ہوا۔ اس گانے کو عالمی سطح پر ریلیز کرنے کے لیے سالوں لگے کیونکہ اس میں مختلف گانوں کے بول شامل تھے۔

    سوشل میڈیا فوٹیج میں اسکوپ کو ٹاؤن سینٹر پارک میں ہجوم کو متحرک کرنے کے دوران گرتے اور لوگوں کی نظروں سے غائب ہوتے دکھایا گیا ہے۔

    فوٹیج میں لوگوں کو ڈی جے سیٹ کی اسکرین کے پیچھے فیٹ مین اسکوپ کے سینے پر دباؤ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فری مین کے ٹور مینیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل، جو پیور کولڈ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے ہفتے کے اوائل میں فیس بک اور انسٹاگرام پر فیٹ مین اسکوپ کی موت کا اعلان کیا۔

  • نامور گلوکار ایڈ شیران پہلے کیا بننا چاہتے تھے؟

    نامور گلوکار ایڈ شیران پہلے کیا بننا چاہتے تھے؟

    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار ایڈ شیران نے اپنے کیرئیر سے متعلق انکشاف کردیا۔

    حال ہی میں گلوکار ایڈ شیران نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جو نیٹ فلکس پر 18 مئی کو نشر ہوا، اس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ دلچسپ واقعات بھی سنائے۔

    گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 11 سال کی عمر میں گانے لکھنا شروع کیے تھے لیکن وہ گلوکار نہیں بلکہ اداکار بننا چاہتے تھے، ’’ میں اصل میں ایک اداکار بننا چاہتا تھا اور میں نے ایک ٹی وی شو کے لیے آڈیشن بھی دیا جس میں موسیقی کے ساتھ اداکاری کرنی تھی‘‘۔

    کامیڈی کا بلاک بسٹر ختم ہوگیا؟ کپل شرما شو سے متعلق بڑی خبر

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

    ایڈ شیران نے بتایا کہ میں نے 16 سال کی عمر میں ٹی وی شو کے لیے آڈیشن بھی دیا تھا اور ٹاپ 10 کی لسٹ میں شامل بھی ہوگیا تھا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر مجھے اس شو میں یہ کردار مل گیا تو میں گلوکاری چھوڑ دوں گا اور اگر شارٹ لسٹ نہ ہوئے تو اداکاری کو خیر باد کہہ دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ’پھر مین نے اداکاری چھوڑ دی کیونکہ مجھے شو نہیں ملا اور پھر میں نے موسیقی میں مکمل کریئر بنانے کا فیصلہ کیا‘۔

    گلوکار ایڈ شیران نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے زندگی میں ایک بار ملازمت بھی کی جہاں وہ برتن دھوتے تھے، انہوں نے کہا کہ بار میں کھانا کھانے والے افراد کے تمام برتن وہاں لائے جاتے جسے میں دھو کر خشک کیا کرتا تھا۔

    1991 میں انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ایڈ شیران آج دنیا کے سب سے بڑے پاپ آئیکونز میں سے ایک ہیں جن کے 15 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوچکے ہیں۔

  • مہوش حیات کی پریانکا کے شوہر نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل

    مہوش حیات کی پریانکا کے شوہر نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل

    نیویارک: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔

    مہوش حیات نے امریکی گولکار نک جونس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے دوران تک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ یو ایس اوپن ویمنز کے فائنل میچ میں کینیڈا کی 19 سالہ کھلاڑی بیانکا نے امریکا کی تجربہ کار کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

    یوایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے میڈویڈیو آج مد مقابل ہیں۔

  • امریکی گلوکار کی آخری رسومات میں بھگدڑ مچ گئی، متعدد زخمی

    امریکی گلوکار کی آخری رسومات میں بھگدڑ مچ گئی، متعدد زخمی

    لاس اینجلس: امریکی شہر میں فائرنگ سے قتل ہونے والے گلوکار نیپسی وسل کی آخری رسومات میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث متعدد شرکاء زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں ہفتے کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین لوگ زخمی اور ایک ہلاک ہوا تھا، بعد ازاں مقتول کی شناخت امریکی گلوکار (ریپر) نیپسی وسل کے نام سے ہوئی۔

    امریکی گلوکار کو ہفتے کی رات اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اپنے کپڑوں کی خریداری کے بعد دوستوں کے ساتھ بیٹھے دکان کے سامنے باتیں کررہے تھے۔

    نیسپی سمیت تین لوگوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا البتہ امریکی گلوکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے، ڈاکٹرز نے اتوار کی صبح اُن کی موت کی تصدیق کی۔

    نیپسی کے اہل خانہ اور مداحوں کو جب اُن کے زخمی ہونے کی خبر ملی تو بڑی تعداد میں لوگ اسپتال پہنچ گئے تھے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی آخری رسومات میں مداحوں اور ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس کے باعث پولیس اور انتظامیہ معاملات کو درست طریقے سے سنبھال نہ سکی۔

    گلوکار کے مداح اُن کا آخری دیدار کرنا چاہتے تھے، آخری رسومات کے وقت کچھ ساتھیوں اور مداحوں نے اُن ہی کے گانے بطور ’خراج تحسین‘ پیش بھی کیے۔ چہرے کا دیدار کرتے وقت دھکم پیل ہوئی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

    مزید پڑھیں: گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد امریکی ریپر نیپسی ہاسل کوگولی مار کر قتل کردیا گیا

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 1 شخص کو زیادہ چوٹیں آئیں جبکہ بقیہ 13 معمولی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    محکمہ پولیس کے افسر کرش رامیریز نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی گلوکار کے اہل خانہ اور مداحوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ قاتل کے بہت قریب پہنچ چکے اور جلد اُسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص سیاہ فام تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

  • پریانکا اور نک جونس کے درمیان قربتیں کیسے بڑھیں؟

    پریانکا اور نک جونس کے درمیان قربتیں کیسے بڑھیں؟

    نیویارک: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان بات چیت اور محبت کا آغاز کس طرح ہوا؟ بالی ووڈ اداکارہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ نے اس سے قبل اپنے رشتے سے متعلق بات نہیں کی تھی۔

    پریانکا نے امریکی ٹی وی شو  ایلین ڈیگینیریس میں شرکت کی اور میزبان کے سخت سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس دوران میزبان نے اُن سے پوچھا کہ نک جونس اور اُن کے تعلقات اور ملاقاتوں کا آغاز کس طرح ہوا۔؟

    پریانکا نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ نک نے دوستی کرنے کے لیے وہی طریقہ اختیار کیا جو آج کل کے نوجوان کرتے ہیں، انہوں نے مجھے ٹویٹر پر  ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بہت انوکھے انداز سے کیا۔

    مزید پڑھیں: پریانکا کے کتے کی جیکٹ کی قیمت، تنخواہ دار ملازم کی ماہانہ آمدنی سے زیادہ

    اداکارہ نے بتایا کہ نک نے جو ڈی ایم کیا اُس میں لکھا ’میں نے اپنے ایک دوست سے سنا ہے اب ہم ہمیشہ رابطے میں رہیں گے، جلد ہماری ملاقات بھی ہوگی اور ہم ایک دوسرے سے ٹویٹر پر بات بھی کریں گے‘۔

    پریانکا کا کہنا تھا کہ ’نک کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا مگر میں نے جواب دیا کہ آپ کے دوست نے افواہ پھیلائی کیونکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میرے پاس ان فضول کاموں کےلیے وقت ہے مگر پھر ہم نے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کی اور پھر شادی ہوگئی’۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور نک جونس کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ گلوکار کے دوست کا کہنا تھا کہ ’نک جونس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: گوری خان نے شاہ رخ اور پریانکا کی قربتوں کو کیسے ختم کیا؟

    امریکی گلوکار  گزشتہ برس جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ہمراہ امریکا سے بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

    دونوں اداکاروں کی گزشتہ برس دسمبر میں شادی ہوئی جس کے بعد پریانکا امریکا منتقل ہوگئیں اور اب وہ وہیں پر قیام کریں گی۔

  • امریکی گلوکار زیادتی کے الزام میں گرفتار

    امریکی گلوکار زیادتی کے الزام میں گرفتار

    پیرس: فرانس کی پولیس نے امریکی گلوکار کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا، دو روز گزرنے کے باوجود کرس براؤن کی ضمانت نہیں ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار اوراُن کے دو ساتھیوں کے خلاف خاتون نے زیادتی کی درخواست دائر کرائی تھی جس کے بعد فرانس کی پولیس نے کرس براؤن سمیت تین افراد کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی گلوکار اور اُن کے ساتھیوں کو فرانس کے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں اُن سے واقعے کی تفتیش کی جائے گی‘۔

    مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو رہا کردیا گیا

    ایک اور پولیس افسر نے تصدیق کی کہ امریکی گلوکار کے خلاف خاتون نے 17 جنوری کو شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد اُن کے محافظ کو بھی حراست میں لے لیا گیا‘۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس براؤن کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا اور وہ اب تک پولیس کی تحویل میں ہی ہیں، البتہ تفتیش سے متعلق افسران نے میڈیا کو کچھ بھی آگاہ نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ براؤن کے خلاف اُن کی سابقہ دوست نے بھی 2015 میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں اُن پر الزام ثابت ہوگیا تھا، علاوہ ازیں 2009 میں بھی ایک کمپنی کی جانب سے دائر کیا جانے والا مقدمہ امریکی گلوکار ہار گئے تھے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو متحدہ عرب امارات میں جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے برازیلین خاتون کو ہراساں کیا۔

  • امریکی گلوکار کی پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل

    امریکی گلوکار کی پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل

    نیویارک: نامور امریکی گلوکار ’ایکون‘ نے پاکستانی عوام سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی گلوکار، ہدایت کار اور سماجی کارکن ایکون نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان میں ہونے والی خشک سالی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیا۔

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی ہورہی ہے اگر اسی طرح کی صورتحال رہی تو 2025 پر ملک خوشک سالی کا شکار ہوجائے گا۔

    امریکی گلوکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، میں پاکستان اور بیرونِ ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    مزید پڑھیں: ’میں پاکستان آرہا ہوں‘ امریکی گلوکار کا عمران خان کے نام خصوصی پیغام

    ایکون کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کے لیے عطیات دیں تاکہ پاکستان کو محفوظ مستقبل دے سکیں‘۔

    یاد رہے کہ امریکی گلوکار نے گزشتہ دنوں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل آئی ڈی سے امریکی گلوکار کے پیغام کا خیر مقدم اور اُن کا شکریہ ادا کیا گیا اور ساتھ میں کہا گیا تھا کہ ’معروف شخصیات کا دورہ پاکستان اب خام خیالی نہیں رہا، ہم ایکون کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق امریکی  گلوکار 26 اپریل کو کراچی اور 29 کو لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ عالمی فٹبال کپ کے حوالے سے پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، اس ضمن میں 10 جنوری کو پرتگالی فٹبالر لیوس فیگو اور برازیلین کھلاڑی ریکارڈو کاکا نے کراچی کا دورہ بھی کیا۔

  • تصاویر: پریانکا اور نک جونس کی شادی

    تصاویر: پریانکا اور نک جونس کی شادی

    ممبئی: پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہندو مذہبی رسم کی ادائیگی کے بعد  ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی گلوکار کی شادی کی تقریب گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کے عمید بھون پیلس میں منعقد کی گئی۔

    نک جونس کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے،گزشتہ روز  کی تقریب لڑکے والوں نے رکھی اور  عیسائی مذہب کے تحت شادی کی رسم ادا کی گئی جبکہ آج کی تقریب ہندو مذہبی عقائد کے تحت رکھی گئی۔

    ازدواجی بندھن میں بندھنے سے قبل دونوں اداکاروں نے مہندی اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا جس میں دونوں طرف کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    قبل ازیں ایک پارٹی رکھی گئی تھی جس میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا، نک جونس نے ایسا چھکا مارا کہ اُس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار کی اہلیہ بن گئیں

    پریانکا کی کزن پرنیٹی چوپڑا بھی خوب ایکشن میں نظر آئیں اور انہوں نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ مل کر خوب ہلہ گلہ بھی کیا، اس کے علاوہ دلہن خود بھی بہت خوش تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد بھارت کے شہر گوا چلے جائیں گے۔

    شادی کی تصاویر قبل از وقت لیک نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پریانکا اور نک جونس نے بھی دپیکا اور رنویر کی طرح تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے موبائل استعمال پر پابندی لگائی۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارز نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق بین الاقوامی میگزین کو 33 کروڑ روپے میں فروخت کیے اسی باعث مہمانوں کے موبائل کیمروں کو پنڈال میں داخل ہونے سے قبل ناکارہ بنا دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا کے درمیان رواں برس جولائی میں منگنی ہوئی، امریکی گلوکار کے اہل خانہ ممبئی پہنچے تھے اور تقریب میں صرف مخصوص لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے ممکنہ شادی کی مصروفیات کے پیش نظر اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کترینہ کیف کو اُن کی جگہ مرکزی کردار دیا گیا۔

    اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر یہ لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

    نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا۔

    امریکی گلوکار رواں سال جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ساتھ امریکا سے بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا۔

    ویڈیوز دیکھیں

     

    View this post on Instagram

     

    Wow! @priyankachopra and @nickjonas’ sangeet ceremony was nothing short of the grandest event of the year.

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

     

    View this post on Instagram

     

    @nickjonas certainly isn’t taking too long to get the hang of cricket.

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

  • سلمان احمد کو آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کی ساتھ گانے کی دعوت

    سلمان احمد کو آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کی ساتھ گانے کی دعوت

    معروف پاکستان گلوکار سلمان احمد کو امریکا میں پرفارم کرنے کی خصوصی دعوت موصول ہوئی جو انہوں نے بصد شوق قبول کرلی۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار میلیسا ایتھریج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سلمان احمد کو مخاطب کرتے ہوئے دعوت دی کہ وہ ان کے ساتھ نیو جرسی میں ’رنگ دی بیلز‘ گانے پر پرفارم کریں۔

    سلمان احمد نے ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے انہیں ای میل کرنے کا کہا۔

    جواباً میلیسا ایتھریج نے ایک اور ٹوئٹ کیا، کہ ’میرا بھائی سلمان 10 ہزار میل کا سفر طے کر کے ان تعطیلات کو یادگار بنانے آرہا ہے‘۔

    میلیسا ایتھریج 15 بار گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کی جاچکی ہیں جبکہ انہیں دو بار سنہ 1993 اور 1995 میں گریمی ایوارڈ ملا۔ سنہ 2007 میں ان کے گانے ’آئی نیڈ ٹو ویک اپ‘ کو آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    melissa-etheridge

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ میلیسا ایتھریج ایک عظیم گلوکارہ ہیں اور انہیں فخر ہے کہ انہیں (سلمان کو) ان کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

    salman

    واضح رہے کہ یہ دونوں گلوکار پہلی بار سنہ 2007 میں اوسلو میں ہونے والی نوبل انعام کی تقریب میں ایک دوسرے سے ملے تھے جہاں ان دونوں نے ایک ساتھ اسی گانے پر پرفارم کیا تھا۔