Tag: امریکی گلوکارہ

  • ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی سازش کرنے والا عراقی نوجوان گرفتار

    ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی سازش کرنے والا عراقی نوجوان گرفتار

    ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی مبینہ سازش کی منصوبہ بندی کرنے والے عراقی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    آسٹریا کے وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک 18 سالہ عراقی شہری کو آسٹریا کے دارالحکومت میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملہ کرنے کی مبینہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں ویانا سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    آسٹریا کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست نوجوان کا تعلق سازش کے مرکزی ملزم کے گروہ سے ہے، مذکور سازش کا مرکزی ملزم 19 سال کا آسٹریائی شہری ہے جس کا آبائی تعلق مقدونیہ سے ہے۔

    آسٹریا کی وزارتِ داخلہ نے مزید کہا کہ مشتبہ شھخص سے پوچھ گچھ کی جائے گی، نوجوان نے منصوبہ بند حملے سے دو ہفتے قبل اپنی ملازمت یہ کہتے ہوئے چھوڑ دی تھی، کہ اس کے ’’بڑے منصوبے ہیں‘‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیشِ نظر منسوخ کر دیے گئے تھے۔

    کنسرٹس منتظمین نے بتایا تھا کہ سرکاری حکام کی جانب سے اسٹیڈیم میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں تھا۔

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد متوقع تھی۔

  • چمگادڑ نے لائیو کنسرٹ میں امریکی گلوکارہ پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

    چمگادڑ نے لائیو کنسرٹ میں امریکی گلوکارہ پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

    امریکی گلوکارہ ٹیلر موم سن کو اسپین میں لائیو کانسرٹ کے دوران چمگادڑ نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ اور ان کا بینڈ اسٹیج پر ایک گانا پرفارم کررہے تھے کہ اسی دوران ایک چمگادڑ گلوکارہ کی ران سے چپک گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے گلوکارہ نے گلوکارہ نے ہلکے پھلکے انداز میں اس کا مذاق اڑایا لیکن جب چمگادڑ ان کی ران سے نہیں ہٹا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو مدد کے لیے بلایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taylor Momsen (@taylormomsen)

    ٹیلر موم سن اس واقعے کی پوری ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر اور بتایا کہ چمگادڑ کے حملے کے بعد انہیں اسپتال جانا پڑا جبکہ ان کی ٹانگ پر چمگادڑ کے کاٹنے کا نشان بھی موجود تھا۔

    ویڈیو کے کیپشن میں اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پرفارمنس کے دوران انہیں پتا ہی نہیں لگ سکا کہ ایک چمگادڑ ان کی ٹانگ سے چپک گئی، جب ہجوم نے چیخ چیخ کر اس کی جانب اشارہ کیا تو انہیں پتا چلا۔

    گلوکارہ نے چمگادڑ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کیوٹ تھی لیکن ہاں اس نے مجھے کاٹ لیا، انہیں اب اگلے 2 ہفتے تک ریبیز کے انجیکشن لگیں گے۔

  • پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    مقبول ترین امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 34 گانے محض ایک منٹ میں شناخت کرنے کا ریکارڈ بنا کر پاکستانی نوجوان بلال الیاس جھنڈیر نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ایک پاکستانی پرستار نے ایک منٹ میں 34 گانوں کو درست طریقے سے پہچان کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، 20 سالہ بلال الیاس جھنڈیر کو میوزک کے بغیر صرف گانوں کے بول سن کر انھیں پہچاننا تھا۔

    ریکارڈ کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانے منتخب کیے گئے تھے، اور ایک شخص نے بغیر کسی ترتیب کے بلال کے سامنے ان گانوں کے بول دہرائے، اور بلال ایک منٹ میں 34 گانوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوا، یوں اس نے 2019 میں ڈین سمپسن کے قائم کردہ 27 گانوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بلال جھنڈیر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن سے ٹیلر سوئفٹ کو سنتا آ رہا ہے، اور اس کا سخت پرستار ہے، بلال نے کہا ’’میں نے ٹیلر سوئفٹ کا ہر گانا سنا ہے، میں ان کے ہر گانے کو اس کے بول سے پہچان سکتا ہوں۔‘‘

    مس جاپان بننے والی یوکرینی ماڈل کی پیدائش کو لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

    واضح رہے کہ بلال جھنڈیر نے اس سے قبل بھی کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں، جن میں ایک منٹ میں جانوروں کی آوازوں سے سب سے زیادہ جانوروں (23) کی شناخت کا ریکارڈ بھی شامل ہے، اور بلال نے جسٹن بیبر کے 29 گانے بھی ایک منٹ میں شناخت کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

  • امریکی پاپ گلوکارہ بھی فلسطین کے حق میں بول پڑیں

    امریکی پاپ گلوکارہ بھی فلسطین کے حق میں بول پڑیں

    امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا بھی فلسطین کے حق میں بول پڑیں۔

    7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیلی سر زمین پر حملے کی خبروں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کردیا جو تاحال جاری ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والی بمباری میں اب تک 2500 افراد شہید ہوگئے ہیں اور اس تعداد میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

    دنیا بھر سے عام عوام اور معروف شخصیات اس دل دہلا دینے والی جنگ پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آرہی ہیں اور اب امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا بھی بول پڑیں ہیں۔

    امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے لندن میں اپنے کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے کہا غزہ میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو تکلیف میں دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اگر ہم سب متحدہ ہوجائیں تو نہ صرف مشرق وسطٰی بلکہ پوری دنیا میں امن لاسکتے ہیں۔

  • بیونسے نے طوفانی بارش میں شائقین کی محفوظ گھر واپسی کے لیے ایک لاکھ ڈالر دے دیے

    بیونسے نے طوفانی بارش میں شائقین کی محفوظ گھر واپسی کے لیے ایک لاکھ ڈالر دے دیے

    واشنگٹن: امریکی گلوکارہ بیونسے نے طوفانی بارش میں شائقین کی محفوظ گھر واپسی کے لیے ایک گھنٹے کی ٹرین سروس خرید لی، جس کے لیے انھوں نے انتظامیہ کو ایک لاکھ ڈالر ادا کیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر بیونسے نے کانسرٹ میں آنے والے فینز کو پریشانی سے بچانے کے لیے ایک بے مثال قدم اٹھایا، بیونسے نے طوفانی بارش میں ٹرین سروس مزید ایک گھنٹہ چلانے کے لیے واشنگٹن انتظامیہ کو ایک لاکھ ڈالر ادا کر دیے۔

    خراب موسم کی وجہ سے میٹرو سروس نے آخری ٹرین کو ایک گھنٹہ قبل بند کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن بیونسے نے اپنے مداحوں کے لیے واشنگٹن میٹروپولیٹن کو ٹرینیں اضافی گھنٹے چلانے کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد تمام 98 اسٹیشنز کو شائقین کے باہر نکلنے تک کھلا رکھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق 6 اگست کو واشنگٹن ڈی سی کے ’فیڈ ایکس فیلڈ‘ میں بیونسے کا کنسرٹ تھا، جو خراب موسم کے باعث پہلے ہی تاخیر کا شکار تھا، تاہم کنسرٹ کے دوران بھی موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث شائقین اندر پھنس گئے تھے، جن کے لیے ٹرین سروس رات کو مزید ایک گھنٹے کے لیے چلائی گئی۔

    گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ بیونسے مئی سے اپنے نئے البم ’رینیسانس‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ورلڈ ٹور پر مختلف شہروں میں کنسرٹ کر رہی ہیں۔

  • امریکی گلوکارہ بیونس نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا

    امریکی گلوکارہ بیونس نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا

    لاس اینجلس: امریکی پاپ گلوکارہ بیونس نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاپ سپر اسٹار بیونس نے اتوار کے روز اپنے پروفیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر وہ برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز سے سال کے ممتاز البم کا مقابلہ ہار گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ اور ڈانسر بیونس نے ’بہترین ڈانس/الیکٹرانک البم‘ سمیت 4 گریمی ایوارڈز حاصل کیے، جس سے ان کے گریمی ایوارڈز کی کل تعداد 32 ہو گئی ہے۔

    یوں انھوں نے آنجہانی کلاسیکل کنڈکٹر جارج سولٹی کی جیتی ہوئی 31 ٹرافیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    وہ برسوں سے مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود 41 سالہ بیونس کبھی بھی بہترین البم ٹرافی حاصل نہیں کر سکی ہیں، اس بار ہیری اسٹائلز نے اتوار کو اپنے البم ’ہیریز ہاؤس‘ کے لیے یہ اعزاز حاصل کر لیا۔

    امریکی گلوکارہ لیزو کے البم ’اباؤٹ ڈیمن ٹائم‘ نے ریکارڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا، اور بونی ریٹ کے گانے ’جسٹ لائک دیٹ‘ نے سال کے بہترین گانے کا اعزاز حاصل کیا، اسی طرح امریکی جاز گلوکارہ سمارا جوئے کو بہترین نئی آرٹسٹ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ان ایوارڈز کے لیے گلوکاروں کا انتخاب ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً 11 ہزار اراکین نے کیا۔

  • امریکی گلوکارہ کے گھر میں گھسنے والا مشکوک شخص گرفتار

    امریکی گلوکارہ بِلی آئلش کے کیلی فورنیا میں واقع گھر میں گھسنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، مشکوک شخص کو اندر جاتا دیکھ کر علاقے کے ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی پاپ سنگر بِلی آئلش کے گھر میں گھسنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہائی لینڈ کے قریب واقع گلوکار کے گھر کی دیوار ایک کالے کپڑے پہنے شخص نے پھلانگی تاہم علاقے کے کسی شخص نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔

    لاس اینجلس پولیس کے سربراہ روساریو سروینٹس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم اطلاع پر حرکت میں آئی اور 9 بجے کے قریب گھر پر پہنچی اور مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔

    علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بلی آئلش کا آبائی گھر ہے جہاں گلوکارہ نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین کے ساتھ بچپن گزارا تاہم اب وہ وہاں پر نہیں رہتیں، جائیداد کے ریکارڈ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ اب بھی اسی خاندان کی ملکیت ہے۔

    سات بار گریمی ایوارڈ یافتہ بلی آئلش نے 2019 میں لیٹ لیٹ شو کے میزبان جیمز کارڈن کے ساتھ اپنے اس گھر اور محلے کا دورہ کیا تھا اور دونوں نے ایک ساتھ گانا بھی گایا تھا۔

  • معروف امریکی گلوکارہ بھی ’پسوڑی‘ کی مداح

    معروف امریکی گلوکارہ بھی ’پسوڑی‘ کی مداح

    معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھی پاکستانی گانے پسوڑی کی دلدادہ نکلیں، ان کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر برٹنی اسپیئرز نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو ایک منی کچن نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے جس میں ڈوسہ بنایا جارہا ہے۔

    ویڈیو کے پس منظر میں پسوڑی گانا چل رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

    یہ اکاؤنٹ بھارت سے تعلق رکھتا ہے جہاں پسوڑی گانا پہلے ہی خاصا مشہور ہوچکا ہے۔

    اب برٹنی اسپیئرز کی جانب سے اسے شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت میں ان کے مداح نہایت خوش ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا پسوڑی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

    اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

    میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان عرف زلفی نے بھی برٹنی اسپیئرز کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے گانا پسند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

  • امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر کی ایرانی نژاد اداکار سے منگنی، ویڈیو وائرل

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر کی ایرانی نژاد اداکار سے منگنی، ویڈیو وائرل

    لاس اینجلس : معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایرانی نژاد اداکار سیم اصغری سے منگنی کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور گلوکارہ 39 سالہ برٹنی اسپیئر نے اپنے دوست سیم اصغری سے منگنی کا اعلان ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ ایرانی نژاد اداکار کے ہمراہ کھڑی ہیں اپنے منگی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھا رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیم اصغری اور برٹنی اسپیئر میں تقریباً پانچ سال سے دوستی کا رشتہ قائم ہے اور وہ بہت جلد ایرانی نژاد اداکار سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ 27 سالہ سیم اصغری ایرانی دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے تھے لیکن 12 برس کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکی شہر لاس اینجلس منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

  • امریکی پاپ گلوکارہ والد کے خلاف کیس ہار گئیں

    امریکی پاپ گلوکارہ والد کے خلاف کیس ہار گئیں

    لاس اینجلس: امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے والد کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئی ہیں، سپیریئر کورٹ کے جج نے گلوکارہ کے وکیل کی جانب سے والد جیمی اسپیئرز کو ان کی بیٹی کی شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے معزول کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

    گلوکارہ کے والد جیمی کو 2008 میں اس وقت برٹنی اسٹیٹ کا کنزرویٹر نامزد کیا گیا تھا، جب وہ شدید نفسیاتی بحران کا شکار تھیں، اور انھیں سخت عوامی مخالفت کا بھی سامنا تھا، کیلیفورنیا کی مالیاتی کمپنی بسمر ٹرسٹ پچھلے سال برٹنی اسپیئرز کی دولت کی دیکھ بھال کے لیے شریک کنزرویٹر کی حیثت سے شامل ہوئی تھی، جس کے بعد برٹنی نے والد کی شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے معزولی کی درخواست دائر کر دی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

    23 جون کو اس سلسلے میں عدالت میں ورچوئل سماعت ہوئی تھی، جس میں 39 سالہ گلوکارہ نے والد پر سخت تنقید کی، اور کہا انھیں اپنی بیٹی کو تکلیف پہنچانا اور کنٹرول کرنا اچھا لگتا ہے، لیکن میں اب اپنی زندگی واپس اور آمدنی و دیگر معاملات میں ’مکروہ مداخلت‘ سے چھٹکارا چاہتی ہوں۔

    دوسری طرف والد جیمی اسپیئرز نے عدالت میں ایک درخواست دائر کر دی ہے کہ ان پر لگے الزامات کی تحقیقات کی جائیں، نیز انھوں نے گزشتہ دو برس سے بیٹی کی ذاتی یا طبی امور میں مداخلت نہیں کی۔

    یاد رہے کہ اپنے سابق شوہر کیون فیڈر کے ساتھ اختلافات کے باعث وہ شدید نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی تھیں، جسے دیکھتے ہوئے 13 برس قبل عدالت نے ان کے والد کو ان کی نگرانی سونپ دی تھی، جس کے بعد اب پہلی بار 39 سالہ گلوکارہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر بریٹنی کے مداحوں کا ہجوم بھی جمع ہو گیا تھا، ان کے ہاتھوں میں موجود بینرز اور پوسٹرز پر لکھا تھا ’بریٹنی اسپیئر کو اب آزاد کرو‘ اور ’بریٹنی کی زندگی میں مداخلت بند کرو.‘

    بریٹنی اسپیئر نے جج سے کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنا چاہتی ہے اور ان سے بچے کی بھی متمنی ہے، تاہم سرپرست رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، یہ نگرانی میرا بھلا کرنے سے زیادہ مجھے نقصان پہنچا رہی ہے، میں بغیر کسی جائزے کے اس سرپرستی کو ختم کرنا چاہتی ہوں۔