Tag: امریکی گلوکارہ

  • معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ پر چوری کا الزام

    معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ پر چوری کا الزام

    امریکی گلوکارہ ریحانہ پر جرمن گلوکاروں نے گانے چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاحال ریحانہ نے اس الزام کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمن آرٹسٹ کنگ خان اور ان کی بیٹی صبا لو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے کاسمیٹکس اشتہار میں ان کی اجازت کے بغیر ان کے گیت کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔

    ریحانہ کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

    باپ بیٹی کی جوڑی نے گیت کا استعمال فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس معاملے پر گلوکارہ یا برانڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    32 سالہ گلوکارہ ریحانہ پر اس سے قبل بھی ایسے الزامات لگتے رہے ہیں۔

  • امریکی گلوکارہ کی ٹرمپ پر شدید تنقید

    امریکی گلوکارہ کی ٹرمپ پر شدید تنقید

    نیویارک: امریکی گلوکارہ ریانا نے ٹرمپ کو امریکا کا سب سے بڑا ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر مکمل طور پرنسل پرست ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے اسلحے کو فروغ (گن کلچر) دینے کے بیان پرگلوکارہ ریانا نے ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کا سب سے بڑا ذہنی مریض ہمارا صدر ہے، دنیا تصورکرے امریکا میں اسلحہ خریدنا آسان اور ویزے حاصل کرنا مشکل ہے۔

    فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ریانا کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ میس شوٹنگ کے معاملے کو ٹرمپ دو حصوں میں تقسیم کردیتے ہیں، یہ بات اپنے چہرے پر تھپڑ مارنے کے مترادف ہے۔

    گلوکارہ نے ٹرمپ کو مکمل طور پرنسل پرست قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ’’کیا لائنسس اسلحے سے لوگوں کو قتل کرناجائز ہے کیا؟‘‘۔

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ میں ٹرمپ کی مداح نہیں اور نہ ایسے شخص کو پسند کرتی ہوں، امریکا میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ ٹرمپ کی شدت پسندی ہے۔

    اس سے قبل ریانا نے سوشل میڈیا پر بھی ٹرمپ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا میں دہشت گرد کو بچانے کے لئے ایک دیوار بنا دی گئی ، اب دنیا خود دیکھے کہ یہاں اسلحہ خریدنا آسان اور ویزے حاصل کرنا مشکل ہے۔

  • انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

    انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے لیڈز ٹیسٹ جتوا کر وکی پیڈیا پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے زیادہ سرچ کیے جانے والے شخصیت بن گئے۔

    ریسرچ کے مطابق رواں ہفتے اسٹوکس کی تاریخی اننگز کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے میوزک البم سے زیادہ لوگوں نے سرچ کیا۔

    واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں لوور کے نام سے نیا میوزک البم ریلیز کیا ہے۔

    یاد رہے کہ تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں بین اسٹوکس کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

    میچ کی چوتھی اننگ کے دوران جب ایک کے بعد ایک کھلاڑی آﺅٹ ہونا شروع ہوا تو سب کو یہی امید تھی کہ اس بار کی ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام رہے گی لیکن مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس نے بھرپور جان لڑائی اور اسے تاریخ کا سب سے دلچسپ ٹیسٹ میچ بنادیا۔

    بین سٹوکس نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور لوئر آرڈر بلے بازوں کے ساتھ مل کر 359 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ میچ کے دوران ایک طرف تو بین سٹوکس جم کر کھڑے رہے لیکن دوسری طرف 5 کھلاڑی 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

    انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

  • امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

    امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

    نیویارک: امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس نے ہالی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کردی، دونوں اداکار کچھ دن سے ایک دوسرے سے علیحدہ زندگی گزر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں نامور شخصیات نے مائلی سائرس کے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم دونوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے الگ ہو رہے ہیں۔

    دونوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کیریئر میں آگے بڑھنے کے خیالات کے باعث ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم ان کا رابطہ ہمیشہ ہی رہے گا۔لیکن ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ دونوں نے مائلی سائرس کے ’ہم جنس پرست‘ رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی۔

    بعد ازاں امریکی و برطانوی میڈیا میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ مائلی سائرس اپنی بقیہ زندگی اپنی خاتون دوست کیتھلین کارٹر سے گزارنا چاہتی ہیں، جس وجہ سے انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی۔فیشن میگزین ’ایلے‘ کے مطابق مائلی سائرس اور کیتھلین کارٹر کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے، تاہم گلوکارہ نے سب سے اپنے جنسی رجحانات خفیہ رکھے۔

    امریکی نشریاتی ادارے ’یو ایس ویکلی‘ کے مطابق لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے بعد مائلی سائرس نے اپنی دیرینہ دوست کیتھلین کارٹر کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ہم جنس رجحانات رکھنے کے باوجود لیام ہیمس ورتھ سے شادی کرنے اور بعد ازاں انہیں چھوڑنے پر مائلی سائرس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم کچھ دن قبل ہی انہوں نے شوہر کو دھوکا دینے کے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔اور اب لیام ہیمس ورتھ نے مائلی سائرس سے باقاعدہ طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    شوبز ویب سائٹ ’10 ڈیلی‘ کے مطابق لیام ہیمس ورتھ نے مائلی سائرس سے علیحدگی کے اعلان کے 2 ہفتے بعد امریکی عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔رپورٹ کے مطابق لیام ہیمس ورتھ نے لاس اینجلس کی عدالت میں مائلی سائرس سے طلاق کی درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں باہمی رضامندی سے طلاق چاہتے ہیں۔اداکار نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ دونوں کے بچے نہیں ہیں اور وہ کیریئر میں آگے بڑھنے کےلیے الگ ہو رہے ہیں۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ لیام ہیمس ورتھ کی درخواست پر آئندہ چند ہفتوں میں عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔عام طور پر امریکی عدالتیں طلاقوں پر 8 ہفتوں میں فیصلہ سنا دیتی ہیں، تاہم بعض درخواستوں پر کئی ماہ اور بعض درخواستوں پر کئی سال تک فیصلہ سامنے نہیں آتا۔

    خیال رہے کہ 26 سالہ گلوکارہ مائلی سائرس اور 29 سالہ ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے اگرچہ گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان ایک دہائی سے تعلقات تھے اور دونوں نے 2012 میں منگنی بھی کرلی تھی۔تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے جس کے بعد دونوں نے منگنی بھی ختم کرلی تھی۔لیکن بعد میں دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آئے اور 2015 میں دوبارہ منگنی کرکے جلد شادی کا اعلان کیا اور پھر 2018 میں دونوں نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

    اسی طرح دونوں نے شادی کے چند ماہ بعد الگ ہونے اور اب طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر بھی مداحوں کو حیران کردیا۔

  • ٹیلرسوئفٹ دنیا کی مہنگی ترین گلوگارہ قرار

    ٹیلرسوئفٹ دنیا کی مہنگی ترین گلوگارہ قرار

    لاس اینجلس : نامورامریکی گلوکارہ اورنغمہ نگار ٹیلرسوئفٹ 2016 کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فنکارہ قرار پائی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی میگزین فوربزنے رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق ٹیلرسوئفٹ نےرواں سال 17کروڑڈالرزکمائے ہیں۔

    post-1

    امریکی میگزین فوربزکی فہرست میں دوسرے نمبر پر برطانوی بوائے بینڈون ڈائریکشن رہاجس نے رواں سال گیارہ کروڑ ڈالرز کمائے۔
    od

    فوربزمیگزین کے مطابق برطانوی نامورگلوکارہ ادیلےساڑھے آٹھ کروڑڈالرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

    post-2

    اس فہرست کےدیگر پاپ اسٹارز میں چوتھےنمبر پر میڈونا رہیں جنہوں نے اس سال سات کروڑ 65لاکھ ڈالرزکمائے۔

    madona

    یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی میگزین فوربزکے مطابق امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ قرار پائی تھیں جبکہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دوسرے نمبر پر تھیں۔

    واضح رہےامریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے گزشتہ برس اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئےساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کمائے جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے آٹھ کروڑ ڈالر کمائے تھے۔

  • امریکی گلوکارکانوبل انعام وصول کرنےمیں اظہارعدم دلچسپی

    امریکی گلوکارکانوبل انعام وصول کرنےمیں اظہارعدم دلچسپی

    اسٹاک ہوم :نوبل انعام دینے والی کمیٹی کے رکن واسٹبرگ کا کہناہے کہ نامور گلوکار باب ڈلن کی جانب سےادب کا نوبل انعام نظر انداز کرناحیران کن ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سوئڈیش اکیڈمی کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکار سے متعدد بار کوششیں کی گئیں تاہم گلوکار نے نوبل ایوارڈ کو عوامی سطح پر قبول نہیں کیا۔

    bob-4

    سوئڈیش اکیڈمی کے رکن واسٹبرگ کا کہناہے امریکی گلوکار کی جانب سے اس طرح نوبل ایوارڈ کو نظر انداز کرنا حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک پیچیدہ شخصیت کےمالک ہیں جنہیں اسٹیج پر اپنے علاوہ کسی کی موجودگی پسند نہیں ہوتی۔

    bob-1

    انہوں نے مزید کہا کہ اب تک یہ بات واضح نہیں کہ باب ڈلن رواں سال دسمبر میں اسٹاک ہوم اپنا ایوارڈ وصول کرنے جائیں گے اگر وہ نہ بھی آئے توان سےمتعلق تقریب ویسے ہی منعقد کی جائے گی۔

    bob-2

    مزید پڑھیں:ادب کا نوبل انعام امریکی گلوکار باب ڈیلن کے نام

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نامور امریکی گلوکارباب ڈلن کے لیے نوبل انعام کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 24گھنٹوں کے دوران باب ڈلن کی ویب سائٹ سے نوبل ایوارڈ کا حوالہ ہٹادیاتھا۔

    bob-3

    واضح رہے کہ اس سے قبل 1964میں فرانس کے نامور مصنف اور فلسفی ژان پال سارتر نے بھی ادب کا نوبل انعام لینے سے انکار کردیا تھا۔

  • امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا جاپان پہنچ گئیں

    امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا جاپان پہنچ گئیں

    ٹوکیو : مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا دنیا کے مختلف ممالک کے دورے کے دوران جاپان پہنچ گئیں۔

    مشہور ہالی وڈ گلوکارہ لیڈی گاگا ان دنوں ورلڈ ٹور پر ہیں۔ دورے کے دوران  وہ جاپان پہنچ گئیں، جہاں وہ تیرہ اور چودہ اگست کو دارالحکومت ٹوکیو میں پرفارم کریں گی۔

    معروف گلوکارہ جاپان میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے بعد جنوبی کوریا کے شہر سیئول اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بھی پرفارم کریں گی۔

  • امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو 1 کا ڈیجٹ بے حد پسند

    امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو 1 کا ڈیجٹ بے حد پسند

    امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو ون کا ڈیجٹ بہت پسند ہے، سنگر،سانگ رائٹر، ریکارڈر، پروڈیوسر اور اداکارہ چوالیس سالہ امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو ون کا ڈیجٹ بے حد پسند ہے۔

    نئے سال میں مس کیری کی ون ملین میں پرائیوٹ کنسرٹ کرنے کہ حوالے سے خبریں گرم ہیں، برونائی کے سلطان کے صاحب زادے کی نئے سال کی سیلیبریشن پارٹی کی مس کیری مہمان بنیں، سنے میں آیا ہے کہ انہیں اس پرائیویٹ کنسرٹ کے ون پوئنٹ فائیو ملین ڈالرز ادا کئے گئے۔

    اکتیس سالہ پرنس عزیم اور چوالیس سالہ گلوکارہ ماریہ جینیفر کی دوستی یون تو کچھ سالوں سے ہے لیکن یہ دوستی اتنی پکی ہے کہ انکی خاص پارٹی میں پرفارمنس کے لئے نہ صرف ماریہ اور انکی فیملی کو خصوصا پرائیوٹ طیارے سے بلوایا گیا بلکہ انکے قیام کا شاہانہ اہتمام بھی کیا گیا۔

    سال دوہزار بارہ میں بھی انکی تیسویں سالگرہ پر جینیفر مدعو تھیں، جسکا شکریہ جینیفر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں شاندار الفاظ میں کیا تھا۔