Tag: امریکی ہم منصب

  • طیب اردوان کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات

    طیب اردوان کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات

    لتھوانیا: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نیٹو کانفرنس میں امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں نیٹو کے دو روزہ سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک صدر اردوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں آپ کی سفارت کاری اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کی ہمت وحوصلے پرآپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک میکانزم پر مشاورت کریں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے سوئیڈن کی نیٹو رُکنت کے لیے ترکیے کی طرف سے مخالفت ختم کرنے پر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، بائیڈن نے کہا کہ سوئیڈن کی نیٹو رکنیت سربراہی اجلاس کے اہم ایجنڈے میں سے ایک ہے۔

    مغربی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سوئیڈن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، سوئیڈن وک گرین سگنل ملنے کے بعد امریکہ ترکیہ کو ایف 16 طیارے فراہم کرے گا۔

    امریکی صدر نے کہاکہ ترک صدر سے دوبارہ ملاقات کا منتظر رہوں گا، ترک صدر نے بائیڈن کو 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے گڈ لَک کہہ دیا۔

  • افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال،  شاہ محمود قریشی  کا  امریکی ہم منصب سے رابطہ

    افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال، شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی ہم منصب کے درمیان رابطے میں افغانستان میں تیزی سےبدلتی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاامریکی ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں میں افغانستان میں تیزی سےبدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرروشنی ڈالی اور صورتحال میں تبدیلی سمیت تشدد سے بچنے کیلئے پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان عالمی برادری سے پر امن افغانستان کی حمایت پر رابطے میں رہے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے افغانستان کیساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کو سفارتی مشن کے انخلا میں سہولت دینے سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

    اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہمارا مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے، قوی امید ہے مل کر امن اور مفاہمت کوآگےبڑھاسکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کے لیے لازم ہے کہ وہ تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے، افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔

  • کسی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائےگا، راحیل شریف

    کسی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائےگا، راحیل شریف

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے۔کسی بھی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

    واشنگٹن میں امریکن فاؤنڈیشن کی تقریب سےخطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ بہت پہلے کرلیا تھا۔۔کسی دہشت گردگروپ کومعاف نہیں کیاجائے گا، حقانی نیٹ ورک کیخلاف بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہناتھا نئی افغان حکومت کے قیام سے پاک افغان تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکی حکام سےملاقاتوں کےمثبت نتائج نکلیں گے۔پاکستان اورامریکہ آپس میں بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل پاکستانی سفارتخانے میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں صرف شمالی اورجنوبی وزیرستان تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک میں جاری ہیں، جس سےخطے میں جلد امن بحال ہوگا، آرمی چیف نے دورہ امریکا میں امریکی حکام سے ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا

  • واشنگٹن:جنرل راحیل شریف آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    واشنگٹن:جنرل راحیل شریف آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں آرمی چیف آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان سے طویل مدتی تعلقات کے خواہاں ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج اپنے ہم منصب سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنرل راحیل شریف آج پینٹاگون میں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈیمپسی، سنٹرل کمانڈ کے رہنماؤں اور محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرینگے، فریقین دفاع کے شعبے میں تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تعاون سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کرینگے۔

    امریکی حکام نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقاتوں سے فوج کی سطح پر دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔

    اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان سےطویل المدتی تعلقات کا خواہ ہے، ترجمان نے بتایا کہ جنرل راحیل شریف نے سینٹ کام میں گول میزکانفرنس میں شرکت کی، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی آئندہ ملاقات جنرل مارٹن سے ہوگی۔