Tag: امریکی

  • افغان دارالحکومت میں فائرنگ،2امریکی ہلاک

    افغان دارالحکومت میں فائرنگ،2امریکی ہلاک

    کابل: افغان دارالحکومت کابل میں امریکی فوجی کیمپ کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 امریکی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان میں موجود نیٹو حکام کا کہنا ہےکہ کابل میں ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں ایک امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوا اور3 افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقع بیس کے قریب ہوا جہاں افغان کمانڈوز کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے واقعے کو اندرونی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی یونیفارم میں ملبوس ایک حملہ آور نے فائرنگ کرکے نیٹو سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کو ہلاک جبکہ دیگر 5 کو زخمی کردیا۔

    خیال رہے کہ تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم نے مذکورہ حملے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    یادرہے کہ افغانستان میں امریکہ کی اتحادی نیٹو افواج کے گزشتہ 13 برس سے جاری مشن کو ختم کردیا گیا ہے،جس کا آغاز 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے بعد طالبان کے خلاف جنگ سے ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ 1جنوری 2015 سے نیٹو کی انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس کو ٹریننگ اینڈ سپورٹ مشن سے تبدیل کردیا گیا،جس کے تحت تقریباً 13 ہزار نیٹو فوجی افغانستان میں قیام کریں گے، ان میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

  • امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک، 53 زخمی

    امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک، 53 زخمی

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا، اس کی شناخت افغان شہری عمر متین کے نام سے ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’پلس اورلینڈو‘ نامی نائٹ کلب میں فائرنگ کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جبکہ زخمی و ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی تاہم پولیس کے مطابق نائٹ کلب پرحملہ کرنے والا مسلح شخص ماراگیا مسلح حملہ آور نے جسم سے بم باندھ رکھاتھا۔

    فائرنگ کے بعد بحفاظت نائٹ کلب سے باہر نکلنے والے کئی افراد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں کہا کہ ایک مسلح شخص نے اچانک کلب میں گھس کر فائرنگ شروع کردی اور کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔

    Orlando2

    امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں کو گھروں میں رہنے جبکہ دیگر افراد کو اس علاقے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واقعے کے فوری بعد نائٹ کلب کے فیس بک پیج پر بھی انتظامیہ کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ ’تمام افراد کلب سے باہر نکل جائیں اور بھاگتے رہیں۔‘

    گورنر نے اورلینڈو شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا جس کی شناخت عمر متین کے نام سے ہوئی۔

    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا شخص عمر متین  افغان نژاد امریکی شہری ہے، واقعے کے بعد اورلینڈو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایف بی آئی نے صدر اوباما کو بریفنگ دی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میتن نے حملے سے قبل داعش سے وفاداری کا اظہار کیا تاہم ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ متین کے داعش سے رابطوں کے شواہد نہیں ملے، تحقیقات جاری ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور  عمر متین کے والد نے واقعہ پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کے اقدام کا تعلق کسی بھی طور مذہب سے نہیں، دنیا بھر کی طرح میں بھی اس واقعے پر صدمے میں ہوں۔

    Orlando1

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی شہر اورلینڈو میں ہی فائرنگ سے گلوکارہ کرسٹینا گریمی ہلاک ہوگئیں تھیں۔

    کرسٹینا گریمی کو کنسرٹ ختم ہونے کے بعد گولی ماری گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آورکو ہلاک کردیا گیا ہے، گولی لگنے کے نتیجے میں گریمی زخمی ہوئی تاہم انھیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

  • امریکی صدرنے شمالی کوریاکے جارحانہ رویے کومعمولی قراردیدیا

    امریکی صدرنے شمالی کوریاکے جارحانہ رویے کومعمولی قراردیدیا

    واشنگٹن: براک اوبامانے شمالی کوریاکےجارحانہ رویے کو معمولی خطرہ قرار دیدیا، صدراوباماکہتے ہیں کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کےمسئلے سے نمٹنےاورلاحق خطرات کے مقابلے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ شمالی کوریاکےجواب میں دفاعی اقدامات کررہا ہے، انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا مسئلہ ایسا نہیں جس کا کوئی آسان حل تلاش کیا جاسکے۔

    ان کاکہناتھاکہ امریکہ اپنے ہتھیاروں سےشمالی کوریا کو تباہ کرسکتاہے لیکن ایسے کسی بھی اقدام کے نتیجے میں جہاں جانی نقصان بہت زیادہ ہوگا وہیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ شمالی کوریا امریکہ کے انتہائی قریبی اتحادی جنوبی کوریا کا پڑوسی ہے۔

    صدراوباما کے انٹرویو کے نشرہونے سے چند گھنٹے قبل ہی جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا درمیانےفاصلے تک مار کرنے والےاپنےنئےمیزائل کادوسراتجربہ کرنےکی تیاری کررہاہے تاہم اس دعوےکی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

  • القاعدہ کی حراست میں قید امریکی کی صدر اوبامہ سے اپیل

    القاعدہ کی حراست میں قید امریکی کی صدر اوبامہ سے اپیل

    القاعدہ کی حراست میں دو سال سے قید و بند کی تکلیفیں برداشت کرنےوالے ایک امریکی نے اپنے صدر بارک اوبامہ سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اسکی رہائی کے لئے ذاتی طورپر کوشش کریں۔

    امریکی صدر کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی شہری وارن وین اسٹائین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی مدد کے لئے آیا تھا لیکن امریکی حکومت نے اسے بھلا دیا۔

    وارن وین اسٹائین کے مطابق اس کی عمر باہتر سال ہے اور وہ دل کا مریض ہے ، اسکی ایک بیوی , دو بیٹیاں اور انکےبچے بھی ہیں، وارن وین اسٹائین نے کہا کہ جناب صدر آپ کا بھی ایک خاندان ہے ، اور میں امید کرتا ہوں کہ امریکی صدر اس کی تنہائی اور اس کے مسائل کو سمجھ سکتے ہیں۔

    وارن وین اسٹائین نے کہا کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ حکومت نہ صرف اس سے کنارہ کش بھی ہوگئی ہے بلکہ ا س کے بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دیا ہے، اب امریکی صدر سے ہی امید ہے کہ وہ اس کی رہائی کے لئے کچھ کریںگے اور اسے اس کے خاندان اور وطن واپس لائیں گے۔