Tag: امر خان

  • حمیرا اصغر کی کہانی بہت سے فنکاروں کی کہانی ہے، امر خان

    حمیرا اصغر کی کہانی بہت سے فنکاروں کی کہانی ہے، امر خان

    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے پر پاکستانی اداکارہ امر خان نے ردعمل دیا ہے۔

    گزشتہ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی، شوبز سے جڑے افراد کی جانب سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ کی ساتھی اداکارہ امر خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے حمیرا کی موت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اسٹوری پر لکھا کہ یہ چونکانے سے زیادہ مایوس کن ہے، یہ معاشرے اور صنعت کی موت ہے، اب بھی مجھے ان کا شو یاد ہے کہ وہ کیسے زندگی کی سختیوں سے گزرتے ہوئے اور دباؤ برداشت کرتے ہوئے اپنا کیریئر بنا رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دباؤ کو اُجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے جو اس گلیمر کی دنیا میں کیمرے کے سامنے خوش دکھائی دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیمرے کے سامنے خوش نظر آنے والی گلیمر حقیقت کے برعکس ہے، یہ دن عارضی دنیاوی اہداف کی خود شناسی کا دن ہے، جہاں مسلسل آپ کو آپ کے لباس، کیریئر اور دولت کی بنیاد پر جج کیا جاتا ہے۔

    امر خان نے لکھا کہ وہ لڑکیاں جو اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں اور سخت محنت کر رہی ہیں، وہ اپنے آپ پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں، اپنا بیسٹ دیں، اپنے آپ پر زیادہ سختی نہ کریں اور باقی اللّٰہ پر چھوڑ دیں، کوئی بھی چیز آپ کی ذہنی صحت اور زندگی سے اہم نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/humaira-asghar-body-found-karachi-defence-flat/

  • امرخان کو بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر کیا کہا اور کس طرح کے پیغامات بھیجے؟

    امرخان کو بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر کیا کہا اور کس طرح کے پیغامات بھیجے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امرخان نے کہا ہے کہ انھیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے نامناسب اور گھٹیا حرکات کا سامنا کرنا پڑا۔

    حالیہ انٹریو میں گفتگو کرتے ہوئے امرخان نے بتایا کہ بھارتی صارفین نے انھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈائریکٹ میسیجز بھیجے، انھوں نے کہا کہ میں نہیں بتا سکتی کہ بھارتی شہریوں نے ڈی ایم میں کیسی تصاویر بھیجیں اور کس قدر نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

    پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگریزی چند انتہا پسند افراد پھیلاتے ہیں، اس طرح کے لوگ ایک مخصوص پروپیگنڈے اور ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

    امرخان کا کہنا تھا کہ اگر میں آپ کو وہ میسیجز دکھا دوں تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کیسے لوگ ہیں، حالانکہ وہ چند ایک ہیں، بھارت کی پوری عوام یقیناً اس طرح کی نہیں ہوگی۔

    بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں سے پاکستانی اداکاروں کے نام اور تصاویر ہٹانے کے حوالے سے امرخان نے کہا کہ ان انتہا پسند افراد کی جانب سے پاکستانی اداکروں کی تصاویر ہٹانا بچکانہ حرکت تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/hania-amir-message-indian-actress-received-threats/

  • مجھے منافقت نہیں پسند، امر خان

    مجھے منافقت نہیں پسند، امر خان

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ مجھے منافقت نہیں پسند ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ امر خان نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے منافقت بالکل نہیں پسند ہے جبکہ تو زندگی میں یہ خواہش ہے پاکستان کو جیتتا دیکھ لیں۔

    ایک سوال کے جواب میں امر خان نے کہا کہ سوشل میڈیا آج کل کی ضرورت ہے اس کے لیے مثبت بات کریں کیونکہ اس کے ذریعے سب کما بھی رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں اداکاری کرنا مزے دار جبکہ ہدایت کاری مشکل کام ہے اور پیسہ بھی اداکاری میں بھی ہے۔

    امر خان نے کہا کہ میں نے جو ایک بار بات کہہ دی تو پھر اس کی پرواہ کبھی نہیں کی بس جو کہہ دیا تو وہ کہہ دیا۔

    انہوں نے ایک شعر بھی سنایا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔

    نماز اور محبت کا قبلہ ایک ہی ہوتا ہے’’

    ‘‘ادھر اُدھر دیکھو گے تو نیت ٹوٹ جائے گی۔

    واضح رہے کہ امر خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں منیب بٹ، محسن عباس، سلمیٰ خان ودیگر شامل تھے۔

  • شاہ رخ خان سے ’خوابوں‘ میں میری ملاقات ہوتی ہے، امر خان

    شاہ رخ خان سے ’خوابوں‘ میں میری ملاقات ہوتی ہے، امر خان

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان سے اکثر خوابوں میں میری ملاقات ہوتی ہے۔

    اداکارہ امر خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنے ڈرامے اور دیگر معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہوں، دنیا میں ہر لڑکی اپنے شوہر، بھائی، دوست، چاچا میں صرف شاہ رخ خان دیکھتی ہے اور اگر وہ نہیں ملتے جب گلشن گروور نکل آتا تو پھر غصہ آتا ہے۔

    امر خان نے کہا کہ لڑکی کو دو چیزوں کا سب سے پہلے پتا چلتا ہے ایک جب کوئی اس سے چیٹ کررہا ہو اور دوسرا جب وہ شاہ رخ کی نقل اتار رہا ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ رومانس کریں لیکن کسی کو دھوکا نہ دیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ’کنگ آف رومانس‘ ہے، ان جیسا کوئی اور نہیں بن سکتا، وہ جس طرح خواتین کو عزت دیتے ہیں، اس طرح کوئی دوسرا نہیں دے سکتا۔

    امر خان کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ شاہ رخ خان صرف خواتین کو عزت دیتے ہیں بلکہ وہ مرد حضرات کو بھی اتنا ہی پیار اور عزت دیتے ہیں، تاہم وہ خواتین پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اسٹار کی یہی خوبی ہوتی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کی باتوں پر لوگ انہیں گالیاں دیں اور پوڈکاسٹ کو بالی ووڈ پوڈکاسٹ کہنے لگیں، کیوں کہ وہ بالی ووڈ کی زیادہ باتیں کر رہی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے، گانا سننا اور پھر بولی وڈ پر بات نہ کرنا منافقت ہوگی، اس لیے وہ اس پر بات کریں گی۔

  • والدہ چاہتی تھیں کہ پڑھوں، فر فر انگریزی بولوں: امر خان

    والدہ چاہتی تھیں کہ پڑھوں، فر فر انگریزی بولوں: امر خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ پڑھیں‌ اور فر فر انگریزی بولیں.

    اے آر وائی کے پروگرام دی ناک ناک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے کہا کہ میری ماں نے مجھے کہا تھا کہ میرے پاس وہ آسائشیں نہیں تھیں تمہارے پاس وہ ہیں تو میں چاہتی ہوں کہ تم پڑھو۔

    اداکارہ امر خان نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں اسکرین پر آکر فرفر انگریزی بولوں۔

    ان کی والدہ اداکارہ فریحہ جبین نے اس موقع پر کہا کہ میں یہ کہتی تھی کہ میں بڑی آرٹسٹ بنوں یا نہ بنوں میں تو سی کلاس آرٹسٹ آج تک ہوں، میں نے اپنے آپ کو سی کلاس کرکے اپنی بیٹی کو اے کلاس لانے کی کوشش کی ہے۔

    فریحہ جبین نے کہا کہ میں یہ چاہتی تھی کہ میں بھلے جوتا تبدیل کروں یا نہ کروں بال رنگوں یا نہ رنگوں، میری بیٹی پڑھ کر آئے تو پھر مزہ آئے گا اور اللہ پاک نے میری سن لی۔

    امر خان نے اپنی والدہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ملنگ ہیں، میں نے انھیں باہر سے کوئی بھی برینڈڈ چیزیں لا کردی ہیں وہ ہمارے خاندان میں آگے ٹرانسفر ہوگیا ہوگا اور وہ میں نے کسی اور کو پہنا ہوا دیکھا ہوگا۔

    انھوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ہماری لڑائی بھی ہوتی ہے آپ نے ہماری دکھتی رکھ چھیڑ دی ہے۔ والدہ نے اپنی زندگی میں خود اپنے لیے کچھ نہیں کیا نہ اپنے اوپر سرمایہ کاری کی۔

    اس پر ان کی والدہ نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے اور ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے سرمایہ کاری نہیں کی جس پر امر خان نے بھی کہا کہ انھوں میرے لیے ہی سب کچھ کیا۔

  • امر خان کی دلچسپ ٹک ٹاک مداحوں کو بھا گئی

    امر خان کی دلچسپ ٹک ٹاک مداحوں کو بھا گئی

    معروف اداکارہ امر خان کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو نے مداحوں کے چہرے پر ہنسی بکھیر دی۔

    تفصیلات کے مطابق متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ امر خان نے مداحوں سے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں امر معروف بالی ووڈ فلم کبھی خوشی کبھی غم کا مزاحیہ ڈائیلاگ بولتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

    @amarkhanofficial Our childhood fav film K3g and the funniest dailogue of all times 💗😂⚡️🔥😂😂⚡️🔥💯#kabhikhushikabhigam #funnyvideos #filmdailogues #k3g @Kamran Happy Bashir ♬ original sound – VARSHA

    امر کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے اور اسے دلچسپ قرار دیا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں اپنا کیریئر شروع کرنے والی امر خان اب تک متعدد ڈراموں اور ایک فلم میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔