Tag: امن عمل

  • پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں: ملیحہ لودھی

    پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں: ملیحہ لودھی

    نیویارک: پاکستان نے افغان امن مذاکرات کی جلد بحالی پر زور دیا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان پر مباحثے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے امن کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیئے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں۔ امریکا اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کوششوں میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے حصول کی حمایت کی ہے، عالمی برادری نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قیام امن کی کوششوں کے لیے درپیش چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تمام شراکت داروں کو مذاکرات سے دیرپا امن قائم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، افغانستان کے مسائل کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔

  • افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کیلئے راہیں ہموار

    افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کیلئے راہیں ہموار

    کابل: افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے راہیں ہموار ہونے لگیں، طالبان نے فریقین کے درمیان اختلاف ختم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملے پر امریکا اور طالبان کے مابین پائے جانے اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت طالبان اور امریکا کے مابین امن مذاکرات کے آٹھویں دور میں دیکھی گئی۔

    طالبان کے ایک ترجمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ طالبان اور انتہا پسند گروہوں کے مابین روابط کے خاتمے کے یقین دہانیوں کے بارے میں بھی بات چیت مثبت رہی ہے۔

    امریکا نے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں تاہم خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    ہم افغانستان میں ایک اچھے معاہدے کے لیے تیار ہیں، زلمے خلیل زاد

    خیال رہے کہ امریکا اور طالبان دونوں کی جانب سے مثبت تاثر سامنے آرہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات اب حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

    طالبان افغانستان سے مکمل طور پر امریکی فوج سمیت غیرملکی افواج کے انخلا پر بھی زور دیتا آیا ہے۔ افغان امن عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ غیر ملکی فوجیوں کا افغانستان میں موجود ہونا ہے۔

    امریکی حکام اور طالبان رہنماؤں نے حال ہی میں کہا تھا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات میں حتمی معاہدہ طے پاجائے گا۔