Tag: امن مشن

  • 6 شہید پاکستانی امن اہلکاروں کے لیے اعلیٰ ایوارڈ

    6 شہید پاکستانی امن اہلکاروں کے لیے اعلیٰ ایوارڈ

    نیویارک: اقوام متحدہ کے امن مشن کی جانب سے سنہ 2021 کے شہدا کو ڈگ ہیمرسک جولڈ میڈل سے نوازا گیا جن میں 6 پاکستانی امن اہلکار بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سیکریٹریٹ نیویارک میں ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے سنہ 2021 کے شہدا کو بعد از مرگ ڈگ ہیمرسک جولڈ میڈل سے نوازا۔

    ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں 6 پاکستانی امن اہلکار بھی شامل ہیں۔

    ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید ابرار (مغربی صحارا)، حوالدار محمد شفیق (وسطی افریقہ)، نائیک محمد نعیم (دارفور)، لانس نائیک عادل جان (دارفور)، لانس نائیک طاہر اکرام (دارفور) اور نان کمبیٹنٹ انرولڈ طاہر محمود (کانگو) شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ یو این امن مشن پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے امن کے مشترکہ عزم کے لیے کوشاں ہے۔

    گزشتہ 60 برسوں میں پاکستان نے 28 ممالک میں 46 مشنز میں اپنی خدمات انجام دیں، پاکستان کے 2 لاکھ فوجیوں نے امن مشن میں اپنی خدمات پیش کیں، جبکہ 169 پاکستانی امن اہلکاروں نے فروغ امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

  • پاک فوج کی کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

    پاک فوج کی کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

    راولپنڈی : کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈکاانعقاد کیا گیا ، جس میں انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کو یو این میڈلز دیئے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈکاانعقاد کیا گیا ، جس میں پاک فوج کیجانب سے یو این فورس کمانڈرمہمان خصوصی تھے، اس رنگا رنگ تقریب میں سول وفوجی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پریڈ کے دوران انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کیلئے یو این میڈلز کا اعلان کیا گیا ، پریڈمیں چین ،انڈونیشیا،یوراگوئے کے یونٹس پاکستانی دستے کے ہمراہ تھے۔

    ترجمان کے مطابق تقریب میں مختلف نوعیت کی حربی مشقیں اور ثقافتی شو کاانعقاد کیاگیا اور پاک فوج کےامن دستوں نےچیلنجنگ ٹاسک کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پریڈ کے دوران بغیر اسلحہ لڑاکا ڈرلزاور ثقافتی شوز کا انعقاد کیا گیا جبکہ فوجی بینڈز نے مسحور کن دھنیں بکھیریں۔

    خیال رہے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاک فوج اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ میں سب سے زیادہ فوجی دستے بھیجنے والا ملک بن چکا ہے۔

  • یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کام جاری رکھے گا: آرمی چیف

    یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کام جاری رکھے گا: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے کام جاری رکھے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان اپنی بہادر امن فورسز کی قربانیوں کے جذبےکی یاد مناتا ہے۔

    آرمی چیف نے پیغام میں کہا کہ امن کے پیامبر دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، پاکستان بھی یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے کام جاری رکھےگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یو این امن مشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، رواں برس اس دن کا موضوع وومن پیس کیپنگ رکھا گیا ہے۔

    پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی، جب کہ امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا، 60 سال میں پاکستان 26 ممالک میں 46 امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔

    دنیا میں امن کے لیے پاک فوج کی خدمات بلاشبہ ناقابل تسخیر ہیں جس کا اعتراف اقوام متحدہ کی جانب سے کئی بار کیا گیا ہے۔ اپنے گھر بار چھوڑ کر پاک فوج کے دستے ہزاروں میل دور دوسرے ملکوں میں امن کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    پاک فوج کی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، عالمی امن کے لیے پاک فوج کے افسران اور متعدد جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کا کانگو میں پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف

    اقوام متحدہ کا کانگو میں پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف

    نیویارک: اقوام متحدہ نے بھی کانگو میں پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی کاوشیں قابل تعریف قرار دے دیں۔

    یو این کی جانب سے کانگو میں مدد میں مصروف پاکستانی امن دستے کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے، جس کے ساتھ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی دستے نے شدید سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں جانیں بچائیں۔

    کانگو میں‌ سیلاب کی تباہ کاریاں: پاک فوج کے جوانوں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو پاکستانی امن اہل کاروں نے پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا، پاکستان امن دستوں میں تعاون کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔

    پیغام میں کہا گیا کہ پاکستانی اہل کاروں نے خطروں سے کھیل کر ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں، ویڈیو پاکستانی امن مشن اہل کاروں کی فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی امن دستے نے کانگو میں بھرپور امدادی کارروائیاں کیں اور شدید سیلاب میں پھنسے 2 ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنایا۔

    پاکستانی امن دستے کے اہل کاروں نے سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے، دور دراز اور دشوار گزار راستوں والے علاقوں میں راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

  • اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کردیا

    اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کردیا

    نیویارک :اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کردیا ، امن مشن میں پاکستانی خواتین فوجی، پولیس افسر، سافٹ ویئرانجینئر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خواتین دنیا میں فروغ امن میں پیش پیش ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین پیس کیپرزکی کارکردگی نےدھاک بٹھا دی ، پاکستانی خواتین کے15 رکنی دستے کوگزشتہ ہفتے تمغوں سے نوازا گیا۔

    پاکستانی خواتین اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں امن کےلیےسرگرم عمل ہیں، انھوں  نے نہ صرف ملک کا نام روشن اور مثبت تشخص اجاگر کیا بلکہ دنیاکےلیےپاکستانی باہمت خواتین جرات وبہادری کی عظیم مثال بن کرابھریں۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا  16 فروری سے 4روزہ دورہ پاکستان بھی ان خدمات کااعتراف ہے۔

    پاکستانی خواتین نےاقوام متحدہ کےجھنڈے کیساتھ سبز ہلالی پرچم بھی سربلند کیا، امن مشن دستےمیں شامل پاکستانی خواتین فوجی،پولیس افسر، سافٹ ویئرانجینئر ، ماہرنفسیات، ڈاکٹروں اور صنفی مشیر کےطور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی فوج کی خواتین افسران کے لیے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

    اقوام متحدہ کی چھتری تلے تاحال 78 پاکستانی خواتین امن مشن کاحصہ ہیں ، پاکستان 19 جون 2019 میں کانگومیں خواتین دستےتعینات کرنے والاپہلا ملک ہے ، کانگومیں 2خواتین دستےتعینات ہیں جبکہ وسطی جمہوریہ افریقہ میں مارچ تک دستہ تعینات ہوگا۔

    اقوام متحدہ امن مشن میں ابتک 450 خواتین امن خدمات انجام دے چکی ہیں ، میجر سامیہ رحمان کوکانگو میں بہترین کارکردگی پر اقوام متحدہ تعریفی سندعطا کی گئی جبکہ میجرعروج عارف کو5 گھنٹے میں25 کلومیٹرطے کرنے پر پہلی ڈینکن مارچ خاتون کااعزاز حاصل ہیں اور میجر سادیہ دو سال کیلئے اقوام متحدہ تربیتی ٹیم کا قابل فخر حصہ ہیں ۔

    عالمی امن و استحکام مرکزسے 39 خواتین اور عالمی اداروں سے23 خواتین  امن مشن اہلکاروں نے تربیت حاصل کی۔

    ایلس ویلز نے بھی پاکستانی خواتین کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور پاکستانی خواتین کےفروغ امن کےلیےکردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستانی خواتین کاکردارنہایت متاثر کن،امن کےلیےخدمات کلیدی ہیں۔

  • متنازع علاقوں میں امن کےلیےکام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے‘ ملیحہ لودھی

    متنازع علاقوں میں امن کےلیےکام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کوچھیالیس امن مشن میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے بحالی امن کی فنڈنگ میں صوابدیدی کمی کی مخالفت کی۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بحالی امن مشن کو اسٹاف اور سامان کے لیے مناسب فنڈ درکار ہوتا ہے، صوابدیدی فنڈ کم کرنے سے اس بحالی امن کی کوشش کو نقصان کا خدشہ ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ بحالی امن کے بجٹ میں کمی کے بجائے صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔

    انہوں نے دنیا کے خطرناک ممالک میں پاکستانی امن مشن کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دولاکھ رضا کار اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کوچھیالیس امن مشن میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، عالمی امن کے لیے پاک فوج کے ایک سو چھپن جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ متنازع علاقوں میں امن کے لیے کام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، متنازع علاقوں میں کام کرنے والے امید اور بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن ہیں۔

  • امن فورس کے سپاہی کی جگہ پرچا دینے والا استاد گرفتار

    امن فورس کے سپاہی کی جگہ پرچا دینے والا استاد گرفتار

    برونڈی: صومالیہ میں تعینات امن فورس کے ایک طالب علم سپاہی کی جگہ ان کے ایک استاد نے پرچا دینے کی کوشش کی لیکن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے ملک برونڈی کی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک مقامی کالج کا ہیڈ ماسٹر طالب علم کی جگہ خود پرچا دینے کے لیے کمرۂ امتحان جائیں گے، پولیس نے اطلاع پر رات ہی سے امتحانی سینٹر کے پاس ڈیرا جما لیا۔

    ہیڈ ماسٹر نے جیسے ہی امتحانی کمرے میں بیٹھ کر پرچا لکھنا شروع کر دیا، سادہ لباس میں موجود پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا، استاد کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے برونڈی کی وزیرِ تعلیم بھی موقع پر موجود تھیں۔

    طالب علم کی جگہ پرچا دینے والے ہیڈ ماسٹر بن یامین منی رمبونا کا تعلق شمالی بوجمبورا کے بطری ٹیکنکل کالج سے تھا، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے امتحانی سینٹر کے پاس پوری رات گزاری۔

    بن یامین نے پولیس اور امتحانی اہل کاروں کا سامنا کرنے کے بعد اعتراف کیا کہ وہ ایک سپاہی کے لیے پرچا دے رہا ہے، سپاہی کا تعلق صومالیہ میں امن مشن سے تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ ماسٹر الیکٹرانکس کا پرچا دیتے ہوئے گرفتار ہوا، استاد کا کہنا تھا کہ طالب علم یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے کالج سے اچھے گریڈ میں پاس ہونا چاہتا تھا۔

    صومالیہ: متعدد شوہر رکھنے کا الزام، خاتون سنگ سار کردی گئی

    منی رمبونا کے اعترافات کے مطابق امن فورس کے سپاہی نے ڈیوٹی سے واپسی پر انھیں پرچا دینے کے عوض رقم دینے کی ڈیل کی تھی۔

    دوسری طرف خاتون وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ ہیڈ ماسٹر جو کچھ بتا رہے ہیں وہ سب جھوٹ ہے، کیوں کہ وہ یہ کام پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر کو مزید تفتیش کے لیے پولیس حراست میں ساتھ لے جایا گیا۔

  • یواین امن مشن، پاکستانی فوجیوں کی قربانی کا اعتراف، شہدا کے لیے میڈلز

    یواین امن مشن، پاکستانی فوجیوں کی قربانی کا اعتراف، شہدا کے لیے میڈلز

    راولپنڈی: اقوام متحدہ نے امن مشن میں 7 پاکستانی فوجی جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں میڈلز سے نواز دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں بین الاقوامی پیس کیپرزڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی امن کے مشن پر امور سرانجام دینے والے پاکستانی فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔

    اقوام متحدہ نے امن کے لیے قربانیاں دینےوالے7پاکستانی فوجیوں کو ڈیگ ہیمرشولڈمیڈل دیئے جو یو این میں تعینات پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیے۔

    اس موقع پر آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنےوالا ملک ہے اس لیے امن کی عالمی کوششوں میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ  گزشتہ ماہ نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں عالمی امن کی خاطر جان قربان کرنے والے اہلکاروں کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں یو این کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گٹرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی امن مشن کے شہیدوں کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کو بڑے اعزاز سے نوازا تھا۔

    مزید پڑھیں: امن مشن، اقوام متحدہ کا 7 شہید پاکستانی اہلکاروں کے لیے اعزاز

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں میں پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 156 پاکستانی فوجی جوان جام شہادت نوش کرچکے۔

    اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاک فوج کے نائیک قیصر عباس، سپاہی یاسر عباس، سپاہی محمد اشتیاق عباسی، حوالدار ذیشان احمد، سپاہی حضرت بلال، نائیک عبدالغفور اور نائیک عطا الرحمان کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کانگومیں پاکستانی امن مشن کا اہلکارباغیوں کےحملےمیں شہید‘ آئی ایس پی آر

    کانگومیں پاکستانی امن مشن کا اہلکارباغیوں کےحملےمیں شہید‘ آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانگو میں باغیوں کے حملے کے نتیجے میں امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانگومیں پاکستانی امن مشن کا اہلکارباغیوں کے حملے میں شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانگوکے مشرقی صوبے کے علاقے براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پرحملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نعیم رضا شہید جبکہ سپاہی بلال زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی جوانوں کی مؤثرجوابی کارروائی سے مسلح باغیوں کاحملہ پسپا ہوا، مسلح باغیوں نے دستے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ معمول کی گشت پرتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان عالمی امن اورسلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے جھنڈےتلے پاکستان عالمی امن مشن کا مستقل رکن ہے، امن مشن کے تحت 6 ہزار پاکستانی افسران وجوان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشرقی صوبے کیوو میں پاکستانی جوان کی شہادت پراظہار تعزیت کیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل نے امن مشن پرحملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 156 اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ کے امن مشن سے وابستہ اہلکار جنوبی سوڈان پہنچ گئے

    اقوام متحدہ کے امن مشن سے وابستہ اہلکار جنوبی سوڈان پہنچ گئے

    قیام امن میں مدد دینے کیلئے اقوام متحدہ کے امن مشن سے وابستہ مزید اہلکار جنوبی سوڈان پہنچ گئے ہیں۔

    جنوبی سوڈان میں امن دستوں کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ملک میں جاری خونریزی تنازعے کے باعث کیا تھا، اس وقت جنوبی سوڈان میں موجود عالمی ادارے کے امن فوجیوں کی تعداد قریب سات ہزار ہے، جن کی تعداد بڑھا کر بارہ ہزار تک لائی جائیگی۔

    اس کے علاوہ ڈیڑھ ہزار ایسے سویلین پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، جو امن دستوں کی معاونت کا کام کریں گے، جوبا میں اقوام متحدہ کے مرکز کے حکام کے مطابق پندرہ دسمبر سے جاری لڑائی کے دوران ایک لاکھ سے زائد شہری نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ تقریبا دو ہفتوں کے دوران مارے گئے افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔