Tag: امن مشنز

  • امن مشنز پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    امن مشنز پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرائم میں شمار ہوسکتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اور مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی انسانی قانونی کی خلاف ورزی ہے، یہ جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کے علاقے میں امن دستے کے بیس میں داخل ہو گئے تھے، حالیہ دنوں میں یو این امن مشنز پر اسرائیلی حملے اور خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

    ترجمان اقوام متحدہ نے اس حوالے سے کہا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے امن دستے تمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے، جہاں امن دستے تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔

    دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر بڑا ڈرون حملہ کرکے اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا دیا، حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی ٹھکانے پر میزائل اور ڈورن حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم چار اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 61 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے حیفہ کے جنوبی علاقے بن یامینا میں اسرائیلی گولانی بریگیڈ کے کیمپ پرحملہ کیا، حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے گاؤں کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو ڈورن سے نشانہ بنایا تھا۔

    جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ترجیح امن ہے، ایران

    حزب اللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی گولانی بریگیڈ کے کیمپ پر متعدد ڈرون حملے، بہادر فلسطینی عوام کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں کیے گئے ہیں۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات اور قربانی دینے والے بہادروں  کو خراج تحسین پیش

    پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات اور قربانی دینے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش

    راولپنڈی : پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات اور قربانی دینے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے عالمی امن کیلئے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ادنیا سمیت پاکستان میں ”اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے،ا پاکستانی قوم بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کے قیام امن کیلئےاپنی دیرینہ وابستگی پرفخر ہے، 1960 سے لیکر ابتک پاکستان نے 29ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 48 امن مشنز میں حصہ لیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزمیں 2لاکھ35ہزار فوجیوں کو تعینات کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان یواین امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنیوالا ملک ہے، پاکستانی امن دستے مصیبت زدہ علاقوں میں امن کی بحالی تک کام جاری رکھیں گے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے دوران 181 پاکستانی اہلکاروں نے جانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان اقوام متحدہ کی صنفی مساوات سے متعلق حکمت عملی پر کاربند رہے گا اور خواتین کی شمولیت بڑھانے سے متعلق پاکستان یو این یونیفارم جینڈر پیرٹی اسٹریٹجی پر کار بند رہے گا۔

    پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن کیلئے خدمات اور قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتاہے، یو این پیس مشنز میں پاکستان کی شمولیت بین الاقوامی سلامتی سے وابستگی کا اظہار ہے ، پاکستانی امن مشنز مشکلات سے گھرے خطوں میں بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہےہیں،انتونیوگوتریس

    پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہےہیں،انتونیوگوتریس

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دستوں نے دوسروں کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائدجوانوں نے امن مشنز میں کام کیا، پاکستانی افسران امن مشن میں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے اقدامات میں مشکلات درپیش ہیں، نئے چیلنجز امن کے تمام شراکت داروں کے لیے اہم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن مشنز میں پاکستانی افواج کے 157جوانوں نے شہادت پائی، پاکستانی افواج ، پولیس اور سویلینز کا عزم امن مشن کے لیے شاندار ہے۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی امن مشنز سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح بھی کیا۔

  • پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ امن مشنزکی کامیابی کے لیے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ منظم، فعال تعاون سے امن مشنز کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی، فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبرہوتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان 6 دہائی سے اقوام متحدہ امن مشنزمیں دستے بھیج رہا ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے پالیسی سازی میں بھی اہم کردارادا کیا، دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں، کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔

    پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ 10مئی کو پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان 6 دہایوں سے اپنی افواج، تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے۔

  • اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کے لیے ایوارڈ

    اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کے لیے ایوارڈ

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔

    یواین سیکریٹری جنرل نے پیس کیپرز کےعالمی دن پرتقریب میں ایوارڈ دیا، ایوارڈ ہرسال امن مشنز میں شہید فوجی، پولیس، سویلین پیس کیپرزکو دیا جاتا ہے۔

    اس موقع پر پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈعالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، امن مشنزمیں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔

    پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ 11 مئی کو پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔

  • پاکستان نے امن مشنز میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا

    پاکستان نے امن مشنز میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا

    نیویارک : پاکستان نےامن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا، ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کےکردارکی حمایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں خواتین کےکردار پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نےامن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا، خواتین افسران کی تقرری کا15فیصد ہدف ریکارڈمدت میں حاصل کیاگیا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، پاکستان نےہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کے کردارکی حمایت کی۔

    انھوں نے مزید کہا سینٹرآف انٹرنیشنل پیس اینڈسیکیورٹی کےنام سے ادارہ بنایاگیاہے، ادارےمیں امن مشنزپرجانےوالےدستوں کوخصوصی تربیت دی جاتی ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں، ملیحہ لودھی

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیویارک میں امن مشنزکارکردگی اورشراکت داروں کے درمیان تعاون پر اجلاس پاکستان، چین، مراکش، انڈونیشیا اورمصرکی جانب سے بلایا گیا، پاکستان اقوام متحدہ میں امن مشن میں دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا کوچیئر ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزکومحفوظ اورمؤثربنانے پر زور دیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں، اقوام متحدہ پاکستان اوردیگرممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔

    اس سے قبلملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 15 فیصد خواتین مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، امن مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستانی فوجی دستے یو این کے قیام امن کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں۔

  • پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں‘ ملیحہ لودھی

    پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امن مشنزکی حفاظت کے لیے ٹریننگ، لاجسٹک نظام کوبہتربنایا جائے۔

    تصیلات کے مطابق نیویارک میں امن مشنزکارکردگی اورشراکت داروں کے درمیان تعاون پر اجلاس پاکستان، چین، مراکش، انڈونیشیا اورمصرکی جانب سے بلایا گیا۔

    پاکستان اقوام متحدہ میں امن مشن میں دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا کوچیئر ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزکومحفوظ اورمؤثربنانے پرزوردیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں، اقوام متحدہ پاکستان اوردیگرممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اجلاس کے دوران کہا کہ امن مشنزکی حفاظت کے لیے ٹریننگ، لاجسٹک نظام کو بہتربنایا جائے۔

    امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کی کوششوں پرمنفی اثرپڑے گا‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 15 فیصد خواتین مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستانی فوجی دستے یو این کے قیام امن کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں۔

  • امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کی کوششوں پرمنفی اثرپڑے گا‘ ملیحہ لودھی

    امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کی کوششوں پرمنفی اثرپڑے گا‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 15فیصد پاکستانی خواتین اسٹاف آفیسرز امن مشنزمیں تعینات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی امن مشنزکا جائزہ لینے والی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشنزمیں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ 15فیصد پاکستانی خواتین اسٹاف آفیسرزامن مشنزمیں تعینات ہیں، اقوام متحدہ کا ہدف18ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دستے قیام امن کوششوں میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشنزمیں دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ امن مشنزکے لیے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کوششوں پرمنفی اثرپڑے گا۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے امن مشنزکا جائزہ لینے والی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایل اوسی پرجنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کی مزید فعالیت پر بھی زور دیا۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کا 156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے 156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی امن اور سیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔