Tag: امن وامان اجلاس

  • عوام کے جان ومال کی ذمہ داری حکومت کی ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    عوام کے جان ومال کی ذمہ داری حکومت کی ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ گورنرہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم دفاتر پرڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دی جائیں‌۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ 2013 میں ٹارگٹ کلنگ کے575 واقعات ہوئے، رواں سال صرف ٹارگٹ کلنگ کے 6 واقعات ہوئے۔

    مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ 2013 میں 173 اغوا برائے تاوان کے واقعات ہوئے جبکہ رواں سال اغوا برائے تاوان کے 40 واقعات ہوئے، اغوا برائے تاوان کے تمام مغویوں کوبازیاب کرایا گیا۔

    امن وامان سے متعلق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2018 میں موبائل چھیننے کے 14051 واقعات ہوئے،2017میں موبائل چھیننے کے 16739 اور2013 میں12187 واقعات ہوئے، 2013 میں 5118موٹرسائیکلیں چھینی گئیں، رواں سال 1892 وارداتیں ہوئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کے جان ومال کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

    مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگوانے کے فیصلے پر عملدرآمد اور گورنراور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم دفاتر پرڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دینے کی ہدایت کردی۔

  • چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن وامان سے متعلق اجلاس میں سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تو آئی جی سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگرسینئرافسران نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہوں نے پولیس کے گارڈآف آنرکا معائنہ کیا اورسلامی لی۔

    گارڈ آف آنر کے بعد مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے فرداً فرداََ ملاقات کی۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق پہلا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی، ایڈ یشنل آئی جی اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

    آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کے دوران امن و امان سے متعلق رپورٹ دی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شروعات امن وامان کے اجلاس سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں عید سے پہلے اسٹر یٹ کرائم کا خاتمہ ہوجائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید کے دن ٹر یفک کا نظام بھی بہترہونا چاہیے۔

    انہوں نے امن وامان سے متعلق اجلاس کے دوران سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے روزانہ اسٹر یٹ کرائم سے متعلق رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔