Tag: امن کا سفیر

  • وزیراعظم عمران خان نے  نوجوت سنگھ سدھو کوامن کا سفیرقراردے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کوامن کا سفیرقراردے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کوامن کا سفیر قراردیتے ہوئے کہا کہ تقریب حلف برداری میں شرکت پر سدھو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سدھو کو نشانہ بنانے والے امن کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں سدھو کو تنقید کا نشانہ بنانے پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کو امن کا سفیر قرار دے دیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد اور تقریب حلف برداری میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سدھو امن کے سفیر ہیں، انہیں پاکستان کے لوگوں نے محبت دی، بھارت میں سدھوکو نشانہ بنانے والے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ امن کے بغیر خطے کے عوام ترقی نہیں کرسکتے، آگے بڑھنے کیلئے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں، کشمیر سمیت تمام تمام تنازعات کا حل نکالنا ہوگا۔ غربت کے خاتمے اور اختلافات ختم کرنے کیلئے آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کئے جائیں اور باہم تجارت کا آغاز کیا جائے۔

    یاد رہے نوجوت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : سدھو کی تقریب حلف برداری میں شرکت، بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا

    جس کے بعد لدھیانہ میں مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

    انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی ہے اور کہا ہے کہ سدھوکا سر لانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

  • ملالہ کوامن کاسفیرمقررکیاجاناپاکستان کےلیےباعث فخرہے‘ ملیحہ لودھی

    ملالہ کوامن کاسفیرمقررکیاجاناپاکستان کےلیےباعث فخرہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک :: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہےکہ ملالہ کواقوام متحدہ کی جانب سےامن کاسفیرمقررکیاجانا پاکستان کےلیے باعث فخر ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی کاکہناہےکہ ملالہ یوسف زئی کو امن کاسفیرمقررکیاجانا پاکستان کےلیےاعزازکی بات ہے اور آج پاکستان کےلیےبہت عزت کادن ہے۔

    ملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ مسلمانوں سےمتعلق مغرب میں غلط تاثرموجودہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان نےمہاجرین کوہمیشہ کھلےدل سےپناہ دی۔

    خیال رہےکہ نیویارک میں ملالہ یوسف زئی کواقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری نےمیسنجرآف پیس مقررکردیا۔وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی اور تاریخ کی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔


    ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن مقرر


    اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری نےملالہ یوسف زئی کےلیےکہا کہ آپ نہ صرف ہیرو ہیں بلکہ آپ پُرعزم اور با کردار شخصیت ہیں۔

    دوسری جانب ملالہ یوسف زئی نےتقریب سے خطاب میں پاکستانی شہری ہونے پر فخر کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے مجھے روکنے کےلیے تمام اقدامات کیے،لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

    ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اب یہ ایک نئی زندگی ہے،یہ دوسری زندگی ہےاور یہ تعلیم کے مقاصد کےلیے ہیں۔


    کینیڈاکاملالہ یوسفزئی کواعزازی شہریت دینےکااعلان


    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی اعلان کیا تھا کہ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی ان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی اور انہیں 2014 میں اعلان کی گئی اعزازی شہریت سےنوازا جائےگا۔