Tag: امن 2021

  • پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی عزائم سمندر برد، امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت

    پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی عزائم سمندر برد، امن مشق 2021 میں 40 سے زائد ممالک کی شرکت

    کراچی: بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب کا پاکستان نے کرارا جواب دے دیا، 40 سے زائد ممالک نے پاکستان کے امن مشقوں میں شرکت کی۔

    پاکستان نے امن 2021 مشقوں کے ذریعے سے دشمن کو بتا دیا کہ خبر دار کوئی میلی نگاہ نہ ڈالے، ملک کی سمندری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، کراچی میں پی این ایس قاسم منوڑہ پر پاک نیوی کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، دہشت گردی کے خاتمے اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    امن مشقیں دو ہزار اکیس کے موقع پر پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، تقریب میں فرانس، جرمنی اور ایران سمیت 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، پانیوں میں فوجی کشتیوں، اور فضاؤں میں ہیلی کاپٹروں نے گشت کیا، جانبازوں نے امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا مظاہرہ بھی کیا۔

    پاک سر زمین کے محافظوں نے رسی کی مدد سے ہیلی کاپٹر سےاترنے کی مہارت دکھائی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، کثیر القومی امن مشقوں کے مہمان خصوصی تھے۔

    آج امن مشق 2021 میں انسداد دہشت گردی کی عملی مشق کا مظاہرہ کیا گیا، اس سے قبل بین الاقوامی بینڈز نے شان دار کلچرل پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، پاکستان میرینز کے دستے نے مہمان خصوصی جنرل ندیم رضا کو سلامی پیش کی، 40 سے زائد ممالک کے بحری جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیل آپریشن فورسز تقریب میں شریک ہوئیں، مختلف ممالک کے آبزرورز اور میری ٹائم ٹیمز بھی موجود تھیں۔

    بحریہ حکام کے مطابق چالیس سے زائد ممالک کی مشقوں کا مقصد آپریشن ڈرلز میں اضافہ، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ، کثیر الجہتی تناظر میں بحری حربی صلاحتیوں کا اضافہ، اور سمندر میں مشترکہ کارروائیوں کو بڑھانا ہے۔ مشقوں کا ایک اور مقصد مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ سمندری جارحیت سے نمٹنا بھی ہے۔

    امن مشق میں سعودی عرب، چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، روس، جاپان، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، ڈنمارک، پولینڈ، رومانیہ، ایران، بحرین، اردن، عمان، کویت، قطر، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان، تاجکستان، بنگلا دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، عراق، کینیا، لیبیا، نائیجیریا، فلسطین، سوئٹزر لینڈ، بیلا روس، برازیل، کانگو، جبوتی، سری لیون، سوڈان، جنوبی کوریا، تنزانیہ اور یوکرین نے شرکت کی۔

    2021 امن مشق نے بھارت کی سازشوں کا بھی منہ توڑ جواب دے دیا، پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی عزائم سمندر برد ہو گئے، یاد رہے کہ پلواما حملے کا ڈراما بھی 14 فروری 2019 کو پیش کیا گیا تھا، 14 فروری کے ہی روز پاکستان میں مشقوں میں 40 سے زائد ممالک کی نمائندگی سامنے آئی، جس نے پلواما حملے کی سازش کو سمندر برد کر دیا۔

  • پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آج سے آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں استحکام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کثیر القومی بحری مشق 11 سے 16 فروری تک کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

    مشق کا باقاعدہ آغاز شریک ممالک کی پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔

    مشقوں میں 45 ممالک کے نمائندگان بحری اثاثے، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ شریک ہیں، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ 7 دوست ممالک کے معزز مہمان بطور گیسٹ آف آنر شرکت کر رہے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے تناظر میں کثیر تعداد میں ممالک کی شرکت پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ ہے، مشق کا مقصد خطے کا بحری استحکام اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے، خطے میں استحکام کے لیے پاک بحریہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشق میں شریک تمام ملکوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، مشق امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا ایک پیغام ہے۔