Tag: امن

  • نیتن یاہومشرق وسطیٰ میں امن خراب کرنے کےذمہ دار ہیں‘کیون روڈ

    نیتن یاہومشرق وسطیٰ میں امن خراب کرنے کےذمہ دار ہیں‘کیون روڈ

    سڈنی : آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کیون روڈ کا کہناہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہومشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کو خراب کررہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم اس وقت چارروزہ دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں جب سابق آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے نیتن یاہوکو مشرق وسطیٰ میں امن خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیاہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کیون روڈ کےاس تنقیدی بیان پر اپنا ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا اسرائیل کی تباہی کی کال ہوگی۔

    خیال رہےکہ اس وقت اسرائیل کے وزیراعظم آسٹریلیا کے چار روزہ دورے پر ہیں اور ان کے ہم منصب مسٹر میلکولم ٹرنبل ان کی میزبانی کر رہے ہیں۔

    یاد رہےکہ سابق وزیراعظم کیون روڈ نے 2010 کے ایک سفارتی واقعے کا حوالہ بھی دیا جس میں دبئی میں حماس کے ایک رہنما کے قتل میں چار بوگس آسٹریلیوی پاسپورٹ استعمال ہوئے تھےاور اس کے بعد مسٹر روڈ کی حکومت نے اسرائیلی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: اسرائیل طویل عرصہ فلسطین کی زمین پر قابض نہیں رہ سکتا، اوباما

    واضح رہےکہ سابق امریکی صدر براک اوباما نےگزشتہ سال ستمبرمیں کہاتھاکہ ’اسرائیل زیادہ لمبے عرصے تک فلسطین کی زمین پر قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا،دنیا سمجھتی ہے کہ ہر مسئلے کا حل امریکا کے پاس ہےتاہم مسائل کا حل ممالک کو آپس میں باہمی اتفاق سے نکالنا ہوگا‘‘۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ شام میں قیام امن کےلیے کردار اداکریں‘باناالعابد

    ڈونلڈ ٹرمپ شام میں قیام امن کےلیے کردار اداکریں‘باناالعابد

    انقرہ : شامی شہرحلب میں باغیوں کے زیرانتظام مشرقی حصے میں رہنے والی7 سالہ لڑکی بانا العابد نےامریکی صدر سے اپیل کی ہےکہ وہ شام میں قیام امن کے لیے اپناکرداراداکریں۔

    تفصیلات کےمطابق سات سالہ شامی لڑکی نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو خط لکھاہےجس میں بانا العابد نے اپیل کی ہےکہ وہ جنگ سے تباہ حال ملک شام کی مدد کرنے کےلیے آگے آئیں اور شام میں امن کی بحالی کے لیے کردار اداکریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بانا نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ شام کے بچوں کے لیے کچھ کرسکتے ہیں،اگر ہاں تو میں آپ کی اچھی دوست ہوں گی۔

    شامی لڑکی بانا نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہاہےکہ تارکین وطن کی امریکہ میں پابندی اچھی بات نہیں ہے،اگر یہ اچھا ہے تو میرے پاس آپ کےلیےآئیڈیا ہےکہ آپ دوسرے ممالک کو پرامن بنائیں۔

    خیال رہےکہ گزشتہ رات بانا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ڈونڈ ٹرمپ کو کہاکہ اگرآپ کا بچہ سڑک کے درمیان اپنے والدین کے بغیر بیٹھاہو۔

    مزید پڑھیں: سات سالہ شامی لڑکی کی ترک صدر سے ملاقات

    یاد رہےکہ باناگزشتہ ماہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شام سےہجرت کرکےترکی آگئی تھی،جہاں صدارتی محل میں رجب طیب اردگان نے شامی لڑکی اور ان کے خاندان سے ملاقات کی تھی اور کہاتھاکہ مجھے ان کی مہمان نوازی کرکے بڑی خوشی ہوئی۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر کو اپنے لکھے گئے خط میں بانا کا کہنا تھا کہ شام میں لاکھوں بچیاں تعلیم سے دوراور خطرناک حالات میں زندگی گزار رہی ہیں ،ٹرمپ کو انسانیت کے ناطے تباہ حال ملک اور وہاں کے بچوں کی مدد کرنی چاہیے۔

  • قیام امن کیلئےسیاسی اورمعاشی ناانصافیوں کاخاتمہ کرناہوگا،ملیحہ لودھی

    قیام امن کیلئےسیاسی اورمعاشی ناانصافیوں کاخاتمہ کرناہوگا،ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےکہا ہے کہ حل طلب تنازعات طےنہ ہونےسے تلخیاں بڑھ رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ قیام امن کےلیےسیاسی ومعاشی ناانصافیوں کاخاتمہ کرناہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق اقوا م متحدہ کےاجلاس سے خطاب میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کاکہنا تھا کہ دنیا میں نئے اورپیچیدہ تنازعات سامنےآرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کےمنشور کے مطابق قیامِ امن کےلیے مسائل کابنیادی حل نکالا جانااورامن برقرا رکھنےکےلیےسیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ دیرینہ سیاسی تنازعات کاحل تلاش کرناہوگا،قومی اہمیت کےحامل افرادقیام امن کےلیے اہم کرداراداکرسکتےہیں۔

    پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان سفارت کاری کےذریعےامن کوششوں کی حمایت کرتا ہے،اوراس سلسلے میں سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریز کی تجاویز سےمتفق ہے۔

    مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کاشام میں قیام امن کیلئےثالثی میں توسیع کااعلان

    اس سے قبل اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گیٹریز کا کہناتھاکہ جنگیں روکنے کےلیے بالکل نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    واضح رہےکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہناتھاکہ دنیا میں قیام امن کے لیے سفارت کاری سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ہے۔

  • ہارٹ آف ایشیا کانفرنس،سرتاج عزیز کل بھارت جائیں گے

    ہارٹ آف ایشیا کانفرنس،سرتاج عزیز کل بھارت جائیں گے

    اسلام آباد: مشیرامور خارجہ سرتاج عزیزہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کےلیے کل بھارت جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ سارک عمل میں بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے بارے میں اپنے عزم کے باعث ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

    دفتر خارجہ کےترجمان نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس گزشتہ ایجنڈے کا تسلسل ہوگی اورافغانستان میں استحکام لانے کے لیے ہرملک کا اپنا کردار ہے۔

    مزیدپڑھیں:بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آتا، عبد الباسط

    نفیس ذکریا نے کہاکہ پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت افغانستان میں امن اوراستحکام کےلیے اس کے عزم کی مظہر ہے۔

    مزید پڑھیں:سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان ہارٹ ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ دو روز قبل دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہناتھا کہ پاکستان بھارت میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا، پاکستان کی شرکت کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے۔

  • دنیا کے تمام ممالک کی سیر کرنے والی واحد خاتون

    دنیا کے تمام ممالک کی سیر کرنے والی واحد خاتون

    ہم میں سے بہت سے افراد سیر و سیاحت کے شوقین ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جب سیاحوں سے ملتے ہیں، جو دنیا بھر میں گھومتے پھرتے ہیں تو وہ ان سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور ان کے لیے رشک کے جذبات محسوس کرتے ہیں۔

    سیاحت کا شوقین ایک عام شخص زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 ممالک کا سفر کرتا ہے۔ بہت زیادہ شوقین 30 یا اس سے زیادہ ممالک کا سفر کرتا ہے۔ کوئی انتہائی سرپھرا ہوگا تو وہ سب چھوڑ چھاڑ کر اپنی زندگی سیاحت میں گزار دے گا اور 100 ممالک کا سفر کرلے گا۔

    مزید پڑھیں: مختلف ممالک کی سیر کے دوران ان چیزوں کا خیال رکھیں

    لیکن کیا کوئی شخص ایسا بھی ہوسکتا ہے جو پوری دنیا کے 196 ممالک کا سفر کرلے؟

    یہ ایک افسانوی اور حیرت انگیز بات ہوگی لیکن دنیا میں ایک شخص ایسا موجود ہے اور وہ ایک خاتون ہیں۔

    امریکا کی کسینڈرا ڈی پیکول دنیا کی پہلی باقاعدہ سب سے زیادہ سیاحت کرنے والی خاتون، کم عمر ترین امریکی سیاح اور دنیا میں سب سے تیز رفتار سیاحت کرنے کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: دنیا کے انوکھے ترین ریستوران

    صرف 25 سال کی عمر میں اب تک انہوں نے 181 ممالک کا دورہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ مندرجہ بالا تمام اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں، اور اب اگر وہ بقیہ 15 ممالک کا بھی دورہ کرلیں گی تو دنیا کے تمام ممالک کا سفر کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گی۔

    کسینڈرا کے شوق کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ برائے امن بذریعہ سفر نے انہیں اپنا اعزازی سفیر مقرر کردیا ہے جس کے بعد اب وہ دنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام لے کر جاتی ہیں۔ وہ اپنے اس سفر کو ایکسپیڈیشن 196 کا نام دیتی ہیں۔

    ہم ان کے تمام سفر کی تصاویر تو نہیں پیش کر سکتے، تاہم کچھ تصاویر سے آپ ان کے اس حیرت انگیز اور غیر معمولی سفر کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

    travel-2

    travel-3

    7

    6

    5

    4

    3

    2

    1

    8

  • وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

    وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہناہےکہ دیوالی کایہ تہوار ہمیں اندھیروں میں روشنی پھیلانے کا درس دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ دیوالی کا یہ تہوار دوسروں کی خدمت کرنے کی عکاسی کرتا ہےاس موقع پر سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ دیوالی کہ اس موقع پر ہندو برادری کے افراد کی طرف سے ملک کےلیے پیش کردہ سماجی،معاشی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عقائد کا احترام ہمارے ملک کی طاقت کا ذریعہ ہےمیں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں اور ہندو برادری کی خدمت کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ بابائے قوم قائد اعظم نے مذاہب،پیشے اور قومیت سے بالا تر ہوکر پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کےلیے مساوات،آزادی اور تحفظ کا اعلان کیا تھا،میری حکومت تمام مذاہب کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی گذارنے کے مواقع فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ روشنی اور امن کا یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی لانے کا باعث بنے گا۔

  • ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل سےملاقات

    ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل سےملاقات

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کےنئے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں جنوبی ایشیا اور افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کےنئے سیکریٹری جنرل آنتونیوگوٹیرس سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے آنتونیوگوٹیرس کو وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سےاقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔

    اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی سے ملاقات میں مہاجرین کی میزبانی اورقیام امن کی کوششوں پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    آنتونیوگوٹیرس نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر گزشتہ10 سال فرائض انجام دیے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے طور پر انتونیو گوتریس نے6 مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا۔

    مزید پڑھیں: آنتونیوگوٹیرس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کی تقریب ہوئی،جس میں 193 رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کیاتھا۔

    واضح رہے کہ آنتونیوگوٹیرس یکم جنوری 2017 کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کاعہدہ سنبھالیں گے۔

  • کولمبیا کے صدر کے لیے امن کا نوبل انعام

    کولمبیا کے صدر کے لیے امن کا نوبل انعام

    کولمبیا کے صدر یو آن سانتوس کو رواں برس امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ یہ انعام انہیں ملک میں جاری 52 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے پر دیا گیا ہے۔

    کولمبیا میں خانہ جنگی ایک مسلح باغی گروہ ایف اے آر سی کے باعث شروع ہوئی جو پچھلے 52 سال سے جاری تھی۔ یو آن گزشتہ ماہ اس گروہ کے ساتھ بالآخر امن معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے لیے 4 سال سے مذاکرات جاری تھے۔ تاہم کولمبیا کے قدامت پسند طبقے نے اس معاہدے کو مسترد کردیا۔

    اس خانہ جنگی میں اب تک 2 لاکھ 60 ہزار افراد مارے جاچکے تھے جبکہ 60 لاکھ کے قریب افراد اپنے گھروں سے بے دخلی پر مجبور ہوچکے تھے۔

    نوبل کمیٹی کے چیئرمین کاسی کلمن نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ انعام کولمبین صدر کو 50 سال سے جاری مسلح جدوجہد کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنے پر دیا جا رہا ہے۔

    colombia-2

    سنہ 1964 سے اپنی جدوجہد کا آغاز کرنے والا یہ گروہ ایف اے آر سی خود کو انقلابی گروہ کہتا ہے۔ اس جدوجہد کا آغاز کرنے والے معمولی کسان تھے جنہوں نے کولمبیا میں مزدوروں کی حقوق کی پامالی کے خلاف یہ تحریک شروع کی۔

    ابتدا میں یہ ایک غیر مسلح تحریک تھی تاہم فوج کی جانب سے ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے کے بعد اس گروہ نے ہتھیار اٹھالیے اور مسلح جدوجہد شروع کردی جو خانہ جنگی میں تبدیل ہوگئی۔

    کولمبین صدر کا کہنا ہے کہ وہ باغیوں کے تحفظات دور کر کے ان سے مذاکرات جاری رکھیں گے تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ مسلح باغیوں کو ضرورت سے سہولیات و رعایت دی جارہی ہے۔

    colombia-3

    واضح رہے کہ سنہ 2014 کا نوبل انعام برائے امن پاکستانی طالب علم ملالہ یوسفزئی کو ملا تھا جو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے پر طالبان کی گولیوں کا نشانہ بنی تھیں۔ یہ انعام ملالہ اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بھارتی سماجی رہنما کیلاش ستھیارتی کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔

    ملالہ یہ انعام حاصل کر کے نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت بن گئی ہیں۔ اس سے قبل سنہ 1979 میں ایک اور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام بھی طبیعات (فزکس) کا نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں۔