Tag: امپورٹڈ حکومت

  • امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں، امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہر اول دستے کےکارکن ہیں۔

    لاہور میں چیئرمین کی زمان پارک والی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج اور عمران خان کی ممکمنہ گرفتاری کے معاملے پر پارٹی سربراہ نے سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

     تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کر دی ہے۔

    ہدایت کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہونگے، پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے۔

    ایک دن میں ایک ٹاؤن کے ورکرز صبح شام 2 شفٹ میں زمان پارک کے باہر پہنچیں گے جبکہ دوسرے مرحلےمیں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے۔

  • ‘ امپورٹڈ حکومت کا کیسز ختم کرانے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالنا شرمناک اور افسوسناک ہے’

    ‘ امپورٹڈ حکومت کا کیسز ختم کرانے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالنا شرمناک اور افسوسناک ہے’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کیسزختم کرانے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالنا شرمناک اور افسوسناک ہے،سپریم کورٹ کاسو موٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈحکومت ایف آئی اے، نیب ، اے این ایف پر دباؤ ڈال رہی ہے، کیسز ختم کرانے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالنا شرمناک اور افسوسناک ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کاسو موٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے، اب اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آجاتی ہے ، تاکہ بیورو کریسی دیانتدارانہ اور ایماندارانہ فیصلے کر سکے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس نے حکومتی شخصیات کی جانب سے مقدمات کی تحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس لیا تھا۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا اعلیٰ حکومتی عہدیدار کرمنل کیسزمیں مداخلت کر رہے ہیں،خدشہ ہے مداخلت سے شواہد کو غائب یا ردوبدل کر دیا جائے گا۔

  • "امریکا بھی امپورٹڈ حکومت  کو ڈالر نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ چور ہیں”

    "امریکا بھی امپورٹڈ حکومت کو ڈالر نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ چور ہیں”

    پشاور: وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کی بجائے امریکا کے لئے کام کرتی ہے، امریکا بھی انہیں ڈالر نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتاہےکہ یہ چورہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے آئی ایس ایف آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا حقیقی آزادی کا حصول ہی سب سے اہم مقصد ہے۔

    شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ آج ہرشخص کوعمران خان میں اپنی حقیقی آزادی نظرآتی ہے، ہم مر جائیں گے مگر کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔

    شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام کی بجائےامریکاکے لئے کام کرتی ہے، امریکا بھی انہیں ڈالرنہیں دےرہاکیونکہ وہ جانتاہےکہ یہ چورہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شوباز شریف کپڑوں کی بجائے لندن کی جائیداد کیوں نہیں بیچ دیتے، حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی۔

    شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر ملکی مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت پالیسی دینے میں ناکام  ، مارکیٹ پالیسی اور کارروائی کی منتظر’

    ‘امپورٹڈ حکومت پالیسی دینے میں ناکام ، مارکیٹ پالیسی اور کارروائی کی منتظر’

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پالیسی دینے میں ناکام ہوگئی، مارکیٹ پالیسی اور کارروائی کی منتظر ہے۔

    تفصیلات کے سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی بدترین معاشی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ 8مارچ کوڈالر 178روپے کا تھا اور آج روپیہ سب سےکم ترین 193روپےکی سطح پر ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 1998 کے بعد آج سب سے زیادہ 15فیصدشرح سودہے ، اسٹاک مارکیٹ 3ہزار پوائنٹس یعنی6.4 فیصد نیچے ہے اور 604 ارب روپے کا خسارہ ہے ، مہنگائی جنوری 2020 کے بعد سب سے زیادہ 13.4 فیصد پر ہے، یہ سب کچھ درآمدی حکومت پرکم اعتمادکی عکاسی کرتی ہے۔

    مارکیٹ پالیسی اور کارروائی کا انتظار کر رہی ہے،درآمدی حکومت پالیسی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، خبردار کیا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معاشی بحالی دم توڑ جائے گی ، سازش کامیاب ہونے پر اب وہی ہورہا ہے۔

  • "امپورٹڈ حکومت” کیخلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ، اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر پر جوتوں کی بارش

    "امپورٹڈ حکومت” کیخلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ، اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر پر جوتوں کی بارش

    واشنگٹن: تحریک انصاف کے کارکنوں نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا اور جس میں مظاہرین نے اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر پر جوتوں کی بارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کیخلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے شریف برادران ، فضل الرحمان، بلاول بھٹو، آصف زرداری کے خلاف نعرے لگائے اور اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر پر جوتوں کی بارش بھی کی۔

    پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان میں فوری انتخابات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا عمران خان کو سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عمران خان کو مزید سیکیورٹی فراہم کرے،عمران کوکچھ ہواتوموجودہ حکومت ذمہ دارہوگی۔

    دوسری جانب ایمسٹرڈیم میں عمران خان کی حکومت کےخاتمےکیخلاف احتجاج کیا گیا ، مظاہرے میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں حکومت تبدیل کی گئی، سابق وزیراعظم عمران خان نےاسلاموفوبیا،ناموس رسالت صلی الله علیه وسلم کے لئے آواز اٹھائی، عمران خان نےکشمیراورفلسطینیوں کی آوازکودنیامیں اٹھایا۔

    مظاہرین نے فوری طور پر شفاف انتخابات کا انعقاد کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں کی ریلی نکالی گئی۔

    نیویارک ،مشی گن، شکاگو،مانچیسٹر اور برمنگھم میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔