Tag: امکانات روشن

  • یورپ، برطانیہ کے لیے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    یورپ، برطانیہ کے لیے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    کراچی: یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے پر سے عائد پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو اسسمنٹ کے لیے کراچی پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی کا ہٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی جہاں ٹیم سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق ایاسا کی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردننس، ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کرے گی۔

    یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بعد پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، فلائٹ اسٹینڈرڈ، شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر اہم شعبوں کا بھی اسسمنٹ کریگی۔

    ذرائع کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کے کامیاب اسسمنٹ کے بعد پاکستانی ایئرلائن، پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحالی ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان پی آئی اے  عبداللہ خان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ  پی آئی اے نے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے دیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے ہیں۔

     ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے ایاسا کی جانچ پڑتال سے متعلق مکمل تیاری سے ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ایاسا کی کامیاب آڈٹ کے بعد ہماری یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کا روٹ پی آئی اے کیلئے انتہائی اہم ہے پی آئی اے اپنے بزنس کے تحت اہم زر مبادلہ حاصل کرتا ہے، جولائی2020ء سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپی اور برطانیہ پر پابندی ہے۔

  • پاکستان کے  ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے

    پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے

    اسلام آباد : پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے، پاکستان نےایف اےٹی ایف کے27 میں سے26 نکات پرعمل درآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برلن ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ  اہم اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے، جسمیں پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پاکستان نےایف اےٹی ایف کےستائیس میں سے چھبیس نکات پرعمل درآمد یقینی بنالیا ہے ، جس کے بعد پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    پچھلے دو سال سے پاکستان کو لا فیئر کا سامنا رہا ، بالخصوص ہندوستان کی لابی نےپاکستان کیلئےبہت سی مشکلات پیدا کیں ، ہندوستان نے پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بھارت کی اس سازش کو ناکام بنایا۔

    آرمی چیف کےحکم پرجی ایچ کیو میں میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیاگیا، اس سیل نے مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیزکے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم بناتے ہوئے ایک مکمل ایکشن پلان بنایا گیا۔.

    ایکشن پلان پر تمام محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز سے عمل درآمد کرایا گیا، منی لانڈرنگ، ٹیرر فائننسنگ ،بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ پر قابو پایا گیا۔

    ان اقدامات کے نتیجے میں ایف اے ٹی ایف میں کامیابی حاصل ہوئی، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پرنمایاں پیشرفت ہوئی اور منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے سات میں سے چار پوائنٹس پرعمل درآمد ہوا۔

    دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی مالی معاونت پرتحقیقات اورقانونی کارروائی کی گئی، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کی گئیں جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ اورکاؤنٹرفائننسنگ آف ٹیرا رزم کی حوصلہ شکنی کی گئی۔

    فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ میں ترامیم کی گئیں، حوالہ اور ہنڈی نیٹ ورکس کے خلاف مؤثراور فوری ایکشن ہوا اور ساتھ ہی باہمی قانونی معاونت کے ایکٹ میں بھی ضروری ترامیم کی گئیں۔