Tag: امیتابھ

  • امیتابھ سے زیادہ فیس لینے والا بھارتی اداکار؟

    امیتابھ سے زیادہ فیس لینے والا بھارتی اداکار؟

    بھارتی فلم انڈسٹری میں فلاپ ہونے والا یہ اداکار،میگا اسٹار امیتابھ بچن سے بھی زیادہ فیس وصول کرتا تھا، جبکہ 1650 کروڑ کے خطیر اثاثوں کا مالک ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارت سے جن اداکاروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے ان میں تیلگو سنیما کا ایک لیجنڈری اداکار بھی شامل ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس اداکار کا نام چرنجیوی ہیں جنہوں نے 150 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انکے پاس 1650 کروڑ بھارتی روپے کی شاندار مالیت کے اثاثے موجود ہیں۔

    تیلگو اداکار چرنجیوی کی فلمیں ہمیشہ سے ہی باکس آفس پر بڑا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں، ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے برانڈ ویلیو نے بھی انہیں مالی طور پر مضبوط بنایا ہے۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ فلموں، اشتہارات، اور دیگر پراجیکٹس سے حاصل ہوتا ہے۔

    تیلگو اداکار چرنجیوی ایک وقت میں امیتابھ بچن کے اسٹارڈم کو ٹکر دیتے تھے اور فلم انڈسٹری کے سب سے مہنگے اداکار تھے۔

    ان کی معروف فلموں میں کھیدی، گھرانا موگوڈو، گینگ لیڈر، اندرا، سائی را نرسمہا ریڈی اور والٹیر ویرایا شامل ہیں۔

    معروف اداکار درجنوں ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، جن میں 10 فلم فیئر اور 4 نندی ایوارڈز شامل ہیں، وہ پدم بھوشن اور پدم وبھوشن دونوں ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

    سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات، سلمان خان کا بڑا فیصلہ

    اُنہوں نے صرف فلموں سے ہی مقبولیت حاصل نہیں کی بلکہ 2008 میں سیاست میں قدم رکھا اور اپنی سیاسی پارٹی‘پراجا راجم‘ کی بنیاد رکھی۔ جس کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا تھا۔

  • ریکھا نے فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ریکھا نے فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریکھا کا 2006 میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے امیتابھ کے ساتھ فلم ’سلسلہ‘ کے بعد کام نہ کرنے کی وجہ بتائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی 82 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور وائرل ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویو میں معروف اداکارہ ریکھا نے امیتابھ کے ساتھ طویل عرصے تک کام نہ کرنے کے حوالے سے اپنے محسوسات کی بھی عکاسی کی اور تسلیم کیا کہ اس سے ان کا ذاتی نقصان ہوا۔

    اداکارہ کا بڑے فخر سے کہنا تھا کہ میرا نقصان یہ ہے کہ مجھے موقع نہیں ملا کہ میں امیتابھ بچن کی حیرت انگیز ترقی کے سفر میں ان کے ساتھ ہوتی۔

    اُنہوں نے اس پر اظہار مسرت کیا کہ انھیں پروڈیوسرز نے اس چانس کی بھی پیشکش کی کہ نیتو سنگھ اور سری دیوی بالترتیب ’یارانہ‘ اور ’آخری راستہ‘ میں انکے لیے ڈب کروں۔

    اداکارہ کا فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں دراصل یہ سمجھتی تھی کہ امیتابھ بچن کے ساتھ خود کو کام کرنے کے قابل بنانے کا انتظار کیا جائے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہر چیز کے ہونے کی وجہ کا درست وقت ہونا اہم ہے، یہ وقت کے گزرنے کا معاملہ نہیں تھا بلکہ ڈائریکٹرز کا یہ فیصلہ تھا کہ انھیں ہم دونوں کے اکٹھے کام کے حوالے سے کوئی اچھا پروجیکٹ انہیں نہیں مل سکا تھا۔

    شروتی ہاسن نے نجی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

    اداکارہ نے کہا کہ میں حقیقتاً اس پر بات پر یقین رکھتی ہوں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور اس لئے مجھے اس بات کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

  • امیتابھ، دھرمیندر اور امبانی کے بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    امیتابھ، دھرمیندر اور امبانی کے بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ممبئی: بھارت کے ناگپور پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم افراد کی جانب سے کال موصول ہوئی جس نے امیتابھ بچن اور دھرمیندر اور تاجر مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے ناگپور پولیس کنٹرول روم فون کر کے امیتابھ بچن، دھرمیندر اور مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس کو اس حوالے سے اطلاع دی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کال کرنے والے کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے علاوہ تینوں شخصیات کے بنگلوں پر سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران تینوں شخصیات کے بنگلوں اور اردگرد سے کوئی خطرناک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ممبئی میں پانچ پرتعیش گھروں کے مالک ہیں۔ فی الحال پورا بچن خاندان جلسہ میں مقیم ہے۔ دوسری جانب دھرمیندر جوہو میں ایک بنگلے میں رہتے ہیں۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تاجر مکیش امبانی اور ان کے خاندان کے لیے Z+ سیکورٹی فراہم کرے۔

    سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ان کی سیکورٹی نہ صرف ممبئی میں بلکہ پورے ملک اور بیرون ملک میں دستیاب کرائی جانی چاہئے جس کا خرچہ مکیش امبانی برداشت کریں گے۔

  • ایک تصویر جسے سب نے پسند کیا مگر امیتابھ نے تنقید کی

    ایک تصویر جسے سب نے پسند کیا مگر امیتابھ نے تنقید کی

    ممبئی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر ایک تصویر وائرل ہوئی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا البتہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نے تصویر پر اعتراض اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم پروڈیوسر اور فوٹو گرافر اتل کسبیکر نے یہ تصویر گزشتہ روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے بعد لوگوں کی مختلف آراء دیکھنے میں آئیں البتہ اکثریت نے ان بچوں کی سادگی کو پسند کیا۔

    یہ تصویر دراصل بچوں کے ایک گروپ کی ہے جو سیلفی لینے کی خوشی منارہا ہے، حیران کن طور پر جو بچہ تصویر لے رہا ہے اُس کے ہاتھ میں موبائل نہیں بلکہ چپل ہے اس سے زیادہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ تمام بچوں کے چہرے خوشی سے بالکل اُسی طرح کھلے ہوئے ہیں جیسے گروپ سیلفی بنا رہا ہے۔

    اتل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ تصویر کسی نے بھیجی جس میں بچے بہت خوش ہیں، اس کو دیکھنے کے بعد مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی‘۔ انہوں نے لکھا کہ اگر کسی کو ان بچوں سے متعلق کوئی علم ہو تو وہ مجھے تفصیلات ضرور بھیجے۔

    دوسری جانب بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے تصویر کا تنقیدی جائزہ لینے کے بعد پروڈیوسر کو جواب دیا کہ ’بصد احترام اور معذرت کے ساتھ آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے یہ فوٹو شاپ پر بنی ہوئی تصویر لگ رہی ہے کیونکہ بچے کے ہاتھ میں جو چپل ہے وہ جسم اور دوسرے ہاتھ سے بالکل مختلف نظر آرہی ہے‘۔