Tag: امیتابھ بچن

  • امیتابھ بچن سال میں دو بار اپنی سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟

    امیتابھ بچن سال میں دو بار اپنی سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟

    ممبئی: امیتابھ بچن بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ ہیں جنہوں نے اپنی لاجواب اداکاری سے کروڑوں مداحوں کو متاثر کیا۔ فلم اسٹار آج 11 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ سال میں دو بار سالگرہ مناتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے زندگی کی 82ویں بہاریں دیکھ لیں۔ آج سالگرہ کے موقع پر ہزاروں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے ممبئی کے علاقے جلسا میں واقع ان کے بنگلے کے باہر جمع ہو رہے ہیں۔

    امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1842 کو الہ آباد میں ہری ونش رائے بچن اور تیجی بچن کے ہاں پیدا ہوئے۔ فلم اسٹار ہر سال 2 اگست کو اپنی دوسری سالگرہ مناتے ہیں۔

    دراصل، وہ 1982 میں فلم ’کولی‘ کی کے سیٹ پر ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    حادثے کے بعد ان کو پیٹ میں بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبی لحاظ سے مردہ قرار دے دیا گیا تھا، تاہم گھنٹوں طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں 2 اگست 1882 کو ایڈرینالین انجیکشن دے کر زندہ کیا۔

    امیتابھ بچن اور ان کے مداح اس تاریخ کو فلم اسٹار کی دوسری سالگرہ قرار دیتے ہیں۔ حادثے کے بعد فلم ’کولی‘ کے اسکرپٹ مین تبدیلی کی گئی تھی۔

  • عامر خان نے ثبوت پیش کرکے ثابت کردیا وہ امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہیں!

    عامر خان نے ثبوت پیش کرکے ثابت کردیا وہ امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہیں!

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتاب بچن کو کچھ ایسا پیش کیا کہ ثابت ہوگیا کہ وہ میگا اسٹار کے سب سے بڑے فین ہیں۔

    عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کی حالیہ قسط میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انھوں نے امیتابھ بچن کی سالگرہ بھی منائی اور انھیں مبارکباد دیتے ہوئے ایسا تحفہ پیش کیا کہ میزبان گنگ رہ گئے۔

    ’تارے زمین پر‘ کے اداکار نے امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہونے کا ثبوت یوں دیا کہ انھوں نے ماضی کے اینگری ینگ مین کی شادی کا برسوں پرانہ کارڈ ہی شو میں پیش کرڈالا۔

    عامر خان نے شو کے میزبان سے سوال کیا کہ آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ اس کے جواب میں امیتابھ نے بتایا کہ 3 جون 1973 ، جوب میں عامر نے کہا کہ اس کا کوئی ثبوت تو دیں۔

    اس پر امیتباھ لاجواب ہوگئے، پھر عامر نے انھیں ان کی شادی کا کرڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ کی شادی کا ثبوت ہے اور وہ آپ کی شادی کا کارڈ ہے ساتھ ہی انھوں نے کارڈ نکال کر بھی دکھایا۔

    عامر خان نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ون فین ہوں اور یہ ثبوت میں نے آپ کو دے دیا ہے، اس بات پر کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان قہقہ لاتے نظر آئے۔

  • امیتابھ سے زیادہ فیس لینے والا بالی ووڈ کا فلاپ اداکار، 1650 کروڑ کا مالک

    امیتابھ سے زیادہ فیس لینے والا بالی ووڈ کا فلاپ اداکار، 1650 کروڑ کا مالک

    بالی ووڈ میں فلام ہونے والا یہ اداکار میگا اسٹار امیتابھ بچن سے بھی زیادہ معاوضہ وصول کرتا تھا جبکہ 1650 کروڑ کے خطیر اثاثوں کا مالک ہے۔

    دنیا بھر میں پچھلے کچھ سالوں میں جنوبی بھارت کی فلموں نے اپنی ایک پہچان بنائی ہے اور مداحوں کا وسیع حلقہ ان فلموں کو پسند بھی کرتا ہے، جنوبی بھارت سے جن سپراسٹارز نے اپنی پہچان بنائی ان میں تیلگو سنیما کا ایک لیجنڈری اداکار بھی شامل ہے۔

    یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ چرنجیوی ہیں جنھوں نے 150 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی اور انکے پاس 1650 کروڑ بھارتی روپے کی شاندار مالیت کے اثاثے ہیں۔ یہ اداکار ایک وقت میں امیتابھ بچن کے اسٹارڈم کو ٹکر دیتے تھے اور فلم انڈسٹری کے سب سے مہنگے اداکار تھے۔

    انھوں نے بالی ووڈ میں 3 فلمیں کیں مگر انھیں اتنی کامیابی نہیں ملی، وہ دوبارہ سے ساؤتھ سنیما میں واپس چلے گئے۔ چرنجیوی کے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1970 میں ہوا اور اس کے بعد وہ کئی فلموں میں نظر آئے۔

    انکی بلاک بسٹر فلموں میں کھیدی، گھرانا موگوڈو، گینگ لیڈر، اندرا، سائی را نرسمہا ریڈی اور والٹیر ویرایا شامل ہیں،

    انھیں ان کی صلاحیتون کے لیے درجنوں ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے، جن میں 10 فلم فیئر اور 4 نندی ایوارڈز شامل ہیں، وہ پدم بھوشن اور پدم وبھوشن دونوں ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

    ان کے عروج کے دورا میں ایک وقت ایسا آیا کہ چرنجیوی اتنے بڑے اسٹار بن گئے کہ انھیں امیتابھ بچن سے بھی بڑا کہا جانے لگا جبکہ ناظرین نے انھیں 2019 کی فلم سائی را نرسمہا ریڈی میں ایک ساتھ کام کرتے دیکھا۔

    چرنجیوی نے 1980 میں سریکھا سے شادی کی جس سے ان کی دو بیٹیاں، سشمیتا اور سریجا جبکہ ایک بیٹا، رام چرن ہے، جو کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار بھی ہیں۔ وہ بڑے اداکاروں جیسے الو ارجن، ورون تیج، نہاریکا، سائی دھرم تیج اور پنجا وشنو تیج کے چچا بھی ہیں۔

  • امیتابھ بچن کو اپنے کہے گئے الفاظ پر معافی مانگنا پڑگئی، ویڈیو وائرل

    امیتابھ بچن کو اپنے کہے گئے الفاظ پر معافی مانگنا پڑگئی، ویڈیو وائرل

    میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اپنے کہے گئے الفاظ پر معافی مانگنا پڑگئی، انھوں نے اپنی غلطی کی معذرت کی ویڈیو خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

    جمعرات کو امیتاب بچن نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں اپنی غلطی کے لیے معافی مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ اپنے تلفظ کو صحیح کرنے کی کوشش بھی کرتے پائے گئے۔

    کچھ دنوں قبل امیتابھ نے ہندی اور مراٹھی میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انھوں نے مراٹھی میں کچھ الفاظ ادا کیے تھے مگر زبان صحیح طور پر نہ جاننے کے باعث بالی ووڈ اداکار ان کا تلفظ صحیح طرح سے ادا نہیں کرپائے تھے۔

    سوشل میڈیا پر اس غطی کی تصیح کرتے ہوئے اور کیپشن میں معافی مانگتے ہوئے سپراسٹار نے کہا کہ ابھی کچھ دنوں پہلے میں نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں نے کہا تھا کہ میں کچرا نہیں کروں گا۔

    کون بنے کا کروڑ پتی کے میزبان نے ویڈیو میں مزید کہا کہ اس جملے کو میں نے مراٹھی میں بھی کہا تھا، میں نے اس میں مراٹھی کے لفظ ’کچرا‘ کو غلط تلفظ کے ساتھ ادا کیا تھا۔

    امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں سے مزید کہا کہ مجھے میرے دوست سدیش نے بتایا کہ آپ نے جو مراٹھی لفظ ادا کیا ہے وہ غلط ہے اس پر میں صحیح لفظ ادا کرتا ہوں اور آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

  • امیتابھ بچن نے مائیکل جیکسن سے اپنی ملاقات کا دلچسپ قصہ سُنادیا

    امیتابھ بچن نے مائیکل جیکسن سے اپنی ملاقات کا دلچسپ قصہ سُنادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن سے اپنی ملاقات کا قصہ سُنادیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے سیزن 16 کی حالیہ قسط میں انکشاف کیا ہے کہ جب اُنہوں نے پہلی بار مائیکل جیکسن کو اپنے سامنے دیکھا تھا تو وہ بےہوش ہونے لگے تھے۔

    امیتابھ بچن نے کہا کئی سال پُرانی بات ہے، میں نیویارک کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا کہ ایک دن میرے کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو باہر مائیکل جیکسن کھڑے تھے۔

    اداکار نے کہا کہ میں پہلی بار مائیکل جیکسن کو اپنے سامنے دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا اور میں تقریباً بے ہوش ہونے لگا تھا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ مائیکل جیکسن میرے سامنے کھڑے ہیں لیکن پھر میں نے خود کو پُرسکون کیا اور ان سے ہیلو کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ مائیکل جیکسن نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ میرا (مائیکل جیکسن) کمرہ ہے؟، جب میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ آپ کا نہیں بلکہ میرا کمرہ ہے تو اُنہیں احساس ہوا کہ وہ غلطی سے غلط کمرے میں آگئے ہیں۔

    امیتابھ بچن نے کہا کہ بعدازاں، مائیکل جیکسن نے اپنے کمرے میں جاکر کسی کے ہاتھ مجھے ملاقات کا پیغام بھیجا، پھر ہم نے بیٹھ کر کافی بات چیت کی۔

    اداکار نے مائیکل جیکسن کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ بے پناہ شہرت کے باوجود ناقابل یقین حد تک عاجز اور مہربان شخصیت کے مالک تھے۔

    واضح رہے کہ مائیکل جیکسن 25  جون 2009 کو مداحوں سے بچھڑ گئے تھے۔

  • منو بھاکر کی جاندار اداکاری نے امیتابھ بچن کو دنگ کردیا، ویڈیو وائرل

    منو بھاکر کی جاندار اداکاری نے امیتابھ بچن کو دنگ کردیا، ویڈیو وائرل

    پیرس اولمپکس میں بھارت کے لیے میڈل جیتنے والی شوٹر منوبھارکر کی اداکاری نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بھی دنگ کردیا۔

    بھارت شوٹر منو بھاکر نہ صرف شوٹنگ کی مہارت سے واقف ہیں بلکہ ڈائیلاگ ڈیلیوری کرنا بھی خوب جانتی ہیں، حال ہی میں پیرس اولمپکس میں دو میڈل جیتنے والی منو بھاکر غیرمتوقع طور پر اداکاری کرتی نظر آئیں جس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    22 سالہ منو بھاکر نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16ویں سیزن میں شرکت کی، جہاں انھوں نے مشہور فلم محبتیں کا ڈائیلاگ بول کر داد حاصل کی۔

    شو کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ بگ بی کے سامنے منو بھاکر ہاٹ سیٹ پر براجمان ہیں، منو نے امیتابھ سے سوال کیا کہ کیا وہ ان کے سامنے ان کی فلم کا مشہور ڈائیلاگ کہہ سکتی ہیں؟ جس پر امیتابھ بچن نے بخوشی انھیں اجازت دی۔

    منو نے بلاک بسٹر فلم ’محبتیں‘ کے مشہور ڈائیلاگ ’پرمپرا، پرتیشتھا، انوشاسن‘ کو امیتابھ کے سامنے ادا کیا جس پر بگ بھی حیرانگی سے ان کی طرف دیکھتے نظر آئے،

    اس دوران منو کی پرفارمنس پر اسٹوڈیو تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ سوشل میڈیا پر مداحوں اور ناظرین کو ایتھلیٹ کا یہ انداز کافی پسند آیا اور اس کی کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • امیتابھ بچن کی نواسی کا بڑا خواب پورا ہوگیا

    امیتابھ بچن کی نواسی کا بڑا خواب پورا ہوگیا

    بھارت کے معروف سینئر اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی نواسی نویا نویلی نندا کا بڑا خواب پورا ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار امیتابھ بچن کی نسل بھی اپنی انتہک محنت سے شہرت اور کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

    امیتابھ بچن اور جیا بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ وہ محض ایک اسٹار کڈ نہیں ہیں جو ہندی سنیما میں داخل ہونے کے خواب بُن رہی ہیں۔

    بلکہ شویتا بچن نندا اور صنعت کار نکھل نندا کی بیٹی نویا نے اداکاری سے ہٹ کر کاروبا کی طرف اپنے بڑھتے رحجان سے متعلق بتایا۔

    اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے نویا نویلی نندا نے مشہور آئی آئی ایم-احمد آباد میں ایم بی اے پروگرام میں ایڈمیشن لے لیا ہے۔

    اُنہوں نے اس خبر سے متعلق آگاہ کرنے کے لئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کیا اور اسٹوری اپڈیٹ کردی۔

    واضح رہے کہ یہ کورس ایک بلینڈڈ (ہائبرڈ) پروگرام ہے جو کیمپس میں منعقد ہونے والے سیشنز اور آن لائن لائیو انٹرایکٹیو سیشنز کو ملا کر بنایا گیا ہے۔

    یہ پروگرام ایسے تجربہ کار شرکاء کے لیے ہے جو تین سال کا تجربہ رکھتے ہیں، اس کورس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ طلباء، جو کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور کاروباری حضرات بھی ہیں، اپنی کام کی زندگی اور تعلیمی مقاصد کے درمیان توازن برقرار رکھ سکیں۔

  • امیتابھ بچن کا اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف

    امیتابھ بچن کا اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ایک زمانہ میں ریاست مغربی بنگال کے کولکتہ میں کام کے دوران 8 افراد کے ساتھ ایک کمرے سکونت اختیار کئے ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار نے اس بات کا انکشاف خود کیا، امیتابھ بچن ان دنوں سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا معلومات پر مبنی گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) سیزن 16 کو ہوسٹ کر رہے ہیں۔

    سینئر اداکار نے ایک شو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ پونے میں آٹھ لوگوں کے ساتھ ایک کمرے رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ آٹھ لوگوں کا ایک کمرے میں رہنا میرے لئے حیرانی کی بات نہیں ہے، ہم اپنے کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی تلاش میں نکلے تو کلکتہ پہنچ گئے تھے۔

    درفشاں سلیم نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

    انہو ں نے مزید بتایا کہ مجھے کلکتہ میں 400 روپے ماہوار پر نوکری مل گئی۔ جہاں ہم ٹھہرے ہوئے تھے وہاں ایک کمرے میں آٹھ لوگ تھے اور بہت مزہ آتا تھا۔ بہت اچھا وقت تھا، میں وہ وقت بھول نہیں سکتا۔

  • امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی کام کیوں کررہے ہیں؟ وجہ بتادی

    امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی کام کیوں کررہے ہیں؟ وجہ بتادی

    ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے 81 سال کی عُمر میں بھی کام کرنے کی وجہ بنادی۔

     ‘بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 81 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اب تک انہوں نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں وہ فلم کالکی 2898 اے ڈی میں نظر آئے تھے تاہم اب ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار سے ہمیشہ یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ 81 سال کی عُمر میں بھی کام کیوں کررہے ہیں؟ تاہم اب امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ بلاگ میں اس سوال کا جواب دیا ہے۔

    اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ’’لوگ مجھ سے اس عمر میں میرے کام کی وجہ پوچھتے رہتے ہیں اور میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے، سوائے اس جواب کے کہ میرے پاس کام کرنے کا ایک اور موقع ہے، یہی وجہ ہے کہ میں اس عُمر میں بھی کام کررہا ہوں ‘‘۔

    انہوں نے لکھا کہ لوگ اپنی طرف سے اندازے لگا لیتے ہیں، میری نظر سے دیکھیں گے تو اصل وجہ جانیں گے، ہوسکتا ہے کہ میرے کام کرنے سے متعلق آپ جو سوچ رہے ہیں وہ صحیح ہو اور شاید نہ بھی ہو۔

    امیتابھ بچن نے کہا کہ آپ کو اپنے نتائج اخذ کرنے کی آزادی ہے اور مجھے اپنا کام کرنے کی آزادی ہے، بگ بی نے اپنے بلاگ میں لوگوں سے سوال کیا کہ جو کام مجھے دیا گیا ہے، اگر یہی کام آپ کو ملتا تو آپ کیا کرتے؟۔

  • ’کون بنے گا کروڑ پتی 16‘ کے لیے امیتابھ بچن فی قسط کتنا معاوضہ لیں گے؟

    ’کون بنے گا کروڑ پتی 16‘ کے لیے امیتابھ بچن فی قسط کتنا معاوضہ لیں گے؟

    بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن مشہورِ زمانہ بھارتی گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16ویں سیزن کا آغاز کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور زمانہ بھارتی ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 16ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اس بار بھی اس شو کی میزبانی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہی کریں گے۔

    تاہم اس مقبول شو کی میزبانی کے لیے امیتابھ بچن کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کا پہلا سیزن 2000ء میں آیا تھا امیتابھ بچن فی قسط تقریباً 25 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے، تاہم اس شو کی مقبولیت کے بعد اداکار کے معاوضے میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی شو‘ کے چوتھے سیزن تک امیتابھ بچن کا معاوضہ دُگنا ہوگیا تھا، اُنہیں سیزن 4 میں شو کی فی قسط کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ ملتا تھا۔

    شو کے سیزن 6 تک امیتابھ بچن ڈیڑھ کروڑ روپے فی قسط تک معاوضہ لیتے تھے جبکہ آٹھویں سیزن میں اداکار کا معاوضہ بڑھ کر 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امیتابھ بچن نے سیزن 9 میں 2 کروڑ 60 لاکھ، سیزن 10 میں 3 کروڑ روپے وصول کیے، 11ویں سے 13ویں سیزن تک ساڑھے 3 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کیا جبکہ شو کے 14ویں سیزن میں اُنہیں 4 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے 16ویں سیزن کے لیے 5 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کریں گے۔