Tag: امیتابھ بچن

  • ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کی میزبانی کون کرے گا؟

    ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کی میزبانی کون کرے گا؟

    بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ایک بار پھر مشہور شو’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

    گزشتہ سال امیتابھ بچن نے شو کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کی میزبانی امیتابھ بچن ہی کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تصویر جاری کی ہے جس میں سینئر اداکار کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 24 جولائی سے ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، امیتابھ بچن نے تصویر  شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شو میں واپسی، روٹین میں کوئی تبدیلی نہیں اور دوڑ جاری ہے‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 اگست کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا اور یہ پروگرام پیر سے جمعہ تک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

    ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ انڈین ٹیلی ویژن گیم شو ہے جو برطانوی پروگرام ’Who Wants to Be a Millionaire?‘ پر نقول پر شروع کیا گیا تھا۔

    ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا پہلا سیزن پہلی بار 2000 میں نشر کیا گیا تھا جس کے بعد یہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

    اس شو میں عام شہریوں اوربعض اوقات بولی اداکاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جس میں ان سے مختلف شعبہ سے متعلق سوال کیے جاتے ہیں اور ہر سوال میں 4 آپشن بھی دیے جاتے ہیں، سوال کا درست جواب دے کر پیسے کماتے ہیں۔

  • ’سارا سینما ایک طرف امیتابھ بچن ایک طرف!‘ شردھا نے ایسا کیوں کہا؟

    ’سارا سینما ایک طرف امیتابھ بچن ایک طرف!‘ شردھا نے ایسا کیوں کہا؟

    شردھا کپور نے ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھنے کے بعد امیتابھ بچن کی شان میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے ان کی زبردست تعریف کرڈالی۔

    میگا اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں ’اشوتتھاما‘ کے طور پر ان کی اداکاری کو کافی سراہا جارہا ہے، اب اداکارہ شردھا کپور بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور کچھ الگ ہی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    فلم دیکھنے کے بعد شردھا نے بگ بی کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’’کیا نارتھ، کیا ساؤتھ، کیا ایسٹ، کیا ویسٹ۔ ۔ ۔ سارہ سنیما ایک طرف، امیتابھ بچن ایک طرف۔‘‘

    اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ امیتابھ بچن اپنے آپ میں ہی ایک سنیما کی کائنات ہیں، جیسے ہی شردھا نے یہ پوسٹ شیئر کی اس پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں ایسی اداکاری کررہے ہیں، وہ واقعی کیا لیجنڈ ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’کالکی 2898 اے ڈی‘ نے فلم کو اوپننگ بھی زبردست ملی ہے۔

    فلم میکرز کے مطابق، ’کالکی 2898 اے ڈی‘ نے اپنے پہلے دن تمام زبانوں میں باکس آفس پر دنیا بھر میں 191.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

    خیال رہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ جمعرات 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہے۔

    اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پدوکون، دیشا پٹانی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم اب تک دنیا بھر سے 298.5 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

  • امیتابھ بچن نے پرابھاس کے مداحوں سے معافی مانگ لی

    امیتابھ بچن نے پرابھاس کے مداحوں سے معافی مانگ لی

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کے تشہیری ایونٹ کے دوران پرابھاس کے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

    جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں امیتابھ بچن اور پرابھاس کے درمیان ایکشن سے بھرپور لڑائی کے مناظر فلمائے گئے ہیں۔

    اس موقع پر امیتابھ نے مزاحیہ انداز میں پرابھاس کے مداحوں سے کہا کہ وہ فلم دیکھنے بعد انہیں قتل نہ کریں اور وہ اس پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں، سپر اسٹار پرابھاس نے اس موقع پر امیتابھ کی باتوں پر مسکراتے ہوئے کہا کہ سر ہم سب آپ کے مداح ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 AD جمعرات 27 جون کو تھیٹر پر ریلیز ہوگی۔

    اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پدوکون، دیشا پٹانی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

  • امیتابھ بچن کے بعد بالی ووڈ میں سب سے زیادہ عزت مجھے ملتی ہے، کنگا کا دعویٰ

    امیتابھ بچن کے بعد بالی ووڈ میں سب سے زیادہ عزت مجھے ملتی ہے، کنگا کا دعویٰ

    تنازعات کا شکار رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کے بعد بالی ووڈ کی سب سے قابل احترام شخصیت وہ ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنا موازنہ انڈسٹری کے بڑے سُپر اسٹارز سے کرنے کا سلسلہ جاری رکھاہے، حال ہی میں کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنا موازنہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے کرتے سنا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے جارہی ہیں، اسی سلسلے میں وہ ان دنوں سیاسی ریلیوں اور جلسوں میں مصروف ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں کنگنا رناوت کو انتخابی ریلی کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ سارا دیش حیران ہے کہ میں بیٹی، وہ کنگنا، چاہیں راجستھان چلے جاؤ، چاہے مغربی بنگال چلے جاؤ، چاہے دہلی چلے جاؤ، چاہے منی پور چلے جاؤ، ایسا لگتا ہے کہ مانو اتنا پیار اور اتنا سمان (عزت)، میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ امیتابھ بچن جی کے بعد آج کسی کو انڈسٹری میں ملتا ہے اتنا عزت ملتا ہے تو وہ مجھے ملتا ہے‘۔

    اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا تھا، کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ بالی ووڈ کے کنگ خان سے کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ شاہ رخ خان اور میں، ہم سُپر اسٹارز کی آخری نسل ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ ہماری اب بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

  • امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل

    امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی نئی فلم ’ویتیان‘ کے سیٹ سے تصویر منظر عام پر آگئی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی تامل ایکشن  فلم ویتیان اس سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی، دونوں سپر اسٹار اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    اس فلم کے سیٹ سے چند نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں، جس میں رجنی کانت اور امیتابھ بچن اکٹھے نظر آ رہے ہیں، دونوں ایک پوز دینے کے دوران سوٹ پہنے ایک دوسرے سے گلے ملتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    جبکہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی تصویر شیئر کی ہے، ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بار پھر تھلا عظیم رجنی سے ملاقات کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں، وہ بالکل نہیں بدلا ہے۔

    ان تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا’ ہندوستانی سنیما کے 2 حقیقی ڈان، ایک اور مداح نے تبصرہ کیا دو لیجنڈ ‘۔

    یاد رہے کہ فلم ویتیان مجموعی طور پر امیتابھ کی 170ویں اور پہلی تامل فلم ہوگی۔

  • امیتابھ بچن کا اپنی طبیعت کے متعلق خبروں پر بیان سامنے آ گیا

    امیتابھ بچن کا اپنی طبیعت کے متعلق خبروں پر بیان سامنے آ گیا

    بالی ووڈ کے شہنشاہ و لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل ہونے اور سرجری سے متعلق گردشی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی ہے، جس کے باعث انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    لیکن گزشتہ شب لیجینڈ اداکار امیتابھ بچن کو انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے فائنل میچ کے دوران دیکھا گیا، انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

    بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اسپتال میں داخل

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’’آج شام آئی ایس پی ایل کے فائنلز کے دوران عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ وقت گزارنا اور ان سے کرکٹ کے بارے میں سیکھنا اور ان کے کرکٹ کے حوالے سے ناقابل یقین تجربات کو جاننا قابل تعریف ہے‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اسی میچ کے بعد امیتابھ بچن نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ویڈیو میں امیتابھ بچن کو اسٹیڈیم سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران صحافی نے اداکار سے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کی اینجیو پلاسٹی کیسی رہی؟

    صحافی کے سوال امیتابھ نے پہلے تو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیا کہ سب ٹھیک ہے ، پھر بتایا کہ یہ ’جعلی خبر‘ ہے اور پھر وہ مسکراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اسپتال میں داخل

    بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اسپتال میں داخل

    لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو سانس کی تکلیف کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 81 سالہ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق انجیو پلاسٹی اداکار کے دل میں نہیں بلکہ ان کی ٹانگ میں کلاٹ کی وجہ سے کی گئی، اس سے قبل اس سال کے شروع میں ان کی کلائی کی سرجری ہوئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اداکار متعدد تقریبات میں شرکت کے دوران بے چینی محسوس کرنے کی شکایت کررہے تھے بعد ازاں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا۔

    بالی ووڈ تجربہ کار اداکار کی حالت اب مستحکم بتائی جارہی ہے اور مبینہ طور پر آپریشن کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں یاد رہے کہ تاہم بچن خاندان نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

  • امیتابھ بچن کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو وائرل

    امیتابھ بچن کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی اپنے ہم شکل کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن کے ہمشکل ششی کانت پیڈوال نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بگ بی کی فلم کے سیٹ پر ان سے ملاقات کے دوران پاؤں چھوتے ہوئئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ششتی کانت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج میرے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔‘

    امیتابھ کے ہمشکل نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

    کام کے محاذ پر امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ شامل ہے جس میں پربھاس، دپیکا پڈوکون ودیگر شامل ہیں، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ناگ ایشون نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم 9 مئی کو ریلیز ہوگی۔

    اس کے علاوہ امیتابھ بچن ’گنپتھ پارٹ ون‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس کے مرکزی کرداروں میں ٹائیگر شیروف اور کریتی سینن شامل ہیں۔

  • جیا بچن راجیہ سبھا کیلیے دوبارہ نامزد

    جیا بچن راجیہ سبھا کیلیے دوبارہ نامزد

    بھارتی لیجنڈری اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن کو بھارت  کی ‘سماج وادی پارٹی’ نے اتر پردیش سے ایوان بالا کے لیے دوبارہ نامزد کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کسی تعارف کے محتاج نہیں تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن ماضی کی نامور اداکارہ رہیں اور ملکی سیاست میں ایک خاص حیثیت رکھتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن کو سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا میں مسلسل پانچویں میعاد کیلیے دوبارہ نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    امیتابھ بچن اور اہلیہ جیا کے مالی اثاثوں نے سب کے ہوش اڑا دیے

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ راجیہ سبھا کے لیے پانچویں بار کاغذات نامزدگی جمر کرانے والی جیا بچن پارٹی لیڈر رام گوپال یادو کا ریکارڈ توڑنے جارہی ہیں جو پانچ بار ایوان بالا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    27 فروری کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے جیا بچن کے ساتھ پارٹی کے دیگر دو ارکان رام جی لال سمن اور آلوک رنجن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا کے ایوان میں کئی اداکار ممبر رہے لیکن کوئی بھی جیا بچن کی طرح فعال دکھائی نہیں دیا۔ 75 سالہ اداکارہ نے 2009 سے 2024 تک ایوان بالا میں 82 فیصد حاضر رہیں جو قومی اوسط 79 فیصد سے تین فیصد زیادہ ہے۔

  • میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بڑھ کر ہے: جیا بچن

    میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بڑھ کر ہے: جیا بچن

    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور انڈسٹری کے بادشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا ہے کہ میری طاقت میری بیٹی شویتا ہے اور وہ میرے بیٹے ابھیشک سے بھی بڑھ کر ہے۔

    امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندہ نے اپنی پوڈ کاسٹ سے تبدیل وڈکاسٹ میں گفتگو شیئر کی۔ جس میں انکے ساتھ انکی والدہ اور نانی جیا بچن نے شرکت کی۔

    اس وڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تینوں نے ملازمت پیشہ خواتین کو زندگی میں درپیش مختلف مسائل پر اظہار خیال کیا۔

    تینوں نے اس موقع پر خواتین میں آپس کی دوستی اور تعلقات پر بھی گفتگو کی، اس دوران جیا بچن نے کہا کہ میری بیٹی شویتا میری طاقت ہیں اور میں اس معاملے میں میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بھی بڑھ کر ہیں۔