Tag: امیتابھ بچن

  • امیتابھ بچن نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    امیتابھ بچن نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار امیتابھ بچن نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں عجیب و غریب انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بلیو سوئیٹر شرٹ کے ساتھ کاندھے پر اونی مفلر ڈالے اداکار اپنے چہرے پر منفرد تاثرات کے ساتھ کچھ ایسے انداز میں کھڑے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    عہدِ جوانی سے 81 سال کی عمر تک اپنی اداکاری سے خاص مقام اور پہچان حاصل کرنے والے اداکار امیتابھ بچن نے پوسٹ سے تمام پرستاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ ’کوئی مجھے اس پوسٹ کا عنوان تجویز کرسکتا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    امیتابھ بچن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفرد تبصرے شروع ہوگئے، کسی نے اداکار کے اس انداز کو ماضی کی نامور فلم ’ڈان‘ کے امیتابھ سے ملایا تو کئی اس پوز پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔

     ایک صارف نے لکھا کہ ’چاؤ مِن بہت گرم تھے‘ جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ ’جب برش کرتے ہوئے سامنے کا دانت ٹوٹ جائے‘۔

  • رام مندر کے افتتاح سے قبل امیتابھ نے ایودھیا میں قیمتی زمین خرید لی

    رام مندر کے افتتاح سے قبل امیتابھ نے ایودھیا میں قیمتی زمین خرید لی

    بھارتی فلموں کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے رام مند کے افتتاح سے قبل ایودھیا میں قیمتی زمین خرید لی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے میزبان نے ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں 10 ہزار اسکوائر فٹ کی زمین کے لیے ساڑھے 14 کروڑ بھارتی روپے کی خطیر رقم ادا کی ہے۔ تاہم آفیشل ذرائع سے اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    امیتابھ بچن نے جس جگہ زمین خریدی ہے وہ رام مندر سے محض 15 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ ایئرپورٹ سے اس جگہ کا فاصلہ آدھے گھنٹے میں طے کیا جاسکتا ہے۔

    میگااسٹار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے جبکہ 2028 تک اس کی تعمیر مکمل ہوسکتی ہے۔

    اس سے قبل ایک تقریب کے دوران امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ایودھیا شہر کی ان کے دل میں خاص جگہ ہے۔ اس شہر کی ثقافت اور یہاں کی روحانیت سے ان کا جذباتی تعلق ہے۔

    واضح رہے کہ 1992 میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو میں شہید کردیا تھا۔ اب اس کی جگہ تعمیر کیے گئے مندر کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22 جنوری کو کریں گے جس کے لیے بالی وڈ کے کئی ستاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

  • امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا؟

    امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن  اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ایسے میں امیتابھ بچن نے بہو کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی دنوں سے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سامنے آئیں اور کہا گیا کہ ایشوریا رائے کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں۔

    تاہم ان افواہوں میں اس وقت کمی آئی جب بچن فیملی کو شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ کے پریمیئر پر دیکھا گیا تھا۔

    تاہم اب ایشوریا اور امیتابھ بچن سے متعلق نئی خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امیتابھ بچن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بہو ایشوریا رائے کو ان فالو کردیا ہے۔

    یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ ایشوریا رائے اور بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں، کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے نے کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں بیٹی آردھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔

  • ہالی وڈ ریمیک ’دی انٹرن‘ میں دیپیکا کیساتھ امیتابھ جلوہ گر ہونگے

    ہالی وڈ ریمیک ’دی انٹرن‘ میں دیپیکا کیساتھ امیتابھ جلوہ گر ہونگے

    دیپیکا پڈوکون اپنی پروڈکشن میں بننے والی ہالی وڈ ریمیک ’دی انٹرن‘ کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے کریں گی۔

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ فلمیں پروڈیوس کرنے کا بھی شوق رکھتی ہیں۔ وہ ہالی وڈ فلم کی مشہور فلم ’دی انٹرن‘ کا ریمیک بنانے جارہی ہیں جو کہ ان کی دوسری پروڈکشن ہوگی۔ اس میں وہ خود بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

    دیپیکا دی انٹرن کے ہندی ورژن کو 2021 میں بنانا چاہتی تھیں تاہم رشی کپور کی اچانک موت کے بعد فلم کو ملتوی کردیا گیا۔

    رشی کپور کے بعد اس فلم کے لیے امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ تاہم اس کے بعد سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ فلم پھر سے بننے جارہی ہے اور اس کا آغاز آائندہ سال جنوری میں ہوگا۔ دیپیکا پڈوکون اپنے دوسرے پروڈکشن پروجیکٹ، دی انٹرن میں اداکاری بھی کریں گی۔

    ایک پرفارمر اور پروڈیوسر دونوں ہوں گی۔ تاہم، غیر متوقع واقعات فلم کے لیے تاخیر کا باعث بنے ہیں۔ یہ چھپاک کے پہلے کام کی پیروی کرتا ہے۔

    فلم فائٹر جس میں دیپیکا کے ساتھ انیل کپور اور ہریتھک روشن بھی شامل ہیں، اس کی ریلیز کے بعد 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اس فلم کی پروڈکشن شروع ہوگی۔

    خبروں کے مطابق دیپیکا شوٹنگ کے ابتدائی شیڈول میں حصہ لیں گی لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ بگ بی شوٹنگ کب شروع کریں گے۔

    واضح رہے کہ ہالی وڈ کی معروف فلم میں ’دی انٹرن‘ میں این ہیتھ وے اور رابرٹ ڈی نیرو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

  • امیتابھ بچن کی نواسی نے اپنے ہُنر سے سب کو حیران کردیا

    امیتابھ بچن کی نواسی نے اپنے ہُنر سے سب کو حیران کردیا

    لیجنڈری بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا نے اپنے ایک اور ہنر کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

    لیجنڈری بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے پیانو بجا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Navya Naveli Nanda (@navyananda)

    ناویا نویلی نندا نے پیانوں بچاتے ہوئے اپنے ہنر کا شاندار مظاہرہ دکھایا ہے، انہوں نے پیانو پر ممبئی میں ٹریفک کی آوازوں پر مشتمل دھن بجایا ہے، ویڈیو مین انہیں انتہائی نفاست کے ساتھ پیانو پر دھن ترتیب دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ناویا کی یہ مہارت دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے اور تبصروں کے ذریعے انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    ناویا کی پوسٹ پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی ان کی اس مہارت کو خوب سراہا۔

  • 80 سال کی عمر میں بھی فٹ، امیتابھ نے سچائی بتادی؟

    80 سال کی عمر میں بھی فٹ، امیتابھ نے سچائی بتادی؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے جڑے اہم راز سے پردہ ہٹا دیا، انہوں نے اپنی صحت مند زندگی سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو خاص بات بتائی۔

    معروف اداکار 80 سال کی عمر میں بھی گزشتہ 15 برسوں سے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی میں مصروف ہیں، جبکہ اس دوران وہ اپنی زندگی سے جڑے خاص تجربات بھی اپنے چاہنے والوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    امیتابھ بچن نے حال ہی میں نشر کئے جانے والے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی 15ویں قسط میں اپنے چاہنے والوں کو بچپن میں پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔

    سینئر اداکار کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو الہ آباد میں ہم گرمیوں میں کمروں سے باہر سوتے تھے کیونکہ بہت گرمی ہوا کرتی تھی اور میرا ہاتھ میرے بستر سے نیچے لٹکتا رہتا تھا۔

    ایک دن اچانک ایک مینڈک میرے ہاتھ کے پاس آ گیا اور مینڈک نے سمجھا کہ یہ ہاتھ کوئی جانور ہے لہٰذا مینڈک نے میرے ہاتھ کو کھانے کے لیے زبان نکال لی، اسی وقت میں سمجھ گیا کہ مینڈک عموماً کوئی چیز کھانے کے لیے اپنی زبان نکالتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس دن کے بعد سے میں نے کبھی اپنا ہاتھ بستر سے باہر نہیں نکالا بلکہ ہمیشہ اپنی جیبوں میں ڈال کے سوتا ہوں تاکہ کوئی چیز مجھے نقصان نہ پہنچا سکے۔

    امیتابھ بچن نے 80 سال کی عمر میں بھی فٹ زندگی گزارنے کے حوالے سے بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ہلدی میں دواؤں کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اگر کوئی شخص ہلدی کو پانی میں ملا کر اسے باقاعدگی سے پیتا ہے تو اس کی صحت کے اس کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ اس لئے بتا رہا ہوں کہ میں خود ہر روز سونے سے پہلے ہلدی کا پانی پیتا ہوں۔ سینئر اداکار نے کہا کہ ہلدی آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

  • ہندوستان کے نام کی تبدیلی کی خبروں پر امیتابھ بھی خاموش نہ رہ سکے

    ہندوستان کے نام کی تبدیلی کی خبروں پر امیتابھ بھی خاموش نہ رہ سکے

    انڈیا کے نام کی تبدیلی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ایسے میں بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس حوالے سے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی، انھوں نے اپنی بات کہنے کے لیے انگلش کے بجائے ہندی کا سہارا لیا، ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’بھارت ماتا کی جے‘ جب کہ ساتھ ہی بھارتی پرچم بھی پوسٹ کیا۔

    مذکورہ پوسٹ کے سامنے آتے ہی اداکار کے مداحوں نے بھی اس پر اپنی آرا دینی شروع کردی ہے جب کہ اسے ہزاروں لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئین میں پڑوسی ملک کا نام ’انڈیا‘ درج ہے۔ یہ خبریں اُس وقت سامنے آئیں جب بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جی 20 اجلاس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں کیلیے ایک دعوت نامہ جاری کیا اور اس میں ’پریذڈینٹ آف انڈیا‘ کے بجائے ’پریذڈینٹ آف بھارت‘ لکھا۔

    اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مودی سرکار اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے ملک کا نام ’انڈیا‘ سے تبدیل کر کے ’بھارت‘ رکھنا چاہتی ہے۔

  • امیتابھ بچن نے محمد رفیع کو جہاز رکوا اتروایا دیا تھا، مگر کیوں؟

    امیتابھ بچن نے محمد رفیع کو جہاز رکوا اتروایا دیا تھا، مگر کیوں؟

    برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع کو بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن گلوکار کو جہاز سے نیچے اتروایا تھا۔

    بے شمار بہترین گانوں کے خالق محمد رفیع آج اس دنیا میں تو نہیں مگر ان کی یادیں آج بھی مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ہیں۔

    لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی  ایک پرانی کلپ شوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ گلوکار رفیع کو ایک  بہت بڑے فنکار مانتے ہیں۔

     دورانِ انٹرویو اداکار امیتابھ بچن ان کی یادوں میں کھو گئے اور کہنے لگے کہ رفیع جی انتہائی شریف،پیار اور خیال رکھنے والے شخص تھے۔

    انہوں نے کہا کہ رفیع صاحب کیلئے یہ محبت و خلوص صرف میرے دل میں اس لیے ہے کہ ایک مرتبہ ہم ڈارجلنگ کے علاقے سلی گولی میں کنسرٹ کرنے گئے ، اس وقت ہمارے ساتھ رفیع جی بھی تھے۔

    برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکار محمد رفیع کو گزرے39 برس بیت گئے

    ’’2  دن کے اس کنسرٹ کے دوسرے دن جب ہمیں معلوم ہوا کہ دوسرا گلوکار وقت پر پہنچ نہیں سکتا تو ہماری حالت خراب ہو گئی، رفیع صاحب بھی اپنے گھر واپس جانے کیلئے نکل چکے تھے‘‘۔

    اداکار نے کہا کہ اب ایسے میں ہم ائیرپورٹ کی جانب بھاگے اور کئی سو میل سفر کرنے کے بعد جب ائیر پورٹ پہنچے تو وہاں کے عملے کے آگے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ہمیں صرف چند منٹ کیلئے محمد رفیع سے ملنے دو ۔

     آخر کار ائیرپورٹ کے عملے کو ہماری حالت پر ترس آ ہی گیا، یوں ہمیں جہاز کے اندر تک بھیج دیا گیا۔

    لیجینڈ اداکار نے کہا کہ رفیع صاحب سکون سے جہاز میں اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے ہیں، ہم انکی جانب بھاگے اور سارا ماجرا  سنا دیا،  تو انہوں نے بنا کوئی سوال جواب کیے اس بات کی حامی بھر لی۔

    وہ کون تھا جس نے کئی سال تک امیتابھ بچن کا بائیکاٹ کیا؟

    امیتابھ بچن نے بتایا کہ رفیع نے کہا دوسرے دن بھی میں ہی پرفارم کروں گا تاکہ آپ کا کنسرٹ خراب نہ ہو جبکہ معاہدے کے مطابق محمد رفیع صاحب کو صرف پہلے دن ہی پرفارم کرنا تھا۔

  • امیتابھ بچن نے بھارتی شہری کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    امیتابھ بچن نے بھارتی شہری کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن نے ایک نامعلوم بھارتی شہری کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

    اداکار امیتابھ بچن فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آئے دن نئی ویڈیو اور دلچسپ ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں ایک من موجی بھارتی شہری کو اپنے دھن میں  چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری سر پر بنی ہوئی اپنے بالوں کی چوٹی کو ہلاتے ہوئے جارہا ہے، ویڈیو میں امیتابھ بچن نے حیرانی کا اظہار  کیا ہے۔

    امیتابھ بچن نے کیپشن میں لکھا کہ ’ گرم ترین دن میں اِنہوں نے ٹھنڈا رہنے کے لیے اپنا پنکھا خود اٹھایا ہوا ہے‘۔

  • ممبئی کی ٹریفک سے پریشان امیتابھ بچن نے فین سے لفٹ مانگ لی

    ممبئی کی ٹریفک سے پریشان امیتابھ بچن نے فین سے لفٹ مانگ لی

    بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن نے حال ہی میں سیٹ تک پہنچنے کے لیے ایک مداح سے لفٹ لی اور ایک پوسٹ کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارت کی مغربی ساحل پر واقع ممبئی کی ٹریفک بھی کراچی کی ٹریفک سے کم نہیں تاہم اس تریفک سے پریشان بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ تک پہنچنے کے لیے لفٹ لے کر موٹر سائیکل پر  سیٹ پہنچ گئے۔

    امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک عام سے شہری کے ساتھ موٹر سائیکل میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

    تاہم امیتابھ بچن نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، لفٹ کے لیے شکریہ دوست، میں  آپ کو نہیں جانتا، لیکن آپ نے مجھے کام کی جگہ پر بروقت پہنچایا جس کا میں شکر گزار ہوں۔

    امیتابھ بچن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر ان کی پوتی سمیت مداح دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    اس پوسٹ پر امیتابھ بچن کی پوتی نویا نویلی نندا نے ہنستے ہوئے سرخ دل والے ایموجیز کمنٹ کیے، اداکار روہت بوس رائے نے تبصرہ کیا "آپ زمین پر سب سے اچھے دوست ہیں امیت جی! سب  آپ سے پیار کرتے ہیں۔