Tag: امیتابھ بچن

  • ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھروالئے اور اب کہتے ہیں فری ہے، امیتابھ بچن کا مفت بلیو ٹِکس دینے پر ردعمل

    ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھروالئے اور اب کہتے ہیں فری ہے، امیتابھ بچن کا مفت بلیو ٹِکس دینے پر ردعمل

    نئی دہلی : بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ایلون مسک سے بلیو ٹک لینے کے پیسے واپس مانگ لئے اور کہا ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھروالئے اور اب کہتے ہیں فری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن ہندوستان کے پہلے ہائی پروفائل ٹویٹر صارفین میں شامل ہیں، جنہوں نے بلیو ٹک کی واپسی کے لئے مطلوبہ رقم ادا کی۔

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز والے صارفین کو مفت بلیو ٹِکس دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھر والئے اور اب کہتے ہیں ایک ملین فالورز کیلئے بلیو ٹک فری ہے، میرے فالورز تو 48 ملین ہیں۔

    انھوں نے ٹویٹ میں سوال کیا ہم نے تو پیسے بھر دئیے ،اب کیا کریں ؟ "کھیل ختم ،،پیسہ ہضم ہوگیا۔’

    ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بلیوٹک خریدنے کی شرط عائد کی تھی، جس کے بعد امیتابھ بچن کا ٹویٹر پر فیس کی ادائیگی کے باوجود بلیو ٹک نہ ملنے پر امیتابھ کا مزاحیہ ردعمل سامنے آیا تھا۔

    ہندی زبان میں کئے گئے ٹوئٹ میں بالی وڈ کے شہنشاہ نے ایلون مسک اور ٹوئٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ارے ٹوئٹر بھیا، سُن رہے ہیں ، اب تو پیسے بھر دیئے ہیں ،تو ہمارا بلیو ٹک واپس کر دیجیے’۔

    انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ‘ہاتھ تو جوڑدیئے ہیں کیا اب پیر بھی پڑیں؟ بعد ازاں امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ ان کا بلیو ٹک واپس آگیا تھا۔

  • بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    حیدرآباد: بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دروان شدید زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر زخمی ہونے  کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    بلاگ میں اداکار کا کہنا تھا کہ طبی امداد ملنے کے بعد مجھے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے ساتھ ہی ڈاکٹر نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

     امیتابھ بچن نے بلاگ میں بتایا کہ اس حادثے میں مجھے پسلیوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں مجھے کچھ وقت لگےگا۔

    واضح رہے کہ تلگو فلموں کے مشہور اداکار پربھاس کی نئی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، ڈاکٹرز  نے امیتابھ بچن کو 2 ہفتے تک بستر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے والی چائلڈ اسٹار کی منگنی ہو گئی

    امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے والی چائلڈ اسٹار کی منگنی ہو گئی

    بالی اڈ اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ’چینی کم‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی اداکارہ نے منگنی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2007 کی فلم چینی کم میں امیتابھ بچن کی  9 سالہ پڑوسی اب نہ صرف بڑی ہوگئی ہیں  بلکہ اداکارہ سوینی کھرے نے ارویش دیسائی سے منگنی کر لی ہے۔

    اداکارہ سوینی کھارا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تقریب سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Swini Khara (@swinikhara)

    شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گلوکار ٹیلر سوئفٹ کے گانے کا ایک مصرع لکھا جس کا مطلب ہے کہ ’مجھے قیمتی چیزیں بہت پسند ہیں لیکن میں آپ سے کاغذ کی انگوٹھیاں پہن کر بھی شادی کرلوں گی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Swini Khara (@swinikhara)

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر میں گلابی رنگ کا لہنگا پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کے منگیتر اوروشی دسائے بھی سیاہ رنگ کا کوٹ اور سوٹ پہنے دلکش نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سوینی کھارا نے بطور چائلڈ اسٹار متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’با بہو اور بے بی‘، دل مل گئے‘ اور ’زندگی کھٹی میٹھی‘ شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Swini Khara (@swinikhara)

  • اسٹار تو بچن، اور دونوں خان ہیں میں صرف اداکار ہوں، منوج باجپائی

    اسٹار تو بچن، اور دونوں خان ہیں میں صرف اداکار ہوں، منوج باجپائی

    بالی وُڈ کے اداکار منوج باجپائی کا ماننا ہے کہ اسٹار تو امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان ہی ہیں وہ صرف اداکار ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق منوج باجپائی نے اسٹارڈم کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان اس کی مثالیں دیں۔

    آر جے سدھارتھ کنن سے بات کرتے ہوئے منوج باجپائی کہتے ہیں کہ اسٹار پتا ہے کیا ہوتا ہے؟ اسٹار ہوتا ہے بچن صاحب کے بنگلے کے سامنے سے کبھی کبھی گزرتا ہوں، راستہ جام ہوتا ہے۔ 80 سال کی عمر میں بھی ہر اتوار کو بڑی تعداد میں لوگ انہیں دیکھنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

    اداکاروں کے اسٹارڈم یعنی غیر معمولی شہرت کے بارے میں منوج نے مزید کہا کہ سلمان خان صرف اپنی بالکنی پر آ کر ہاتھ ہلاتا ہے، لوگوں کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے کہ لاٹھی چارج کرنا پڑ جاتا ہے، اگر شاہ رخ خان اپنی بالکنی پت آتا ہے لوگ پتا نہیں کہا کہا سے کب سے انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں۔

    منوج باجپائی مزید کہتے ہیں کہ ’ہم لوگ کیا ہیں؟ لوگ ہماری طرف عزت سے آنکھ اٹھا کر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بہت اچھا کام کرتے ہیں آپ۔ ہم آپ کی بہت فلمیں دیکھتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی سلمان شاہ رخ نظر آتے ہیں تو لوگ چیخیں مارنے لگ جاتے ہیں۔‘

  • میگا اسٹار امیتابھ بچن دوسری بار کرونا میں مبتلا

    میگا اسٹار امیتابھ بچن دوسری بار کرونا میں مبتلا

    ممبئی: میگا اسٹار امیتابھ بچن دوسری بار کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 79 سالہ بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، 2020 میں بھی امیتابھ بچن کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

    بگ بی نے کرونا پازیٹو آنے کا اعلان ٹویٹر ہینڈل پر کیا، انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

    امیتابھ بچن نے لکھا کہ وہ تمام لوگ جو میرے آس پاس رہے ہیں، براہ کرم وہ اپنا معائنہ کروائیں اور کرونا ٹیسٹ بھی کروائیں۔

    یاد رہے کہ دو سال قبل جب امیتابھ بچن کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تو انھیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا، جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    جولائی 2020 میں امیتابھ بچن کے ساتھ اُن کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

  • امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کرونا سے متاثر، اسپتال منتقل

    امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کرونا سے متاثر، اسپتال منتقل

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور اُن کے صاحبزادے اببھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے 77 سالہ نامور اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام امیتابھ بچن کو طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی کے نانا وتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    امیتابھ بچن نے گزشتہ دس روز میں ملاقات کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ بھی احتیاط کریں اور علامات اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ اور ملازمین کا بھی ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

    بگ بی کے ٹویٹ کے بعد اُن کے چاہنے والے افسردہ ہوگئے اور انہوں نے جلد صحت یابی دعاؤں کے ساتھ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ پرستاروں میں سے چند نے کہا کہ یہ خبر اُن کے لیے ناقابلِ یقین ہے۔

    بعد ازاں امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوں، مجھ سے پہلے والد کو بھی کرونا کی تشخیص ہوئی، ہم نے متعلقہ حکام کو صورت حال سے آگاہ کردیا اور اہل خانہ و دیگر ملازمین کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں، آپ سب سے گزارش ہے کہ افرا تفری نہ پھیلائیں اور پرسکون رہیں‘۔

    چند روز قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار لاک ڈاؤن کے دوران ہی اپنی فلم کی ریکارڈنگ کررہے تھے جس پر اُن  کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

    امیتابھ بچن نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے شوٹنگ کے وقت تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا تھا اور اداکاروں کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا گیا تھا‘۔

  • ضد اور انا "دیوا” کو لے ڈوبی

    ضد اور انا "دیوا” کو لے ڈوبی

    بولی وڈ میں پروڈیوسر اور اداکاروں کے درمیان معاوضے یا اسکرپٹ میں ردوبدل اور جھگڑے فلموں کو شوٹنگ شروع ہونے کے بعد یا اس سے پہلے ہی "انجام” سے دوچار کردینے کا باعث بنتے رہے ہیں۔

    یہاں ہم امیتابھ بچن کی اس فلم کا ذکر کررہے ہیں جس کی شوٹنگ چند ہفتے جاری رہنے کے بعد روک دی گئی تھی۔

    فلم ”دیوا“ کا اسکرپٹ سبھاش گھئی نے خصوصی طور پر لکھوایا تھا۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں۔ جب اس اسٹوری کے لیے امیتابھ بچن سے بات کی تو انھیں فلم کا اسکرپٹ اور اس میں اپنا کردار پسند آیا اور معاملات طے کرکے شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

    1987 میں اخبارات میں اس فلم کا بڑا چرچا ہوا، مگر اچانک یہ خبر سامنے آئی کہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

    بولی وڈ سے "اندر” کی خبر لانے والوں کا کہنا تھاکہ انڈسٹری کے دونوں بڑے ناموں کے درمیان کچھ معاملات پر بات بگڑی اور انھوں نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا۔

    سبھاش گھئی سمجھتے تھے کہ وہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں اس لیے ان کی ہر بات مانی جائے جب کہ بگ باس کا کہنا تھاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کام کریں گے اور جہاں ضرورت محسوس ہو گی سین میں ردوبدل کروائیں گے۔
    یوں یہ فلم ضد اور انا کی نذر ہو گئی اور چند ہفتوں بعد اس کی شوٹنگ روک دی گئی۔

  • امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگادی گئی

    امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگادی گئی

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا، ہیکرز نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر امیتابھ بچن کی جگہ عمران خان کی تصویر لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے امیتابھ بچن کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی اور ساتھ ہی چند پیغامات بھی ٹویٹ کیے۔

    بگ بی کے اکاؤنٹ سے پاکستان اور ترکی کے پرچم والی تصویر بھی شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام بھی دیا گیا۔

    ہیکرز نے اپنا تعارف ترکش سائبر آرمی کے طور پر کرایا، ترکش سائبر آرمی نامی ہیکرز نے بھارتی حکومت کی مسلم کش پالیسی پر تنقید کی۔

    ہیکر نے پیغام دیا کہ بھارت میں رمضان میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گئے، آج کے دور میں بھارت مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

    ہیکرز کا کہنا تھا کہ نرم لہجے میں بات کی، بڑا سائبر حملہ کرکے دکھا دیا، ہیکرز نے آئس لینڈ میں ترک فٹبالرز سے غیر ذمہ دارانہ روئیے کی بھی مذمت کی۔

    چند منٹوں بعد ہی امیتابھ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا اور تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کردی گئیں۔

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن ٹویٹر پر اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں، ٹویٹر پر بگ بی کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہے۔

  • پاکستانی اداکارہ مہوش حیات امیتابھ بچن پر برس پڑیں

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات امیتابھ بچن پر برس پڑیں

    کراچی : پاکستانی اداکارہ مہوش حیات امیتابھ بچن پر برس پڑیں اور کہا جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں پل کاکام کرتی ہیں، بگ بی کے اس اقدام نے سخت مایوس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم میں پاکستانی بننے سے انکارکرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگریہ خبر درست ہے تو بگ بی کے اس اقدام نے سخت مایوس کیا۔

    امیتابھ کے فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہوش حیات کا کہنا تھا فلموں میں ایک دوسرے کو آپس میں جوڑنے کی طاقت ہوتی ہے، جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں بل کا کام کرتی ہیں۔

    انھوں نے کہا مجھے امید ہے کہ بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں جذباتی گفتگوسے پہلے ہم احتیاط سے کام لے سکتے ہیں۔

    دوروز قبل بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے پاک بھارت تعلقات پرمبنی فلم میں پاکستانی شخص کا کردارادا کرنے سے انکارکرنے پر پاکستان میں موجود ان کے مداحوں کو سخت مایوسی ہوئی تھی۔

    امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کو امید نہیں تھی کہ وہ کشیدگی کے اس ماحول میں امن کا سفیر بننے سے انکارکردیں گے،امیتابھ کے اس اقدام سے مایوس ہونے والوں میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے آسکرایوارڈ یافتہ ساؤنڈ ڈیزائنرریسول پوکوٹی نے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کرتے ہوئے پاک بھارت تعلقات پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    جس میں امیتابھ بچن کو پاکستانی شخص کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم ابتدا میں بگ بی اپنے کردار کو لے کر بہت پرجوش تھے لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد امیتابھ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے اورپاکستانی بننے سے ہی انکار کردیا تھا۔

  • سابق محبوب کی تصویر کے ساتھ ریکھا کے گریز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

    سابق محبوب کی تصویر کے ساتھ ریکھا کے گریز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

    80 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا یوں تو اکثر اوقات فلمی تقریبات میں شرکت کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی ایک مزاحیہ حرکت نے انہیں پھر سے سب کی نظروں کا مرکز بنا دیا۔

    بالی ووڈ شخصیات کی تصاویر کھینچنے والے معروف بھارتی فوٹو گرافر ڈبو رتنانی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی کھینچی ہوئی تصاویر سے سجا ہوا سلیبرٹی کیلینڈر لانچ کیا۔

    ڈبو سنہ 1999 سے اب تک ہر سال اپنا کیلینڈر لانچ کرتے ہیں جس کی لانچنگ تقریب میں تمام بڑے ستارے شرکت کرتے ہیں۔

    اس سال بھی حسب معمول بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں نے تقریب میں شرکت کی جس میں ریکھا بھی شامل تھیں تاہم ریکھا نے کچھ ایسا کیا کہ ساری توجہ ان کی جانب مبذول ہوگئی۔

    کیلینڈر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے پوز دیتے ہوئے جب ریکھا نے کیلینڈر پر امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو بے ساختہ گھبرا کر وہاں سے دور چلی گئیں، ان کے اس ردعمل نے سب کو ہنسنے پر مبجبور کردیا۔

    خیال رہے کہ ایک زمانے میں امیتابھ بچن اور ریکھا کا نام ایک ساتھ لیا جاتا رہا تاہم امیتابھ اس وقت جیا سے شادی کرچکے تھے۔

    امیتابھ اور ریکھا کا تعلق زیادہ نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، اس کے بعد ایک طویل عرصے تک امیتابھ، ان کی اہلیہ جیا اور ریکھا ہر تقریب میں ایک دوسرے سے گریز کرتے اور نظریں چراتے نظر آئے۔

    تاہم کچھ عرصہ قبل یہ برف پگھل گئی اور ریکھا اور امیتابھ بہت گرمجوشی سے ایک دوسرے سے ملے۔

    یہی نہیں بلکہ جیا اور ریکھا بھی بہت خوشدلی سے ایک دوسرے سے ملیں اور تقریب میں ایک ساتھ بیٹھیں جسے بھارتی میڈیا کی بے حد توجہ ملی۔