Tag: امیتابھ بچن

  • پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی امیتابھ بچن سےملاقات

    پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی امیتابھ بچن سےملاقات

    کولکتہ : پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط کی امیتاابھ بچن سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنراوربھارتی سپراسٹارکی ملاقات ایڈنزگارڈن اسٹیڈیم کے ویٹینگ ایریامیں ہوئی۔

    ملاقات میں ابھیشک بچن اورپاکستانی گلوکارشفقت امانت علی بھی تھے۔ اس سے پہلے اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم شاہینوں کی طرح کھیلی تو فتح ہماری ہی ہوگی۔

    علاوہ ازیں کولکتہ میں موسلادھار بارش کے باعث پاک بھارت میچ پر غیر یقینی کے سائے منڈلاتے رہے۔ لیکن شائقین کی دعائیں رنگ لے آئیں اوربارش رک گئی۔

    کولکتہ میں صبح سےوقفے وقفے سےگرج چمک کےساتھ بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ دن کا آغاز ہلکی پھلکی بارش سے ہوا تو موسم خوشگوار ہوگیا۔ لیکن کچھ ہی دیر میں بوندا باندی موسلادھار بارش میں تبدیل ہوگئی۔۔

    گرج چمک کے ساتھ بارش نےروزپکڑاتوشائقین میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ لیکن پھربارش رک گئی۔ کچھ دیرکیلئے دھوپ نکلی لیکن شام ہوتے ہی ایک بار پھر بادلوں نے انٹری دی اور کولکتہ میں تیز بارش شروع ہوگئی۔

    ایڈن گارڈنز کی پچ کو کورز سے ڈھانپ دیاگیا۔ کچھ دیر جل تھل کرنے کے بعد کولکتہ سے اچھی خبر آئی کہ بارش رک گئی۔ ایڈن گارڈنز میں پانی جمع ہونےکے باعث پاک بھارت میچ کاٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

     

  • ممبئی: ثقافتی شو کے دوران اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی

    ممبئی: ثقافتی شو کے دوران اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی

    ممبئی : بھارتی شہر ممبئی میں ثقافتی شو کے دوران اسٹیج پر آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی چوپاٹی میں میک اِن انڈیا کے زیراہتمام جاری ثقافتی شو کے دوران اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب اسٹیج پر پرفارمنس کا سلسلہ جاری تھا۔

    امیتابھ بچن اپنی پرفارمنس کے بعد نکلے ہی تھے کہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹیج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    اس تقریب میں وزیراعلیٰ و گورنرمہاراشٹر کے علاوہ بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ،عامر خان اور ہیما مالنی بھی شریک تھیں تاہم انہیں موقع سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دئیے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ۔ہوا۔اور تقریب منسوخ کردی گئی۔

  • بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کراچی: بالی ووڈ کے سدابہار سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے امیتابھ آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

     بھارتی فلمی دنیا کے سپر اسٹار امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر انیس بیالیس میں بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے،انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سن انیس سو انہتر میں فلم سات ہندوستانی سے کیا، جس میں انہیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

     اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، امیتابھ بچن نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران بارہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے۔

     بھارتی فلم انڈسٹری میں ابتک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں کئی نیشنل ،معاون اور دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔

    امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر ،ٹی وی کمپیئر،پلے بیک سنگر اور انڈین پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے،ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شہنشاہ ،لاوارث،کولی ،اگنی پتھ، خدا گواہ ،ہم ،انسانیت ،کبھی خوشی کبھی غم،محبتیں، سرکار راج شامل ہیں۔

    سپراسٹار امیتابھ بچن کی  73 ویں سالگرہ کے موقع پر ان ایک مداح نے سمندر کی ریت پر ان کی تصویر بنا ڈالی۔

    Big B sand Sculpture

    بالی ووڈ لیجنڈ اور سپراسٹارامیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دینے مداحوں کا تانتا بن گیا ہے۔

    تاہم امیتابھ بچن نے سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔  

  • اداکارہ سائرہ بانو کی سالگرہ پرامیتابھ بچن کی جانب سے مبارکباد

    اداکارہ سائرہ بانو کی سالگرہ پرامیتابھ بچن کی جانب سے مبارکباد

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اداکارہ سائرہ بانو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ سائرہ بانو کو ان کے جنم دن کے موقع پر مبارکباد دی۔

    امیتابھ بچن نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’سائرہ جی آج کا دن بہت مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہیں، انہوں نے کہا کہ سائرہ کئی فلموں میں میری ساتھی اداکارہ رہیں۔

    مبارکباد کے ساتھ ساتھ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے تصوروں کا ایک کولاز بھی پوسٹ کیا۔

  • سینئر اداکار قادر خان کی بالی ووڈ میں واپسی

    سینئر اداکار قادر خان کی بالی ووڈ میں واپسی

     ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار قادر خان فلموں میں واپس آ رہے ہیں اور ان کی واپسی کا اعلان کسی اور نے نہیں بلکہ امیتابھ بچن نے کیا ہے۔

    امتیابھ بچن نے ٹوئٹر کے ذریعے قادر خان کی فلموں میں واپسی کا اعلان کیا، انہوں لکھا کہ میرا بہترین کولیگ، فلم رائٹر اور اداکار قادر خان فلموں میں واپس آ رہا ہے، تاہم امیتابھ بچن نے یہ نہیں لکھا کہ قادر خان کسی فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے۔

     واضح رہے کہ قادر خان مسلسل فلموں میں کام کر رہے ہیں لیکن وہ ہر سال اک دو فلموں میں مختصر کرداروں میں دکھائی دیتے ہیں۔

     امیتابھ بچن کی طرف سے ان کی واپسی کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ کسی فلم میں اہم کردار نبھاتے دکھائی دیں گے، دونوں اداکار ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں۔

  • امیتابھ بچن کا اپنے مداحوں سے ملاقات پر تنقید کا کرارا جواب

    امیتابھ بچن کا اپنے مداحوں سے ملاقات پر تنقید کا کرارا جواب

    ممبئی : بھارتی فلموں کے سپر اسٹار امیتابھ بچن  فیس بک پران کی مداحوں سے ملاقات پر تنقید کرنے والے ایک شخص  پر برس پڑے۔

    ان کا کہناتھا کہ میرے پرستار مجھے بہت عزیز ہیں اور میں ان سے اپنے گھر پر ہی مل سکتا ہوں کسی ساحلی مقام پر نہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے آن لائن بلاگ میں کہی، واضح رہے کہ امیتابھ بچن ہر اتوار کے روز اپنے گھر کے باہر اپنے پرستاروں سے ملاقات کرتے ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔

    اتوار کے دن ان کی رہائش گاہ کے باہر شاہراہ پر کافی رش کے باعث ٹریفک جام ہوجاتا ہے، جس سے گزرنے والوں کو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اسی صورتحال سے دوچار ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے زچ ہوکر فیس بک پر اپنے کومنٹ میں امیتابھ بچن کو تھرڈ ریٹ ایکٹر قرار دیا تھا۔

    جس کے جواب میں امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں اس شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے پریشان موٹر سائیکل سوار میں اپنے چاہنے والوں سے اپنے گھر پر ہی ملوں گا کسی ساحل پر نہیں۔

  • امیتابھ  بچن نے لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا

    امیتابھ بچن نے لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سروں کی ملکہ  لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا۔

    کے بی سی 8 کے گرینڈ فنالے میں امیتابھ بچن نے چند سطریں بولیں، جنہیں سن کر لتا منگیشکر کی آنکھیں بھر آئیں، لتا منگیشکر نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘ہیلو، میں کون بنے گا کروڑ پتی کا آخری اقساط دیکھ رہی تھی ، پروگرام بہت اچھا ہوا۔ امت جی نے ہمیشہ کی طرح پروگرام کو شاندار بنایا۔ پروگرام کے سماروپ میں امت جی نے دو سطریں کہیں، وہ تھیں-محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے، تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے۔ امت جی کو یہ سطریں کہتے ہوئے سن کے میری آنکھیں بھر آئیں۔

     لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ امت جی میرے دل میں آپ کے لئے خاص جگہ ہے، میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، لمبی عمر کرے اور صحت رکھے، یہی میری کامنا ہے۔

    دوسری جانب بگ بی نے بھی ٹویٹ کرکے لتا منگیشکر کی مبارکباد کا جواب دیا کہ ’لتا جی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح آپ کا شکریہ کرو ۔ آپ کی دعا ہمارے لئے بابرکت ہوگی۔

  • امریکی عدالت نے امیتابھ بچن کو طلب کر لیا

    امریکی عدالت نے امیتابھ بچن کو طلب کر لیا

    ممبئی: امریکی عدالت نے 1984 کے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت میں سکھوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک گروپ نے 1984 کے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر امیتابھ بچن کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اداکار نے اس وقت کے وزیراعظم اندھرا گاندھی کے قتل کے بعد خون کا بدلہ خون سے لینے کا نعرہ لگا کر عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔

    عدالت نے امیتابھ بچن کو 21 روز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ سکھ فار جسٹس گروپ گزشتہ چند برسوں میں میں 1984 میں ہونے والے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بیشتر بھارتی رہنماوٴں کے خلاف درخواستیں جمع کرا چکا ہے۔

  • امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 11 ملین سے تجاوز کرگئی

    امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 11 ملین سے تجاوز کرگئی

    ممبئی: میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 11 ملین سے تجاوز کر گئی۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کی تعداد گیارہ ملین سے تجاوز کرنے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے بے حد شکرگزار ہیں کہ انہوں نے مجھے اتنی عزت بخشی۔

    انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر مداحوں کے پیغامات کا جواب دوں۔