Tag: امیدوار

  • صومالیہ کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار

    صومالیہ کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار

    موغا دیشو: افریقی ملک صومالیہ میں رواں برس صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ان انتخابات میں ایک خاتون فڈومو ڈیب بھی امیدوار ہیں۔ اگر وہ صدر منتخب ہوگئیں تو صومالیہ کی پہلی خاتون صدر کہلائی جائیں گی۔

    فڈومو صومالیہ کے ایک خاندان سے تعلق رکھتی ہیں تاہم ان کی پیدائش کینیا میں ہوئی۔ ان کے والد ایک ٹرک ڈرائیور تھے۔ 1989 میں جب کینیا اور صومالیہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تو اس خاندان کو کینیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا اور وہ واپس صومالیہ جا کر رہنے پر مجبور ہوگئے۔

    somali-3

    اس وقت کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں، ’میں اس وقت کو کبھی نہیں بھول نہیں سکتی۔ ذلت، بے بسی اور دوسرے درجہ کا شہری ہونے کا احساس جو مجھے ساری عمر یاد رہے گا‘۔

    اس کے بعد جب صومالیہ میں خانہ جنگی شروع ہوگئی تو بالآخر اس خاندان نے ہجرت کی اور وہ فن لینڈ میں آ بسے۔

    فڈومو 14 برس کی عمر تک صرف پڑھ سکتی تھیں لیکن انہوں نے فن لینڈ میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ اب ان کے پاس ہارورڈ یونیورسٹی سمیت مختلف یونیورسٹیوں سے حاصل کردہ 3 ڈگریاں ہیں۔

    حالات بہتر ہونے کے بعد انہوں نے صومالیہ جانا شروع کردیا۔ انہوں نے وہاں اقوام متحدہ کے لیے بھی کام کیا اور اب وہ صدارتی انتخاب کی امیدوار ہیں۔

    فڈومو اب شادی شدہ ہیں اور ان کے 4 بچے بھی ہیں لیکن وطن سے محبت کی خاطر وہ اپنے بچوں کو فن لینڈ میں ہی چھوڑ کر واپس اپنے ملک جا رہی ہیں۔

    وہ کہتی ہیں، ’مجھے نہیں پتہ کہ واپس آؤں گی یا نہیں۔ لیکن میں نے اپنے بچوں سے کہہ رکھا ہے کہ اگر میں واپس نہ آؤں تو وہ اپنی تعلیم مکمل کریں اور اپنی مقاصد کی تکمیل کریں‘۔

    فڈومو کو قتل کی دھمکیاں بھی دی جاچکی ہیں لیکن وہ اپنے عزم پر ڈٹی ہوئی ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ان کی جدوجہد کو دیگر افریقی ممالک میں بھی پذیرائی مل رہی ہے اور یوگنڈا اور کینیا وغیرہ کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ صومالیہ اپنی پہلی خاتون صدر منتخب کرے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن نواز نااہل قرار

    پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن نواز نااہل قرار

    ملتان: الیکشن ٹربیونل نے ساہیوال سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو نااہل قرار دے دیا۔

    رائے حسن نواز این اے 162 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، جنہیں الیکشن ٹربیونل نے اثاثہ جات چھپانے پر نا اہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

    آزاد امیدوار حاجی محمد ایوب نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی تھی کہ رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے اپنے درست اثاثے ظاہرنہیں کیے ہیں، جس پر انکے کیخلاف کارروائی کی جائے۔

  • جناح گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دینی چایہئے، مصطفی عزیزآبادی

    جناح گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دینی چایہئے، مصطفی عزیزآبادی

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما مصطفی عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جلسہ نہیں بلکہ تصادم چاہتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینئر رہنما مصطفی عزیز آبادی نے کہا ہے کہ ہم جناح گراونڈ میں ہونے والے واقع کی مذمت کرتے ہیں ، پی ٹی آئی جناح گراونڈ میں مسلحہ غنڈوں کے ساتھ آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے کارکنان نے الطاف حسین کے خلاف نعرے لگائے اور جناح گراونڈ میں لگے پوسٹر پھاڑے تو اہلیان محلہ اور پی ٹی آئی میں تصادم ہوا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوری انداز میں الیکشن لڑیں جو ان کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی کا مقصد ڈرف تصادم ہے الیکشن لڑنا نہیں ہے۔

    ایک سوال میں مصطفی عزیزآباد کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت دی گئی تو سمجھے گے کہ انتظامیہ بھی تصادم چاہتی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بتائے کہ کیا این اے 246 میں صرف ایک ہی گراونڈ ہے ؟ بقیہ تمام بڑے گراونڈ کو چھوڑ کر جناح گراونڈ میں جلسہ کرنے کا مقصد صرف تصادم ہے۔

  • کسی سے ڈرنے والے نہیں، پی ٹی آئی امیدوارعمران اسماعیل

    کسی سے ڈرنے والے نہیں، پی ٹی آئی امیدوارعمران اسماعیل

    کراچی :پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم آج نھتے جناح گراونڈ کا دورہ کرنے گئے تھے جس پر مشتعل گنڈوں نے ہم پر حملہ کیا۔

    جناح گراونڈ پر حملے کے بعد کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جناح گراونڈ پہچنے پر بچے کرکٹ کھیل رہے تھے، اطراف کی ریہاشی عمارتوں میں موجود لوگوں نے استقبال کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم الیکشن سے پیچھے ہٹ جائیں، کراچی کا خوف توڑیں گے، تحریک انصاف نے ڈرنا نہیں سیکھا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ اس واقع کی ہم ایف آئی آر درج کرائیں گئے، انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا کراچی کا بیٹا ہوں اور یہی سے الیکشن لڑوں گا، ایم کیو ایم کے کارکنان نے میری گاڑیوں پر حملہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کراچی کسی ایک جماعت کا نہیں ہے۔

     ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ  میرے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے۔

  • این اے دو سو چھیالیس: پی ٹی آئی نے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

    این اے دو سو چھیالیس: پی ٹی آئی نے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

    کراچی : نبیل گبول کی خالی ہونےوالی حلقہ این اے دو سو چھیالیس کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف  نےامیدوارکااعلان کردیا۔ عمران اسماعیل کہتے ہیں الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا، کراچی کو یرغمال بنانا ہے یا روشنیوں کا شہر۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے دوسوچھیالیس کی اہم نشت کیلئے تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے امیدواروں کے درمیان معرکہ ہوگا۔

    اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل اپنے شہر کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں اور ایم کیوایم کے کنور نوید جمیل  ان کے مد مقابل ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا کہ کراچی کو یرغمال بنانا ہے یا روشنیوں کا شہر۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کہتے ہیں کہ حلقہ این اے دو سو چھیالیس کا ضمنی الیکشن بہت اہم ہے۔

    عام انتخابات میں ووٹوں کے ڈبوں میں گڑبڑ ہوئی ،فرشتوں نے صحیح اور شیطانوں نے غلط ووٹ ڈالے تھے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل اور ایم کیوایم کے رہنماء کنور نوید جمیل آمنے سامنے ہیں۔

  • سینیٹ الیکشن : ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ دے د یا

    سینیٹ الیکشن : ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ دے د یا

    کراچی: روٗف صدیقی نے کہا ہے کہ پچاس سال سے دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتے رہے اب ووٹ لینا ایم کیو ایم کا حق ہے۔

    ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کے ارکان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے مشاورت ہوئی ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ماضی میں بھی دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتی رہی ہے، اس بار ایم کیو ایم  موقع دینا چاہیئے کہ وہ ہم اپنا امیدوار سامنے لائیں۔تاکہ قومی مفاد میں کوئی مثبت پہلو سامنے آئے۔صلح مشورے کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما روئف صدیقی کا کہنا تھا کہ پچاس سال سے دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتے رہے اب ووٹ لینا ایم کیو ایم کا حق ہے،مختلف جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل ایم کیوایم نے شروع کررکھاہے۔

    حکومتی وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما روئف  صدیقی اور فاروق ستار شریک ہوئے۔

    جبکہ حکومتی وفد میں شامل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  ایم کیوایم سے ملاقات میں ملکی معملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ان کا کہناتھا کہ سینیٹ کے موثر کردار کے کے لئے تمام جماعتوں سے مشاورت ہونے چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات مثبت رہی،کوشش ہے کہ قومی مفاد میں اچھا فیصلہ ہو۔

    واضح رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی کے تقرری کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے مشاورت کر رہی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ایم کیو ایم ن لیگ کے وفد سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کا وفد بھی ایم کیوا یم سے ملنے پہنچ گیا۔

  • بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر: بکھر پی پی اڑتالیس میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے ، ڈی سی او کی جانب سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے نجیب اللہ خا ن نیازی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی اڑتالیس میں صوبائی امیدوار کے چناؤ کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ایک لاکھ ترپن ہزار سے زائد افرد اپنے پسندیدہ امیدوار کوووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ایک سو چوالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ انتخابی معرکے میں سا ت امید وارآمنے سامنے ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ انتخابی سیاست کا آغاز کرنے والی پاکستان عوا می تحریک کے نامزد امیدوار نذرعباس ، آزاد امیدواروں انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان متوقع ہے۔

    ضمنی الیکشن کے پیش نظر حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔