Tag: امیرجماعت اسلامی

  • مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے، سراج الحق

    مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے، سراج الحق

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے ،ملک میں اسٹیٹس کو کا نظام ختم کرنا ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے بھارت تقسیم ہو رہا ہے، وہ ہوش کے ناخن لیں ،بھارتی وزیر اعظم کی جنگ کی خواہش ان ہی کے گلے پڑ جائے گی۔

    سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آج بھی پانی کے لیے ترس رہے ہیں ،صوبے میں باغات خشک ہو گئے ،قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بلوچستان مسائل کا شکار ہے.

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام ایک سے دوسری جگہ ہجرت کرنے پر مجبور ہے لیکن تمام تر مسائل کے باوجود بلوچستان کے عوام پاکستان کے وفادارہیں.

    مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کی درخواست

     اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی غریب آدمی اس سسٹم میں حکومت کا حصہ نہیں بن سکتا، موجودہ قیادت سے بھی بے روز گاری اور مسائل کے حل کی کوئی توقع نہیں ہے.
     ان کا کہنا تھا کہ بے روز گاری اور دیگر مسائل کی وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں ،ملک میں طبقاتی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

     

  • حکومت پاناما لیکس سے بچنے کے لئے بہانے بنارہی ہے، سراج الحق

    حکومت پاناما لیکس سے بچنے کے لئے بہانے بنارہی ہے، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچنے کے لئے الٹےسیدھے بہانے بنارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمران پانامہ لیکس پر احتساب ہی نہیں چاہتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ کرپٹ سسٹم اور کرپشن اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    حکومت احتساب اور ٹی او آر سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ،پاناما لیکس معاملے کو پانچ ماہ ہو چکے، موجودہ حکومت کمیشن بنانے میں ناکام ہو گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے لیے میکینزم بنانے کے لیے تیار نہیں ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ مسائل ایوانوں میں حل ہوں ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن مل کرحکومت کا احتساب کرے ، پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عدالت میں حکومت کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔

     

  • سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے، سینیٹرسراج الحق

    سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے، سینیٹرسراج الحق

    ژوب : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے۔ مولانا عبدالحئی مندوخیل نے پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کی۔

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں۔

    بلوچستان کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر یہاں کے محب وطن عوام کی طرف سے جو شدید ردعمل آیا ہے اس نے ثابت کردیا ہے کہ یہاں کے عوام پاکستان کی خا طر مرمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم نے بیان دیا تو بلوچستان کے عوام نے ہی اس کا منہ توڑجواب دیا تھا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک کے خلاف نہیں بلکہ ظلم اور ناانصافی کیخلاف ہیں اور میں ان کے ساتھ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اورصوبے کے عوام کو تعلیم صحت اورروز گارسے محرورم رکھنا ظلم ہے ،اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ملک دشمن قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کا پاس کرتی تو یہاں سے اسلام آباد کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھتی، مولانا عبدالحئی مندوخیل نے پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کی۔

    سراج الحق نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ کے بعد میں نے وزیر اعظم کو تجویز دی تھی کہ کوئٹہ میں تمام سیاسی قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کیاجائے جس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور آرمی چیف کو بھی بلایا جائے اور مل بیٹھ کر یہاں کے مسائل اور بدامنی کا حل تلاش کیا جائے لیکن مرکزی حکومت نے اس تجویز پر عمل نہیں کیا۔

    یہی وجہ ہے کہ مودی کو بھی جلتی پر تیل ڈالنے کا موقع ملا ،جس کا بلوچستان کے غیورعوام نے متحد ہوکر مودی کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

     

  • پانامہ لیکس : قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی، سراج الحق

    پانامہ لیکس : قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پانامہ لیکس پر ٹی او آرز بنیں، قوم کرپشن کے بت کو پاش پاش کردے گی ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ پانامہ لیکس اور کرپشن کا معاملہ کسی منطقی انجام تک پہچے بغیر ان کے کے شوروغل میں دب جائے مگر ایسا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا مطالبہ پارٹیوں کا نہیں ،قوم کا ہے، لیکن اب تک کے حکومتی رویہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت احتساب سے کترا رہی ہے، اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام کے اندر ایک پکنے والا لاوا پھٹ پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے اندر احتساب کی روایت کو زندہ کرنا چاہئے اور کالی بھیڑوں کو اپنے اندر چھپنے کا موقع نہیں دینا چاہئے ،اگر سیاسی جماعتیں تہیہ کرلیں کہ وہ کسی بدیانت اور کرپٹ کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گی تو آئندہ انتخابات میں کسی لٹیرے کو عوام کی تقدیر سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت امریکہ تعلقات کے باعث خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ،یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک کو تھانیدار اور دوسرے کو غلام بنا کررکھا جائے۔

    امریکہ نے رویہ نہ بدلا تو خطہ جنگ کی طرف چل پڑے گا، اوباما کی طرف سے افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد میں اضافہ کی منظوری خطے میں مستقل اور پائیدار امن کے لیے خطرناک ہو گی۔ جبکہ افغانستان میں دیر پا امن کےلیے وہاں سے نیٹو اور امریکی افواج کا انخلا نہایت ضروری ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ڈراون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں اور اس پر اب حکومت کو اپنی کچن کیبنٹ کے بجائے قومی اتفاق رائے پر مبنی پالیسی بنانی چاہئیے۔

     

  • کچھ لوگ پاناما معاملہ شورشرابے میں گم کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق

    کچھ لوگ پاناما معاملہ شورشرابے میں گم کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

    لاہور میں رمضان فوڈپیکج کی تقسیم پرخطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پانامالیکس کے بعد کرپٹ اشرافیہ کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے متعلق ٹی او آرز پر حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔سراج الحق نے ملک سے فوری طور پر کرپشن کے خاتمے اور تمام ذمے داروں کو کٹہرے میں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر میں کرسمس سمیت دیگر مذہبی تہواروں کی مناسبت سے اشیائے خورونوش میں کمی کردی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے یہاں ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی ہوش ربا اضافہ کردیا جاتاہے۔غریب لوگوں کو قطاروں میں لگ کر آٹا لینا پڑتا ہے۔ حالانکہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ مستحق خاندانوں کی کفالت کرے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور میں رمضان المبارک کے حوالے سے فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کئے۔

  • حکمران کماتے یہاں اورچھپاتے پانامہ میں ہیں، سراج الحق

    حکمران کماتے یہاں اورچھپاتے پانامہ میں ہیں، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے زندگی قربان کرنے کو تیار ہیں، یکم مئی کو کرپشن کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی جائے گی، حکمران کماتےیہاں اورچھپاتےپانامہ میں ہیں۔

    دانہ پاکستان میں چگتے ہیں اور انڈہ بیرون ملک میں دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مال روڈ پرجماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیسے یہاں کماتے ہواور چھپاتے پاناما میں ہو۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی عرب کی اسٹیل مل فائدے میں جا رہی ہے تو کراچی کی اسٹیل مل خسارے میں کیوں ہے؟

    سراج الحق نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف ملک گیر ہڑتال کرے گی ،انہوں نے خود کو اپنی ٹیم سمیت احتساب کے لئے پیش کردیا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی نے آج تک کرپشن نہیں کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ غربت کے ہاتھوں اپنے اعضا بیچنے پر مجبور ہیں ،نصف آبادی صاف پانی پینے سے محروم ہے ،لوگ غربت سے تنگ آ کر خود کشیاں کررہے ہیں اور اپنی اولادوں کو مار رہے ہیں لیکن اب غریب اپنے حق کے لیے کھڑا ہو گا کیو نکہ عوام مزید کرپشن برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سےنجات کیلئےپولیو کی طرح حکمرانوں کوبھی اینٹی کرپشن کے قطرے پلانے پڑیں گے۔


    Those looting nation’s wealth will not be… by arynews

  • امیرجماعت اسلامی کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    امیرجماعت اسلامی کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی:  امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپوزیشن رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قائد حزب اختلاف کو ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کیلئے تجاویز دیں۔

    ملک کو جاری سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوششیں تیز کردیں اور اس کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    جس میں سراج الحق نے ملک سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے قائد حزب اختلاف کو تجاویز پیش کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا کرادار ادا کرتے ہوئے ایسی حکمت عملی طے کریں کہ جس سے حکومت دھرنوں اور لانگ مارچ روکنے کے بجائے فوری مذاکراتی عمل شروع کردے اورمذاکراتی عمل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کرے۔

    اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے اتوار کو کراچی میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا، اس سے قبل وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی قائد حزب اختلاف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں انقلاب اور آزادی مارچ کے حوالے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔