Tag: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

  • امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران، وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

    امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران، وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایران کے دورے پر ہیں، انھوں نے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

    امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی۔

    وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، جنگ کے بعد ایران پاکستان مزید قریب آگئے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو اسلامی دنیا کےلیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود پورے عالم اسلام کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان، ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کریں۔

    اپنی ایران آمد کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے یہاں آئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-arms-factories-23-aug-2025/

  • فلسطین میں بچے بھوک سے شہید ہورہے، پاکستان کو قائدانہ کرداراداکرنا ہوگا، حافظ نعیم

    فلسطین میں بچے بھوک سے شہید ہورہے، پاکستان کو قائدانہ کرداراداکرنا ہوگا، حافظ نعیم

    حیدرآباد: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین میں بچے بھوک سے شہید ہورہے ہیں، پاکستان کو اپنا قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

    جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل بھارت مردہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چند ممالک فلسطین کی حمایت میں بات کررہے ہیں، 58 ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کنٹرول لائن پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ یومِ تشکر منایا

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج عوام نے دکھا دیا ہم اسرائیل کےخلاف ہیں، اب پاکستان ایک مرتبہ پھر پوری دنیا میں ابھرکر آیا ہے۔

    امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بھارت نے ہماری مساجد کو نشانہ بنایا، ہم نے دندان شکن جواب دیا، بھارت کی دنیا میں حیثیت ختم ہوتی جارہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت حق خود ارادیت ملنا چاہیے، مسئلہ کشمیر کو ترجیحات میں شامل کرنا چاہیے، جنوبی افریقہ نےاسرائیل کو بے نقاب کیا ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/confront-israel-turkey-iran-saudi-arabia-hafiz-naeem-letter-pm/

  • حکومت کو بھاگنے نہیں دینگے معاہدہ پورا کراکے دم لیں گے، حافظ نعیم

    حکومت کو بھاگنے نہیں دینگے معاہدہ پورا کراکے دم لیں گے، حافظ نعیم

    پشاور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو بھاگنے نہیں دینگے معاہدہ پورا کراکے دم لیں گے۔

    حافظ نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کا کہ حکومت سے قوم اور میڈیا کے سامنے تحریری معاہدہ لیا ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے یہ پہلے دھرنوں کی طرح معاہدہ ہوگا تو ایسا نہیں ہوگا، 41 دن رہ گئے ہیں، بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ٹھیک نہیں توعوام کا حق ان کو دینگے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 41 دن میں حکومت نے ریلیف نہیں دیا تو پھرعوام کو ڈی چوک جانے سے نہیں روکوں گا، ہم آرام سے نہیں بیٹھے گے یہ 45 دن بھی ہمارے جلسے ہونگے۔

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دھرنا خود دیتی ہے خود ختم کرتی ہے امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں کرتی، حکومت دھرنے کو تصادم میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ہمیں کسی امپائر کی ضرورت نہیں ہے، ہم پھر جائیں گے خود جائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریلیف نہ ملا تو کراچی سے لے کر چترال تک سب لوگ قافلے کی صورت میں ڈی چوک جائیں گے۔

  • دھرنے کو بڑی تحریک میں تبدیل کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

    دھرنے کو بڑی تحریک میں تبدیل کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

    اسلام آباد: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے کو بڑی تحریک میں تبدیل کریں گے، جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔

    امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد بڑے مقصد کیلئے تحریک شروع کرینگے، ہماری تحریک کا ہر مرحلہ پُرامن ہوگا، پرامن رہنا ہی ہماری کامیابی ہوگی۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت مظلوموں کی جماعت اسلامی کے علاوہ اور کوئی آواز نہیں، سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ سب لوگوں کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا ایجنڈا واضح کرنا چاہیے، نفرت اور انتشار کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے، 15 سے 10 فیصد لوگوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں باقی سب پریشان ہیں۔

    جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ یہ پورا نظام ایک ظلم کا نظام ہے اور ہم اس کے خلاف ہیں، یہ نظام مزدور اور خواتین ورکرز کو حقوق نہیں دیتا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خواتین ورکرز، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی جنگ جماعت اسلامی لڑے گی، ایسے بھی جاگیردار ہیں جنھیں غداری کے نتیجے میں زمینیں ملیں۔

    انھوں نے کہا کہ جاگیردار پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا مگر غریب پر ٹیکس ہے، فارم 47 والوں سے جان چھڑانا ہوگی۔