Tag: امیرقطر

  • ’بس بہت ہوگیا‘‘ قطری امیر  کی اسرائیل کے حامیوں  پر  کڑی تنقید

    ’بس بہت ہوگیا‘‘ قطری امیر کی اسرائیل کے حامیوں پر کڑی تنقید

    دوحہ: قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیل کے حامیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بس بہت ہوگیا‘عالمی برادری اسرائیل کوروکے، تنازع خطےکیلئےخطرہ ہے، مغرب کو دہرا معیار چھوڑنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قطری حکمران نے اسرائیل کے حامیوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہوں (حمایتیوں) نے حماس کے ساتھ جنگ میں اسے ’قتل کرنے کا لائسنس‘ دے رکھا ہے اور سوال اٹھایا کہ اس تنازع سے حاصل کیا ہو گا؟

    قطر کی شاہی عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک ترجمہ کے مطابق امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قطر کے قانون ساز ادارے شوریٰ کونسل کے اجلاس میں کہا: ’ہم کہہ رہے ہیں کہ بہت ہو گیا ہے۔ ’اسرائیل کو غیر مشروط گرین لائٹ اور قتل کا مفت لائسنس دینا ناقابل قبول ہے اور نہ ہی قبضے، محاصرے اور آباد کاری کی حقیقت کو نظر انداز کرتے رہنا قابل عمل ہے۔”‘

    شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کوروکے، تنازع خطے کیلئے خطرہ ہے، مغرب کو دہرامعیارچھوڑنا ہوگا۔

    امیر نے غزہ کے اسرائیل کے محاصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ :ہمارے دور میں پانی کو بند کرنے اور ادویات اور خوراک کو پوری آبادی کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانا چاہیے۔ ’ہم اس خطرناک اضافے کے حوالے سے ایک سنجیدہ علاقائی اور بین الاقوامی مؤقف کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں اور جس سے خطے اور دنیا کی سلامتی کو خطرہ ہے۔‘

    انہوں نے مزید کہا: ’ہم ان لوگوں سے پوچھنا چاہتے ہیں جنہوں نے جنگ کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور وہ لوگ جو کسی بھی اختلاف رائے کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں: اس جنگ کے نتیجے میں کیا ہو گا؟‘

    قطر ایک امریکی اتحادی ہے، جہاں خلیجی ملک میں ایک بڑا امریکی فوجی اڈہ بھی موجود ہے جبکہ میں حماس کے دفاتر بھی موجود ہیں، جو اس کے خود ساختہ جلاوطن رہنما اسماعیل ہانیا کی مرکزی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتے ہے۔

    امیر خلیجی بادشاہت نے حماس کے ساتھ ایک مواصلاتی چینل کے طور پر کام کیا ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جن میں سے اب تک چار کو رہا کیا گیا ہے۔

    خیال رہے امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت بڑی طاقتوں نے اسرائیل کی حمایت کے لیے ریلیاں نکالی ہیں اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اس سات اکتوبر کے حملے کے بعد اپنے دفاع کے حق کی توثیق کی ہے۔

  • امیرقطر کا دورہ بھائی چارے پرمبنی تعلقات کواورمضبوط کرے گا، فردوس عاشق اعوان

    امیرقطر کا دورہ بھائی چارے پرمبنی تعلقات کواورمضبوط کرے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیرقطر کا دورہ بھائی چارے پرمبنی تعلقات کو اورمضبوط کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی کی بجائے خاندانی مفادات کوترجیح دی گئی، قریبی تعلقات متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مختلف معاہدے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

    امیر قطر کا شایان شان استقبال، وزیر اعظم سے ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

  • قطر کے امیر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    قطر کے امیر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی آج دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان او ر صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امیرقطر آج دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہے ہیں، شیخ تمیم بن حمد الثانی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر آرہے ہیں،امیر قطر اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پاکستان آئیں گے، قطری وفد اہم وزرا اورسینئرحکام پر مشتمل ہوگا۔

    شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دورے کے دوران وزیراعظم اورصدرمملکت سے ملاقات ہوگی، جس میں معاشی اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، دورے سے دوطرفہ تعلقات اورشعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا۔

    دفترخارجہ کے مطابق دورے میں 2 اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، جس میں منی لانڈرنگ سے متعلق فنانشل انٹیلی جنس تعاون کی یادداشت شامل ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ امیرقطر کے دورہ پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ایم او یو اور تجارت ، سرمایہ کاری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کا ایم او یو پر بھی دستخط ہوں گے۔

     امیر قطر کی پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی

    خیال رہے گزشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کے پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی تھی، امیر قطر ہفتے کی دوپہر کے بجائے ہفتےکی شام پاکستان پہنچیں گے، شیخ تمیم بن حمادالثانی کو نتھیا گلی لے جانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے، پاکستان آمد کے بعد امیر قطر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا، وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔

    امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو صدر مملکت اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے اور قطری وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

  • پی آئی اے کو ایک اورٹیکہ،نوازشریف کا امیرقطرکیلئے بھینسوں کا تحفہ

    پی آئی اے کو ایک اورٹیکہ،نوازشریف کا امیرقطرکیلئے بھینسوں کا تحفہ

    اسلام آباد : پی آئی اے کی نجکاری کے درپے حکومت نے قومی ائیر لائن کو ایک اورٹیکہ لگا دیا، وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے امیر قطر کیلئے نایاب ساہیوال نسل کی بھینس کا جوڑا لیکر کارگو طیارے سے کل دوحہ روانہ ہوگا۔ کارگو طیارے کے تمام اخراجات پی آئی اے برداشت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے خسارے سے دوچار قومی ایئرلائن کو ٹیکہ لگانے کا عمل مسلسل جاری ہے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قطر سے سستی ایل این جی ملنے پر ساہیوال نسل کی بھینسوں کا تحفہ امیر قطر کی خدمت میں دینے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے بھجوایا ہے۔

    قطر سے سستی ایل این جی کیا آئی بدلے میں حکومت پاکستان نے خالص دودھ دینے والی بھینسوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    یہاں تک تو سب اچھا تھا لیکن بات یہاں آکر خراب ہونے لگتی ہے جب پتہ چلتا ہے کہ بھینسوں کو دوحہ بھیجنے کے اخراجات وزیر اعظم صاحب نہیں بلکہ پی آئی اے کو اٹھانا پڑیں گے۔

    ایک جانب پی آئی اے کی نجکاری کی کوششوں ہیں اور دوسری جانب حکومت پی آئی اے کو ٹیکوں پر ٹیکے لگانے پر تلی ہوئی ہے پہلے سے خسارے میں چلنے والی ادارے پر مزید خرچوں کا بوجھ ڈال کر اس کا بھٹہ بٹھایا جارہا ہے۔

    دوحہ ایئرپورٹ پر کارگو طیارے کے تمام اخراجات پی آئی اے برداشت کرے گا لیکن سوال یہ ہے کہ پی آئی اے کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا کون کس سے پوچھے گا۔