Tag: امیرمقام

  • جماعت اسلامی کو کہا ہے آپکی اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہے، حکومتی وفد

    جماعت اسلامی کو کہا ہے آپکی اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہے، حکومتی وفد

    راولپنڈی: حکومتی وفد کا کہنا ہے کہ ہم نے جماعت اسلامی کو کہا ہے آپکی اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہے، ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں خوشحالی ہو۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی سے مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں بجلی اور پیٹرول سستا ہو خوشحالی آئے، ہم نے کہا ہمارے پاس 100 روپے ہیں اسی میں رہ کر بات ہو گی، ہم نے جماعت اسلامی کو کہا ہم ٹیکنیکل لوگ سامنے لےکر آئیں گے۔

    حکومتی وفد میں شامل امیرمقام نے کہا کہ ہم ایف بی آر، پاور ڈویژن و دیگر اداروں کے لوگوں کو شامل کرینگے، ہماری ٹیکنیکل کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان بات چیت ہوئی۔

    امیرمقام کا کہنا تھا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کیساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا دھرنا ختم ہونا چاہیے، ہم اپنے وسائل میں رہ کر جو کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کمیٹی کی برکت سے ہماری جماعت اسلامی سے ملاقات ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

    امیرمقام نے کہا کہ جتنی ہماری آمدنی ہے اس حساب سے ہی بات کریں گے، ہم نے جماعت اسلامی کو کہا کہ ہماری ٹیم مزید مشاورت کریگی، پیڑول اور بجلی کی قیمت کم کرنے پر مشاورت کی جائےگی۔

    انھوں نے بتایا کہ ہماری آج بات ہوئی آگے مزید بھی بات چیت کریں گے، آئی ایم ایف کنڈیشن سامنے رکھتے ہوئے جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

  • رواں سال25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، امیرمقام

    رواں سال25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، امیرمقام

    پشاور  :  وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ تمام طلباء و طالبات کی پہلی ترجیح ملک کی خدمت ہونا چاہیے، رواں سال 25 سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    امیر مقام نے کہا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد جامعات کو چلانا صوبوں کا کام ہے، وفاقی حکومت جامعات کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، رواں سال طلباء و طالبات میں25سو سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ملک بھر کی جامعات میں اس سال 22 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام ہے، ہماری کوشش ہے کہ تمام طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں۔

    امیرمقام نے بتایا کہ20 کروڑ روپے طلباء کو فیسوں کی مد میں واپس کردیئے گئے ہیں‫، طلباء کی پہلی ترجیح ملک کی خدمت ہونا چاہیے۔

    اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ابھی تک 200ملین روپے کے 2862 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں، لیپ ٹاپ تقسیم کا یہ چوتھا مرحلہ ہے اور اس مرحلہ میں283 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹر ہولڈر طلباء و طالبات شامل ہیں۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان خواب دیکھتے رہ جائیں گے اور اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی اور وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ بجلی کے منصوبے نہ بنائے ہوتے توآج صرف 5گھنٹے بجلی آتی، امیر مقام نے کہا کہ نیب کی انکوائری کو خوش آمدید کہتا ہوں، جس معاملے میں انکوائری کرتے ہیں کریں، نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • آمدنی سے زائد اثاثے: نیب کا امیرمقام و دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    آمدنی سے زائد اثاثے: نیب کا امیرمقام و دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد :  قومی احتساب بیورو نے آمدنی سے زائد اثاثوں اور کرپشن کی شکایات پر اہم لیگی رہنما امیر مقام سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی ممبران کیخلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کا اجلاس چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز  میں منعقد ہوا، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اور نواز لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی شکایت پرجانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا،۔

    چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو امیر مقام کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا، اس کے علاوہ اجلاس میں ایم این اے مولوی امیرزمان کے خلاف سرکاری ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام پر بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

    امیر زمان پر فنڈز میں خوربرد اور آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، اجلاس میں ایم پی اےعبدالمالک کاکڑ کےخلاف شکایت کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی، عبدالمالک کاکڑ کےخلاف بھی سرکاری فنڈز میں خوربرد کا الزام ہے۔

    مزید پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثے، اسحاق ڈارکی درخواست خارج، احتساب عدالت کا حکم برقرار

    اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈز کے غیرقانونی استعمال اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ملازمین میں اعزاز یہ تقسیم کرنے کے الزام پر بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • عمران خان نئی پارٹی کی تلاش شروع کردیں، امیرمقام

    عمران خان نئی پارٹی کی تلاش شروع کردیں، امیرمقام

    پشاور: وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہمارے لئے نیا وزیراعظم ڈھونڈنے کے بجائے اپنے لئے نئی پارٹی ڈھونڈنا شروع کردیں۔

    پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاناما کیس نے عمران خان کو ڈبو دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی اپنی جماعت ٹولوں میں تقسیم ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لائے گی اور قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کے خاتمے کا سہرا بھی وزیراعظم نواز میاں محمد نوازشریف کے سر ہی سجے گا۔

    پڑھیں: ’’ سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت کل تک ملتوی ‘‘

    خیال رہے پاناما لیکس کیس آج سپریم کورٹ میں ہوئی تھی، جہاں فریقین نے اپنے دلائل پیش کیے، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گزشتہ روز آرٹیکل 62-63 کے حوالے دیے گئے ریمارکس پر معذرت کرتے ہوئے انہیں واپس لیا۔

  • امیرمقام پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، رانا ثناء اللہ خان

    امیرمقام پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، رانا ثناء اللہ خان

    وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ امیرمقام پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے ،طالبان کے جوگروہ مذاکرات چاہتے ہیں اُن سے بات چیت ہوگی ، جو ریاست کو تسلیم نہیں کرتے ان کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔

    فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کےلیے بھر پور کوشش کی ، یہ تاثر غلط ہے کہ پنجاب حکومت تاخیر چاہتی ہے ۔

    الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنی ہیں جس کے لیے کم از کم 6 ماہ کا وقت درکارہو گا ، انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے ، طالبان کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ جو مذاکرات چاہتے ہیں اُن سے بات ہوگی اور ریاست کو تسلیم نہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔،

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کو سزادینے یا معاف کرنے کا اختیار عدالت کے پاس ہے جو بہتر ہو گا عدالت وہی فیصلہ کرے گی۔