Tag: امیر احمد شیخ

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر رشوت لینے والا ایس ایچ او سپر مارکیٹ معطل

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر رشوت لینے والا ایس ایچ او سپر مارکیٹ معطل

    کراچی: 2 بے گناہ بھائیوں کی گرفتاری اور رشوت کےعوض رہائی کے الزام میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو دو بے گناہ بھائیوں کی گرفتاری اور رشوت لے کر رہائی کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”سپر مارکیٹ تھانے نے ایف بی ایریا میں گھر پر ہونے والی نجی پارٹی پر چھاپا مار کر 2 بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ نے رشوت لینے والے ایس ایچ او سہیل وگن کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا، جب کہ ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی نے ایس ایچ او کو کل رات عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    سپر مارکیٹ تھانے کی جانب سے ایف بی ایریا میں گھر پر ہونے والی نجی پارٹی پر چھاپا مارا گیا تھا، جس میں 2 بھائیوں کو حراست میں لے کر گھر سے 29 ہزار روپے اور زیورات لوٹے گئے تھے۔

    بھائیوں کو سپر مارکیٹ تھانے میں بند رکھا گیا، جنھیں ایک لاکھ 60 ہزار رشوت لے کر رہا کیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ کے ایکشن لینے پر پولیس اہل کاروں نے گھر پہنچ کر رقم واپس کر دی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: پولیس اہل کار کی جانب سے لڑکیوں کی ویڈیو بنانے پر ہنگامہ، آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا


    یاد رہے کہ دو دن قبل شاہراہ نور جہاں تھانہ کی حدود میں پولیس موبائل پر موجود اہل کار کا کالج طالبات کی مبینہ ویڈیو بنانے اور نازیبا حرکات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے انتہائی سخت نوٹس لیا تھا۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر جانب دارانہ اقدامات کے ذریعے نہ صرف حقائق کو سامنے لایا جائے بلکہ مرتکب پائے جانے والے اہل کار سمیت اس کے سپروائژری افسر کے خلاف بھی قواعد اور ضوابط کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

  • پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی پولیس چیف

    پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی پولیس چیف

    کراچی: پولیس چیف امیر احمد شیخ نے خبردار کیا ہے کہ پولیس اہلکار کو ہیلمٹ پہننا ہوگا اور لائسنس بھی ہمراہ رکھنا ہوگا، پولیس افسر نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے پولیس والوں کے لیے حکم نامہ جاری کردیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک قوانین کے تحت ایکشن لینے کی ہدایت کردی ہے۔

    حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوگا اور سزا بھی دی جائے گی، اہلکار ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں۔

    امیرشیخ نے حکم نامے میں کہا کہ پولیس افسران اورملازمین کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا ، افسران نہ سگنل پررکتے ہیں نہ رانگ وےرولز کی پاسداری کرتے ہیں، کسی بھی جگہ سڑک کے بیچ گاڑی کھڑی کردیتے ہیں اور ڈیوٹی پر ہوں یا آف ڈیوٹی ہیلمٹ کا استعمال بھی نہیں کرتے۔

    حکم نامے کے مطابق ہنگامی صورتحال کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے، پولیس والے کو ہیلمٹ بھی پہننا اور لائسنس ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کراچی پولیس چیف نے شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دےدی

    یاد رہے چند روز قبل پولیس چیف نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا پہلے رونگ وے مہم شروع کی اب ہیلمٹ اور لائسنس کی بھرپور مہم کا آغاز کریں گے، ہیلمٹ کی خریداری کے لیےایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ میری ہیلمٹ کی دکانیں نہیں نہ کسی کا کنٹینردرآمد کرایا ہے، ہیلمٹ کی پابندی حفاظت کیلئےہےمنطق کےبجائےعمل کیا جائے۔

    اس سے قبل کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے سے آنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتاری زیر دفعہ دوسواناسی کے تحت ہوگی اور گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کےاحکامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے رانگ وے پر آنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔

    شہر بھر میں ٹریفک قوانین خصوصا رانگ وے پر آنے والی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں گئی تھیں۔