لاہور : امیر بالاج کو قتل کرنے والے شوٹر مظفر سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ، شوٹر طیفی بٹ کا قریبی تھا،مظفر بطور گن مین طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا۔
تفصیلات کے مطابق امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت سامنے آئی، امیر بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر طیفی بٹ کا قریبی تھا۔
طیفی بٹ کے بیٹے تعظیم کی شادی کی تصاویر میں مظفر کی نشاندہی ہوگئی ہے ، مظفر بطور گن مین طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات کےفوری بعد مظفرکوگولی مارنےپرتفتیش جاری ہے، شبہ ہے مظفر کو دانستہ طور پر موقع پر ہی قتل کرایا گیا۔
حکام نے کہا کہ زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جاری ہے ، طیفی بٹ کے بردار نسبتی کابیٹا بلاول بالاج کےقتل ٹیم کا سرغنہ ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ بلاول کو بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے کوششیں کی جاری ہیں۔
یاد رہے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ملک سہیل کو گرفتار کیا تھا، ملک سہیل نے احسن شاہ کی ملاقات طیفی بٹ سے کرائی تھی۔
ملک سہیل احسن شاہ کو کلمہ چوک سے طیفی بٹ کے گھر اپنی کارمیں لے کرگیا۔ احسن شاہ نے ملاقات پر جاتے ہوئے اپنا موبائل فون بند کردیا تھا۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ احسن شاہ اپنا چہرہ چادر سے ڈھانپ کر ملاقات پرگیا۔ ملک سہیل نے احسن شاہ کی طیفی بٹ سے پہلی ملاقات جنوری میں کرائی۔