Tag: امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم

  • امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور : امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاویدبٹ کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آگئی ، جس میں بتایا کہ جاویدبٹ کو5گولیاں لگیں، مقتول کودائیں طرف سےگولیاں لگیں اور سینے پر گولیاں لگنےسےجاویدبٹ کی موت ہوئی۔

    جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم جاری ہے ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعدلاش اقبال ٹاؤن گھرمنتقل کی جائے گی۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ کے قریب کنال روڈ پر انڈر پاس کےقریب موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم کے بہنوئی جاوید بٹ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کےواقعے میں جاوید بٹ کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص جاوید بٹ اقبال ٹاون کا رہائشی تھا ، امیر بالاج کےقتل کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا۔