Tag: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق

  • بجٹ، حکومتی اخراجات میں کمی اور عوام کو ریلیف دیا جائے، سراج الحق

    بجٹ، حکومتی اخراجات میں کمی اور عوام کو ریلیف دیا جائے، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومتی اخراجات کم کیے جائیں اور عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیاجائے اور اشیائے خورد و نوش سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء پر نیاٹیکس نہ لگایاجائے۔

    امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرزکی پنشن میں خاطرخواہ اضافہ کیاجائے جب کہ عام مزدوروں کو رجسٹرڈ کر کے لیبر قوانین کے تحت سہولتیں دی جائیں۔

    سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکااعلان کیاجائے کیوں کہ ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وعدے کے مطابق 4 سال میں بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکی ہے ایسا لگتا ہے کہ اس بنیادی مسئلے کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور تاریک پاکستان ان کے مفاد میں ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حکمراں مال بٹورنے اور کرپشن کرنے میں مصروف ہیں اگر پاناما کیس میں قرار واقعی سزا نہین دی گئی تو ملک سے کرپشن کے خاتمہ ناممکن ہو جائے گا۔

  • وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے، چوہدری شجاعت کی پیش گوئی

    وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے، چوہدری شجاعت کی پیش گوئی

    لاہور: مسلم لیگ (قائد اعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کے دوران پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے۔

    وہ چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو باہمی اختلافات بھلانے دینے چاہئیں اور ایک پلیٹ فارم سے کرپشن کے خلاف جدو جہد کرنا چاہیے یہی پیغام لے کر چار جماعتی اتحاد کی جانب سے یہاں آیا ہوں۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ تاریخی ہے جس کے تحت وزیراعظم صادق اور امن نہیں رہے ہیں اور حق حکمرانی کھو بیٹھے ہیں اور میں آج پیش گوئی کرتا ہوں کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے۔


    *وزیراعظم ملزم ہیں مستعفی ہوں تاکہ جے آئی ٹی آزادانہ تحقیقات کر سکے، گرینڈ الائنس


    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے چوہدری شجاعت کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے بیانات کو سچ تسلیم نہیں کیا اس لیے نوازشریف کو اخلاقی طور پر اس منصب سے علیحدہ ہوجانا چاہئے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن مسائل کی ماں ہے اور بد قسمتی سے ملک کے حکمران کرپشن میں ملوث ہیں جو کہ پاناما لیکس منظرعام پر آنے پر روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے جس کے بعد عدالت میں کیس چلا تو سپریم کورٹ نے ایک لحاظ سے وزیراعظم کو ملزم ڈکلیئر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے تفتیش کے لیے جےآئی ٹی بنانا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے تاہم جےآئی ٹی کی کارروائی کو شفاف اور پبلک کیاجائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں کیوں کہ ملک کا نظام اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    سراج الحق نے کرپشن کے خلاف ہائیکورٹ بار کےعزم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کی سربراہی میں قائم ہونے والی کے چار جماعتی اتحاد کو سراہا جس میں مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک، متحدہ دینی محاذ اور سنی اتحاد کونسل شامل ہیں۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت نے امیر جماعت اسلامی کو چا جماعتی اتحاد کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے استعفی سے متعلق تحریک چلانے کی دعوت دی جب کہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چار جماعتی اتحاد کا وفد بھی کل جماعت اسلامی کی قیادت سے ملے گا۔

  • امت مسلمہ اپنی اقوام متحدہ، فوج اور نصاب بنائے، سراج الحق

    امت مسلمہ اپنی اقوام متحدہ، فوج اور نصاب بنائے، سراج الحق

    کراچی : امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اقوام متحد ہ سے علیحدگی اختیار کرکے اپنی اقوام متحدہ، اپنی مشترکہ فوج اور پوری امت مسلمہ کے لیے یکساں نصابِ تعیلم بنائیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت منعقد کی گئی امتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ اج کا جلسہ فرض کفایا ہے آج کا امت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ حلب برما اور کشمیر کے مجبوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، آج خواتین علمائے اکرام سے فتوے لے رہی ہیں کہ موجودہ حالات میں خود کشی جائز ہے کہ نہیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ عالم اسلام کے حکمران حلب اور برما کے مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھا رہے کیوں کہ امریکہ اس کو ظلم نہیں کہہ رہا ہے جب کہ آج عوام جماعت اسلامی فغانستان کشمیر فلسطین اور اج حلب اور برما میں ہونے والے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں کا اپنے پارٹی پالیسی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، دشمن نے ہمارے اوپر ورلڈ بنک سمیت دیگر کی صورت میں ہمارے اوپر مسلط ہیں نصب تعلیم اور امت کو مذہب اور لسانیت کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران کمزور صحیح مگر پاکستان کے عوام بھارت کی غلامی کے بجائے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے دوہزار سترہ جدوجہد اور انقلاب کا سال ہوگا میڈیا کو چاہیے کہ وہ ہمارا ساتھ دے ۔

    قبل ازیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کی روس امریکہ کی غلامی میں شام اور برما میں قتل عام کیا جارہا ہے، چھپن اسلامی ممالک آپس کی تفریق سے بلا تر ہو کر امت کے اتحاد کے لیے جدوجہد کریں، اس کے علاوہ روہنگیا کی اسٹیٹ کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

  • کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کوہالہ: آزاد کشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    آزادکشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےانسانی زنجیر بنائی گئی، جس میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق سمیت بڑی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کیلئے لازم وملزوم قرار دیا تھا، کشمیریوں کی جدوجہد میں نوجوانوں، ماؤں، بہنوں کی قربانیاں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، اختلافات سے بالا تر ہو کر پوری قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے، کشمیری عوام کو حق دلانے کیلئےعالمی برادری اپنا حق ادا کرے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔