Tag: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

  • پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی؟- اہم خبر آگئی

    پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی؟- اہم خبر آگئی

    کراچی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کا مطالبہ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ، جس کے بعد برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہو کر 67 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی، فوری طور پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، یہ ایک ناجائز ٹیکس ہے، اسے ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔

    خیال رہے حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو ریلیف ملے گا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • آئینی ترمیم 73 کے آئین کے ساتھ مذاق ہے، امیر جماعت اسلامی

    آئینی ترمیم 73 کے آئین کے ساتھ مذاق ہے، امیر جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم 73 کے آئین کے ساتھ مذاق ہے، 26ویں آئینی ترمیم سے متفقہ آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آئینی بینچ بنانے کے بجائے نظام کو درست کرنا چاہیے، پی ڈی ایم ٹو نے قوم سے کھلواڑ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان پتہ نہیں اب پی ڈی ایم کے صدر ہیں یا نہیں۔

    امیر جماعات اسلامی نے کہا کہ نوازشریف کو انگلینڈ جانے کی کیا ضرورت تھی بھارت چلے جاتے، پاکستان نے آپ کو مسترد کردیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے، اثاثے بیچ کر اندھی نجکاری سے کچھ نہیں ملے گا، مریم نواز گروسری اسٹور پر جاکردیکھیں مہنگائی کتنی ہے، سرکاری اسکول بہتر بنانے کے بجائے این جی اوزکو دے رہے ہیں۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ کےپی، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں چوروں کو مسلط کردیا گیا ہے، دھرنے کے اثرات آنا شروع ہوچکے، مزید 8 آئی پی پیز کمپنیاں بند کی جارہی ہیں

    انھوں نے کہا کہ عوامی دباؤ بڑھانے کیلئے بڑے لانگ مارچ کی تیاری کرنا ہوگی، گزشتہ سال پونے 400 ارب ٹیکس سرکاری ملازمین نے جمع کرایا، طاقت وروں نے صرف 4 ارب روپے جمع کرائے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم نہ کی تو بل بھی ادا نہیں کریں گے، عوامی تائید سے بل نہ جمع کرانے کا اعلان کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کیخلاف ن لیگ، پی پی سمیت کوئی جماعت بات نہیں کرتی، مراعات لینے والے آئی پی پیز کیخلاف بات نہیں کرتے، ہزاروں ایکڑ رقبہ رکھنے والے لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی اور گیس کےخلاف آواز اٹھانا کسی جماعت کا ایجنڈا نہیں، آئی پی پیز ہمارا خون چوس رہی ہیں، 2 ہزار ارب سے زائد چند خاندانوں کو دیے جن کی بجلی ہی نہیں بنی۔

    انھوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق اور مسائل کا حل کسی جماعت کا ایجنڈا نہیں، قوم کو اپنے مستقبل سے مایوس کرنا سب سے بڑی سازش ہے، ملک میں بےپناہ قدرتی وسائل ہیں، چند لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، معاشی شہ رگ کراچی میں بھی محرومیاں موجود ہیں۔

  • ’’قوم پرستی کی بنیاد پر تقسیم ناقابل قبول ہے‘‘

    ’’قوم پرستی کی بنیاد پر تقسیم ناقابل قبول ہے‘‘

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قوم پرستی کی بنیاد پر تقسیم ناقابل قبول ہے، بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے۔

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کا کہنا تھا کہ اہل بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان پر لڑیں گے، ریاست کا مطلب عوام ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فارم 47 کی بنیاد پر قابض ہیں، آج سے حق دو عوام کو تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ مایوس ہوکر گھر بیٹھنا مسائل کا حل نہیں، ہر خاص و عام کو دعوت دیتا ہوں کہ جماعت اسلامی کے ممبر بنیں۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی کے بل بم بن چکے ہیں، صحت اور تعلیم مہنگی ہوچکی ہے جبکہ روزگار کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد گرفتار

    اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم چلا رہی ہے، حکومت نے دھرنے پر ہم سے معاہدہ کیا، کچھ لوگوں نے ہمارے معاہدے پر پروپیگنڈا کر کے حکومت کی حمایت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں نواز شریف وفاق کے بجائے صوبے کی سیاست کر رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے اور عوام کو بجلی کے بلوں میں مستقل ریلیف ہونا چاہیے۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اب اس نتیجے پر پہنچے جس پر ہم کافی دیر پہلے پہنچ چکے ہیں کہ سیاسی اتحادوں کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ماضی میں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

  • ’’کسان بڑی تحریک کیلئے تیار رہیں، ن لیگ والوں سے حساب لیں گے‘‘

    ’’کسان بڑی تحریک کیلئے تیار رہیں، ن لیگ والوں سے حساب لیں گے‘‘

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کسان بڑی تحریک کیلئے تیار رہیں، ن لیگ والوں سے حساب لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہم گندم درآمد کا حساب ان سے لیں گے، گندم موجود تھی پھر بھی 280 ارب کی درآمد کی گئی، ساڑھے 3 ہزارارب روپے یہ پاکستان سے لے گئے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت پی ڈی ایم ٹو ہے۔ مافیا کے خلاف جدوجہد اور دھرنے تیز کرنے کی ضرورت ہے، ملکی معیشت کو جاگیرداروں نے تباہ کیا۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اب حکمرانوں سے حساب لیں گے۔ گرفتار کسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ 24 ماہ میں ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی حکومت رہی ہے۔ نگراں حکومت بھی پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا تسلسل تھی۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان میں کرتے ہیں اور سرمایہ کاری دبئی میں کرتے ہیں، ہر ادارہ اپنے آئینی دائرے میں رہے۔