Tag: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

  • پاکستانی معیشت سودی نظام کی وجہ سے بحران کا شکار ہے، سراج الحق

    پاکستانی معیشت سودی نظام کی وجہ سے بحران کا شکار ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے لیکن ملک میں اسلامی نظام نظرنہیں آتا اور اسلامی نظام پر نہ چلنے سے ملک معاشی بربادی سے دو چار ہے.

    وہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بڑے دعوے کیے پرملک معاشی طور پرتباہی سے دوچار ہے اور ڈگری لینے کے باجود ہمارے نوجوان بے روزگار ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ اسلامی نظام کو چھوڑنے پر ہماری معیشت تنگ ہوگئی ہے، سودی نظام استحصالی نظام ہے اور اس سودی نظام میں پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا.

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جماعت اسلامی صرف وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس ملک سے سودی نظام کے خاتمے کی دعوت دیتی ہے اور متبادل اسلامی معاشی نظام رکھتی ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام میں موجود ہے جس کے نفاذ کے لیے ہم طاغوتی قوتوں کے ساتھ نبرد آزما ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد ملک میں شریعت نافذ کرنے کے لیے ہے اور اس سلسلے میں دیگر مذہبی جماعتوں کے پرانے اتحاد ایم ایم اے کے احیاء کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم بنا تو شہزادوں کی طرح نہیں رہوں گا، سراج الحق

    وزیراعظم بنا تو شہزادوں کی طرح نہیں رہوں گا، سراج الحق

    ظفروال : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے خواہاں ہیں چنانچہ ہم نے سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز میں موجود تمام 436 پاکستانی افراد کے احتساب کی درخواست دی ہے اور کرپشن میں ملوث افراد کو آئندہ الیکشن میں حصہ سے روکنے کی اپیل کی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظفر وال میں جماعت اسلامی کے تحت منعقد کردہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو تقسیم کر کے حکمران ہم پر مسلط رہنا چاہتے ہیں لیکن میں چوروں اور لٹیروں سے عوام کی جان چھڑانا چاہتا ہوں.

    حکومت امریکا کے وفاداروں کے ہاتھوں میں ہے

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت امریکا کے وفاداروں کے قبضےمیں ہے اور یہ جمہوریت شہزادوں، وڈیروں اور جاگیرداروں کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں 70 سال سے حقیقی جمہوریت نہیں آئی ہے چند خاندان قابض ہیں چنانچہ جب تک غریب اور متوسط طبقے کے نمائندے ایوان میں نہیں پہنچتے حقیقی جمہوریت نہیں آئے گی.

    ملک پر کسانوں، مزدوروں اور عام عوام کا راج ہونا چاہیے

    امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ سیاست دانوں کے روپ میں ظالم طبقہ ہم پر مسلط ہے جو عوام کے نہیں اپنے مسائل حل کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم زہرآلود پانی پیتے ہیں اور دوائی کے نام پرزہرکھاتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ملک پر کسانوں، مزدوروں اور عام عوام کا راج ہونا چاہیے لیکن موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں آپ کو موقع نہیں ملے گا چنانچہ آج نوجوان ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں اور ملک کا محنتی کسان و مزدور سارا دن محنت کے بعد بھی بھوکا سوتا ہے.

    لڑائی فرد سے نہیں نظام سے ہے 

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری لڑائی ایک فرد سے نہیں بلکہ پورے نظام سے ہے اور یہ نظام چند خاندانوں کو مضبوط کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نے بار بار حکومتیں بنائیں جن کے ساتھ چند خان، نواب، وڈیرے اور چوہدری اپنی پارٹیاں، رنگ اور جھنڈے بدل بدل کر جس کی حکومت ہوتی ہے اس سے آن ملتے ہیں.

    کراچی سے چترال تک اردو مادری زبان ہوگئی

     سراج الحق نے کہا کہ چین، جاپان اور ملائیشیا نے اپنی قومی زبان میں ترقی کی لیکن 70 سال بعد بھی حکمرانوں نے ہمیں قومی زبان نہیں دی گئی حالانکہ ہر قوم کی زبان اس کی عزت ہوتی ہے لیکن ہمارے حکمران اردو کو سرکاری زبان بنانے کو تیار نہیں، میں پوچھتا ہوں کہ کیا کسی انگریزی عدالت میں ہماری زبان چلتی ہے ؟

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں حکومت ملی تھی تو وہاں اردو اور پشتو کو سرکاری زبان بنایا تھا اور اگر وفاق میں بھی ہمیں خدمت کا موقع ملا تو کراچی سے چترال تک اردو مادری زبان  ہو گی اور اردو کے فروغ و نفاذ کے لیے ہر اقدام کو بروئے کار لاتے ہوئے اردو کو انگریزی کے مقابلے میں لاکھڑا کریں گے.

    وزیراعظم بنا تو وہاں نہیں رہوں گا جہاں شہزادے رہتے ہیں

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میرے اور میری جماعت کے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے اور نہ جماعت کے کسی رہنما، کارکن یا سینیٹرکا نام پاناما میں آیا ہے اور نہ ہی ہماری جماعت کے کسی فرد نے قرضے لے کر ہڑپ کیے ہیں اور اگر میں وزیراعظم بن بھی گیا تو وہاں نہیں رہوں گا جہاں شہزادے رہتے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف ختم نبوت میں تبدیلی کےذمہ داروں کوپارٹی سےنکالیں، سراج الحق

    نوازشریف ختم نبوت میں تبدیلی کےذمہ داروں کوپارٹی سےنکالیں، سراج الحق

    پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ووٹ مانگنے والوں سے پوچھا جائے کہ بار بار حکومت ملی تو آپ نے کیا کیا مایوسی کے سوا کوئی جواب نہیں ملے گا اور اگر یہ لوگ دوبارہ منتخب ہوتے ہیں تو پھر بھی کچھ نہیں کرسکتے.

    وہ پشاورمیں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت نے ختم نبوت کے قانون پرشب خون مارا ہے اور عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پرکتاب لکھنے پرنہ صرف یہ کہ سید مودودی کو جیل میں ڈالا گیا بلکہ جناب مودودی کو ختم نبوت پرموت کی سزا بھی سنائی گئی تھی، جماعت اسلامی ختم نبوت کی وارث جماعت ہے.

    سراج الحق نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سزا دی جائے اور نواز شریف یہ پارٹی فیصلہ نہیں تھا تو انہیں جماعت سے نکالا جائے گا.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کوشش کر نے والے اور 20 کروڑعوام کے جذبات کو مجروح کرنے والوں کو پارٹی سے نکالا جائے اور پردوں میں چھپے ڈاکوؤں کو سزا دلائیں گے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی بی کے خط کی تحقیقات کی جائے، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا، سراج الحق

    آئی بی کے خط کی تحقیقات کی جائے، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی بی کے خط پر تحقیقات ہونی چاہیے جس سے اس معاملے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اداروں کے تقدس کا تقاضا ہے کہ آئی بی کے خط کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور اداروں کو بدنام کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے میزبان ارشد شریف کو دھمکائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میڈیا پر قدغن لگانا آمریت کی نشانی ہے اور جمہوریت کی نفی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی جبر کے خلاف اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور میڈیا پر پابندی لگانے کی کوششوں کی مخالفت کرتی رہے گی۔

    سراج الحق نے کہا کہ آئی بی کے خط پر ہونے والے اشکالات کا ازالہ ہونا چاہیے اور اس معاملے میں قوم کو مکمل تحقیقات سے آگاہ کیا جانا چاہیے اور اداروں کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بجٹ میں عوام پر ’’ ڈار کا ڈرون ‘‘ گرے گا، سراج الحق

    بجٹ میں عوام پر ’’ ڈار کا ڈرون ‘‘ گرے گا، سراج الحق

    لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ میں اسحا ق ڈار کا ڈرون حملہ ہونے والا ہے جس سے عوام کو بچانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر پنجاب (جنوبی) مخدوم احمد محمود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس باربھی بجٹ آئی ایم ایف کےنمائندے بنا رہے ہیں اس لیے عام آدمی یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ بجٹ میں کوئی نہ کوئی ڈرون حملہ ہو گا اور آثار بھی یہی بتا رہے ہیں کہ اسحاق ڈار بجٹ میں ڈرون گرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، جہالت اورغربت سب موجودہ حکمرانوں کا تحفہ ہے اور کرپٹ اشرافیہ اور سرمایہ دار انتخابی اصلاحات نہیں چاہتا ہے کیوں اسی بوگس نظام کے ذریعے وہ کرسی اقتدار پر براجمان ہوتے ہیں۔

    اس موقع پرصدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمدمحمود نے امیر جماعت جماعت اسلامی کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قیادت کوملکی مسائل کیلئے مل بیٹھنا چاہیے اور ایک دوسرے پرالزام لگانا اورجج نہیں بننا چاہیے۔

    دونوں رہنماؤں نے عوامی مسائل پر مشترکہ جدوجہد پر زور دیا اور بجٹ و انتخابی اصلاحات پر حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے حکمت عملی کی تیاری پر اتفاق کیا۔

  • عوام کے مسائل حل نہ کرنے والی جمہوریت سے باغی ہیں، سراج الحق

    عوام کے مسائل حل نہ کرنے والی جمہوریت سے باغی ہیں، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسی جمہوریت سے باغی ہیں جوحرام کوحلال قراردے اور عوام کے مسائل حل نہ کر سکے۔

    امیرِجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلام آباد میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارشل لا اور جمہوریت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں اس لیے عوام دوسری جانب دیکھتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لیے قوم کو رنگ، نسل اورفرقوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ انتشار میں مبتلا قوم کیسے اپنا حق مانگے گی اور حکمرانوں کو للکارے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاناما کیس کا بہت شور ہو رہا ہے لیکن اب تک کوئی نتیجہ نہیں آ سکا ہے اگر اللہ نے موقع دیا تو ہم حرام کی ساری کمائی ملک میں واپس لائیں گے اور لوٹ مار کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک کے ادارے گونگے اوربہرے ہوچکے ہیں اور حکمران مال چھپانے کے لیے پاناما اور قطر کا رُخ کرتے ہیں اگر یہ حکمران ایک رات بھی سڑک پرگذاریں توانہیں غیرب عوام کی مشکلات کا اندازہ  ہو سکے گا۔

    سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے انتخابات کے موقع پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے تھے لیکن چار سال مکمل ہو جانے کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے اب عوام ایسے کھوکھلے دعوؤں پر کان نہیں دھریں گے۔

  • کچھ دہشت گرد پہاڑوں پر کچھ ایوانوں میں بیٹھے ہیں، سراج الحق

    کچھ دہشت گرد پہاڑوں پر کچھ ایوانوں میں بیٹھے ہیں، سراج الحق

    اسلام آباد : امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران میٹھا خود کھاتے اور کڑوا فوج کے منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میدانِ جنگ بن گیا ہے۔

    اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی دہشت گردی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، مساجد، مزارات پر دھماکے ہو رہے ہیں مگر جب کارروائی کی جاتی ہے تو اس میں بھی مساجد اور مزارات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ مالی اور نظریاتی دہشت گردی ہو رہی ہے کچھ دہشت گرد پہاڑوں پر اور کچھ ایوانوں اور دفتروں میں بیٹھے ہوئے ہیں، مذہبی لوگ دہشت گردی میں ملوث نہیں ہوتے کیوں کہ اسلام نام ہی سلامتی کا ہے اور دہشت گردی کا علاج نظامِ مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاک افغان جنگ سے بھارت اور اسرائیل کو فائدہ ہو گا اس لیے دونوں ممالک کے درمیان جو بھی تحفظات ہیں انہیں مذاکرات کے ذریعے دور کیا جائے کیوں کہ اسلام دشمن پالیسی کے تحت عراق، شام اور یمن میں بد امنی پیدا کی گئی ہے اور مسلم دنیا کو آپس میں گھتم گتھا رکھا ہےمسائل حل کیے جائیں۔

    آخر میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حافظ سعید کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ حافظ سعید کو کس جرم کے تحت قید کیا ہوا ہے؟ کیا حافظ سعید کو حکومت بھارت کی عینک سے دیکھ رہی ہے اور آج بھارت کے کہنے پر حافظ سعید کو نظربند کیا گیا کل کسی دوسرے کو قید کر دیا جائے گا ، حافظ سعید کی رہائی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

  • کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، سراج الحق

    کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کے بغیر تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے مقاصد کا حصول نامکمل ہے۔

    امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور شہہ رگ کے بغیر کوئی جسم زندہ نہیں رہ سکتا اس لیے کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلاکر حکومت کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کرے تاکہ قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کیا جا سکے۔

    امیر جماعتِ اسلامی نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا اعلان کیا جائے اور یہ عہدہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شخص کو دیا جائے جو تحریکِ آزادی کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان ترقی کے نئے منازل طے کرے گا اور لوگوں کی کثیر تعداد کو ملازمتیں میئسر آ سکیں گئ یہی وجہ ہے کہ بھارت سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے ناپاک منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیکولر لوگ باہر جاکر ہمیں تانے دیتے ہیں کہ پاکستان میں سہولیات کا فقدان اور دہشت گردی عروج پر ہے میں ایسے لوگوں کو کہتا ہوں کہ دشمن کی عینک سے اپنے مسائل کو نہیں دیکھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر اس کی تعمیر و ترقی کے لیے بہت کام کرنا ہے صرف شکوے شکایات کرنے سے کام نہیں بنے گا۔

  • کراچی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، سراج الحق

    کراچی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے اس لیے میں کراچی کے مسائل کو سینیٹ میں اُٹھاؤں گا۔

    کراچی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی تعمیر اور ترقی کے لیے 500 ارب کا خصوصی پیکج منظور کیا جائے اور مسائل کے حل کے لیے ایک ایڈوائزری کونسل بنائی جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وفاق کی جانب سے کراچی کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور مسائل حل نہیں کیے جا رہے جس کے باعث کراچی میں مسائل کا انبار لگ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ مافیا کے خلاف تحریک چلارہی ہے کیوں کہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے اس لیے
    ملک میں صاف شفاف قیادت اور ملک سے مخلص لوگوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو اس ناسور سے بچایا جاسکے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی 2 سال کی کارکردگی سامنے لائی جائے تاکہ فوجی عدالتوں کے توسیع کے معاملے میں رائے عامہ کو ہموار کیا جائے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے اس نظر انداز کرنا ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے روکنے کے مترادف ہے۔

  • ملک کا روشن مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے، سراج الحق

    ملک کا روشن مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے، سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر گمراہ کیا ہے لیکن اب یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ملک کا مستقبل جماعت اسلامی ہے۔

    وہ پشاور میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری مہم شروع کی ہے جس میں ہمارا نعرہ یہی ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیئے اور یہ احتساب بلا امتیاز، غیر سیاسی اور سخت ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس پر تین بار قوم کے سامنے تقریر کی اور ہر بار خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا اس لیے اب وزیراعظم نواز شریف کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اوپر لگے ہر الزامات کا جواب دیں اور قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کریں۔

    امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک تو ترقی نہیں کر رہا لیکن آپ کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس میں روز بہ روز اضافہ کیسے ہورہا ہے؟ یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب آپ کو دینا ہوگا اور عدالت کا سامنا کرنا ہوگا۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیا ہے کہ اہل خانہ نے ایک دوسرے کو 52 کروڑ کے تحائف دیئے میں حیران ہوں کہ حلال کمائی سے کوئی باپ اپنے بیٹے کو یا بیٹا اپنے باپ کو اتنے مہنگے تحائف بھی دے سکتے ہیں۔