Tag: امیر جماعت اسلامی

  • وقت کم ہے حکمران حالات کا ادراک کریں، سراج الحق

    وقت کم ہے حکمران حالات کا ادراک کریں، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جمہوریت بچانے پر سب متفق ہیں لیکن حکومت نے مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا، وقت کم ہے حکمران حالات کا ادراک کریں۔

    امیر جماعت اسلامی جمہوریت کی ڈولتی کشتی کو بچانے کیلئے کمر بستہ ہوگئے، سراج الحق اب بھی کہتے ہیں حالات سلجھانے کیلئے درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔

    جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت یہ نہیں چاہتی کہ جمہوریت کا خاتمہ ہو،انکا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں، جو چاہتے ہیں تماشہ لگے اور انکی جگہ بن جائے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا، حکومت سے اپیل ہے کہ راستوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے، ملک کو نقصان پہنچانے کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

  • موجودہ صورتحال میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،سراج الحق

    موجودہ صورتحال میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، چار حلقوں سے متعلق مطالبات مان لئے جاتے تو یہ نوبت نہ آتی، انہوں نے وزیرداخلہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں تاجر برادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے سیاسی منظر نامے پر بات ہوئی، اُن کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو برداشت نہ کیا گیا توتیسرے فریق کوفائدہ ہوگا۔

    سراج الحق نےکہا کہ حکومت چار حلقوں سےمتعلق مطالبات مان لیتی توسب کو بولنےکا موقع نہ ملتا۔

  • طالبان کی مذاکرات پر آمادگی خوش آئند ہے، منور حسن

    طالبان کی مذاکرات پر آمادگی خوش آئند ہے، منور حسن

    امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کہتے ہیں جن کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کامینڈیٹ ملا وہ اس سے پہلو تہی کر رہے ہیں، طالبان کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار خوش آئند ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ اب حکومت طالبان پر یہ الزام نہیں لگا سکتی کہ وہ مذاکرات نہیں چاہتے۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے وزیرداخلہ کی سربراہی میں فوری طور کمیٹی تشکیل دی جائے۔

    سید منور حسن نے کہا کہ طالبان مساجد ،مدارس سمیت عبادت گاہوں پر حملے نہیں کرسکتے ۔ اسرائیلی تخریب کار ملک میں دہشتگردی کی کاروائیاں کررہے ہیں، منور حسن کا کہنا تھا کہ تبلیغی مراکز، مرحوم غازی احمد اور مولانا فضل الرحمان پر حملے کرنے والے طالبان کیسے ہوسکتے ہیں۔
       

  • طالبان نے ہمیں پہلے نہیں چھیڑا حکومت نے پہل کی ، منور حسن

    طالبان نے ہمیں پہلے نہیں چھیڑا حکومت نے پہل کی ، منور حسن

    امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ طالبان نے ہمیں پہلے نہیں چھیڑا حکومت اور فوج نے خود چھیڑ خانی میں پہل کی۔

    ان کا کہنا تھا نوازشریف کی مذاکرات میں دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ مولانا سمیع الحق فون کر کر کے تھک جاتے ہیں وہ اٹینڈ ہی نہیں کرتے، سید منور حسن نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا قرضہ ا سکیم میں کوئی میرٹ نہیں وزیراعظم کی بیٹی کو اس اسکیم کا سربراہ کس میرٹ کی بنیاد پر بنایا گیا۔

    ان کا کہنا تھاحکومت کی نجکاری کے لیے ساری کوششیں منشا کو نوازنے کے لیے ہیں، نوازشریف نے ماضی میں بھی قومی ادارے اپنے رشتے داروں اور عزیزوں کو اونے پونے دئیے ان کا کہنا تھا نجکاری سے ملک میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا۔،