Tag: امیر جماعت اسلامی

  • قرضوں اور امداد کے باوجود حکومت ریلیف دینے میں ناکام رہی: سراج الحق

    قرضوں اور امداد کے باوجود حکومت ریلیف دینے میں ناکام رہی: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اربوں ڈالر کے قرضے اور  امداد ملنے کے باوجود ریلیف دینے میں ناکام رہی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار کردیا ہے.

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ صورت حال کا ازالہ نہ کیا گیا، تو عوام اٹھ کھڑے ہوں گے، حکومت نے بجلی، گیس تیل کی قیمتیں بڑھا دیں، دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کچھ نہیں کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دی سکی، آئی ایم ایف سے قرضے کے لئے بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوجائے گا.

    مزید پڑھیں: عالمی سامراج مسلم دنیا کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سراج الحق

    یاد رہے کہ 9 اپریل 2019 کو سینیٹر سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ پانچ سال کے لیے حلف اٹھایا تھا۔ تقریب میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے.

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ کر ے گی۔ موجودہ حکومت بے بس ہے۔  ملک میں دو نظام اور دو عدالت نہیں چل سکتیں۔

  • سینیٹرسراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا

    سینیٹرسراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا

    لاہور : سینیٹر سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ پانچ سال کے لیے حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق دوسری بار بھی امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے، اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

    شہر کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ تقریب میں سینیٹر سراج الحق نے ارکان کی جانب سے دوبارہ جماعت کے امیر چننے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ کر ے گی۔ موجودہ حکومت بے بس ہے۔ پاکستان میں اصل حکومت غیر سیاسی ماسٹرز کی ہے۔ ملک میں دو نظام اور دو عدالت نہیں چل سکتیں۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے خودکشی کرنے والوں نے اب تک ساڑھے نو ارب روپے ساڑھے نو ارب قرضہ لے لیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کو امت مسلمہ پر قرض قرار دیتے ہوئے پاکستان سعودی عرب ایران ترکی افغانستان اور ملائشیا کے اسلامی بلاک کی تجویز بھی پیش کی۔

    واضح رہے کہ21مارچ2019 کو جماعت اسلامی کے اراکین کی اکثریت نے سینیٹر سراج الحق پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوسری مرتبہ پانچ سال کے لیے امیر منتخب کیا تھا، سراج الحق کے مقابلے میں پروفیسر ابراہیم اور لیاقت بلوچ کا نام بھی اراکین شوریٰ نے دیا تھا تاہم اس بار بھی امارت کے لئے قرعہ فال سراج الحق کے نام نکلا۔

    واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اُس وقت آٹھ روزہ دورے کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود تھے، انہیں دوسری مرتبہ امیر منتخب ہونے کی خبر دی گئی جسے سن کر سینیٹر سراج الحق آبدیدہ ہو گئے تھے۔

  • حکومت کو الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، سراج الحق

    حکومت کو الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، سراج الحق

    دمام : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام کے خاتمہ کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کریں گے، حکومت کو الیکشن سے پہلے کیےگئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ افغانستان کے معاملات میں پیش رفت خوش آئند ہے، پرامن افغانستان خوشحال پاکستان کے لیے ضروری ہے، پاک بھارت کشیدگی کے خاتمہ اور خطے میں مستقل قیام امن کے لیے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو الیکشن سے پہلے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔

    صرف سات ماہ میں ہی عوام حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہوچکے ہیں، بجلی، گیس، تیل اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چھور رہی ہیں، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    سراج الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف عوام کی موثر آواز بنے گی اور اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

  • پاک بھارت کشیدگی، امیر جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

    پاک بھارت کشیدگی، امیر جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

    لاہور: امیر  جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نریندر مودی صبح شام دھمکیاں دے رہا ہے اور جنگ کی تیاری کر رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور  اے پی سی بلائے.

    [bs-quote quote=” او  آئی سی اجلاس میں پہلی باربھارت کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے، اب بھارتی وزیر خارجہ عالم اسلام کے نمائندوں سے خطاب کریں گی، یہ افسوس ناک ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سینیٹر سراج الحق”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ او  آئی سی اجلاس میں پہلی باربھارت کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے، اب بھارتی وزیر خارجہ عالم اسلام کے نمائندوں سے خطاب کریں گی، یہ افسوس ناک ہے.

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کواحتجاجاً اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون اور ضابطے میں رہ کرملزمان کے خلاف کارروائی کرے.

    انھوں نے مزید کہا کہ بغیرثبوت کسی کوگرفتار کرنا عزت پامال کرنےکے مترادف ہے، ہر پاکستانی احتساب چاہتا ہے، مگر حکومت اسے سیاست کی نذرکر رہی ہے.

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے حکومت دو ٹوک موقف اپنائے.

  • گیس کے بلوں میں زائد وصول کیے گئے پیسے عوام کو واپس کئے جائیں، سراج الحق

    گیس کے بلوں میں زائد وصول کیے گئے پیسے عوام کو واپس کئے جائیں، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گیس کے آئندہ بلوں میں زائد وصول کیے گئے پیسے لوگوں کو واپس کئے جائیں، عدالتی فیصلے میں این آر او کو کالا قانون قرار دیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکز منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہوتی تو آج این آر او یا ڈیل کی باتیں نہ ہوتیں۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی این آر او کو کالا قانون قرار دیا گیا ہے، سپریم کورٹ گزشتہ این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کو طلب کرے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گیس کی اوور بلنگ میں ملوث ذمہ داران کا کڑا محاسبہ کرے، گیس کے آئندہ بلوں میں عوام سے زائد وصول کیے گئے پیسے لوگوں کو واپس کئے جائیں۔

    اسٹیٹ بینک نے مقامی قرضوں کے جو اعداد و شمار بتائے وہ انتہائی تشویش ناک ہیں، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کا سارا زور صرف قرضوں کے حصول پر ہے۔

  • فاٹا کے لئے 100 ارب روپے کے بحالی پیکیج کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے: سراج الحق

    فاٹا کے لئے 100 ارب روپے کے بحالی پیکیج کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فاٹا کے لئے 100 ارب روپے کے بحالی پیکیج کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کو فاٹا کی محرومیوں کے ازالے کے لئے جلد عملی اقدام اٹھانے ہوں گے، تاکہ وہ مرکزی دھارے میں شامل ہوں.

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ وسائل کی تقسیم میں مرکز صوبوں کوزیادہ حصہ دے، اس سے صوبے مضبوط ہوں گے، صوبوں سے کٹوتی کے بجائے وفاق فاٹا کوترقیاتی فنڈز، بحالی پیکیج دے.

    انھوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی پالیسیوں کے باعث عام آدمی مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، عوام کا خون نچوڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے.

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل سے قبل بھارت کو کوئی سفری رعایت نہ دی جائے، سراج الحق

    یاد رہے کہ گذشتہ دور میں‌ جماعت اسلامی کے پی کے میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی تھی، البتہ الیکشن سے قبل اس نے عمران خان کی جماعت سے اتحاد ختم کرکے مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل میں شمولیت اختیار کر لی.

    سن 2018 کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل متوقع کامیابی حاصل نہیں کرسکی اور پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری.

  • ملک کا بنیادی مسئلہ انصاف کی فراہمی ہے آبادی میں اضافہ نہیں، سراج الحق

    ملک کا بنیادی مسئلہ انصاف کی فراہمی ہے آبادی میں اضافہ نہیں، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ میرے ملک کا بنیادی مسئلہ انصاف کی فراہمی ہے آبادی میں اضافہ نہیں، سانحہ ساہیوال پر ہر پاکستانی کا دل سوگوار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔

    ملک میں بے انصافی ہے، غربت ہے، جس کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان کا ملک کا بنیادی مسئلہ عوام کو سستے اور آسان انصاف کی فوری فراہمی ہے آبادی میں اضافہ نہیں۔

    سانحہ ساہیوال سے متعلق ایک سوال پر سراج الحق نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے، بچ جانے والے عمیر نے مجھے خود بتایا ہے کہ انہوں نے پہلے ہمیں گاڑی سے نکالا پھر والدین کو مارا۔

    مزید پڑھیں: عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے، سینیٹر سراج الحق

    حکومت نے واقعے سے متعلق جو جے آئی ٹی بنائی لیکن وہاں کے لوگوں کو اس سے شکایات ہیں،متاثرہ خاندان اور وکلا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ حکومت انہیں انصاف فراہم کرے۔

  • وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، سراج الحق

    وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، سراج الحق


    لاہور  : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں کسی وڈیرے کی غلامی کے لئے پیدا نہیں کیا گیا، وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں جے آئی کسان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں انصاف سب کیلئے ہو، ملک میں غریب کے لیے علاج ناممکن ہے، ملک کا ہر بچہ ورلڈ بینک کا مقروض اور معیشت تباہ ہورہی ہے۔

    رزق حلال بند، کرپشن اور سود کے دروازے کھلے ہیں، سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی وڈیرے کی غلامی کے لئے پیدا نہیں کیا گیا، آج ملک کی سیاست پر بھی شوگر مافیا کا قبضہ ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، اس معاشرے میں انسان آزاد نہیں سب غلام ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ زرمبادلہ میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے لیکن ان کے لئے کوئی بڑا معاشی پروگرام نہیں، کسانوں کی خون پسینے کی کمائی حکومت میں بیٹھے جاگیردار اور وڈیرے ہڑپ کر جاتے ہیں، انہیں سستے بیج، کھاد، اور دوا کی ضرورت ہے قوم کا مطالبہ انڈا یا مرغی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں موجود لوگ کسانوں کے نہیں ایلیٹ کلاس کے نمائندے ہیں جو خود کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے،کسانوں کو گنے کی قیمت اس لیے نہیں ملتی کہ سیاست پر بھی شوگر مافیا کا قبضہ ہے۔

    حکومت کہتی ہے کہ کسان ماتھے کا جھومر ہے لیکن اسے عزت نہیں دی جاتی، ہم اپنے ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو کسان اور مزدور کے بچے کو تعلیم لازمی دلانا ہوگی، غربت نے بچوں کو مختلف طبقوں کے اسکولوں میں تقسیم کردیا۔

  • تبدیلی صرف اشیا کی قیمتوں میں آئی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    تبدیلی صرف اشیا کی قیمتوں میں آئی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کبھی قوم کے ساتھ وفا نہیں کی، موجودہ حکومت میں بھی تبدیلی صرف اشیا کی قیمتوں میں آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امیرِ جماعت اسلامی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نعرے کے ساتھ آنے والی حکومت میں تبدیلی صرف اشیا کی قیمتوں میں آئی ہے۔

    [bs-quote quote=”مدینے کی ریاست کی بات تو کی گئی مگر قدم نہیں اٹھایا گیا: امیر جماعت اسلامی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط سودی نظام اور قرضوں کے انبار نے حکمرانوں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے کم سے کم قرضہ لینے کے لیے سعودی عرب سے بڑی امداد کے حصول میں کام یابی حاصل کر لی ہے۔

    امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مدینے کی ریاست کی بات تو کی گئی مگر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ پاکستان میں مدینے کی ریاست کی تعمیر کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملک میں جمہوریت کے لیے جمہوری اداروں کا استحکام ضروری ہے، سراج الحق


    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس میں کوئی گروپ بندی نہیں، سیاسی پارٹیاں خود بھی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتیں، اس لیے ان میں مطلق العنانیت قائم ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سراج الحق نے لاہور میں سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت کی راہ میں اصل رکاوٹ سیاسی جماعتوں کے نام پر خاندانوں، لسانیت اور شخصیت کے گرد گھومنے والی جماعتیں ہیں۔

  • ملک میں جمہوریت کے لیے جمہوری اداروں کا استحکام ضروری ہے، سراج الحق

    ملک میں جمہوریت کے لیے جمہوری اداروں کا استحکام ضروری ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے لیے افراد کے بجائے اداروں کا استحکام ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی پنجاب امیر العظیم کی قیادت میں وفد سے منصورہ میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کی راہ میں اصل رکاوٹ سیاسی جماعتوں کے نام پر خاندانوں، لسانیت اور شخصیت کے گرد گھومنے والی جماعتیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آمریت کی سوچ والی جماعتوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جمہوری استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہوگی، قومی یکجہتی کے لیے لسانی، گروہی تعصبات سے نکلنا ہوگا۔

    سراج الحق نے کہا کہ باپ کے بعد بیٹا اور بیٹے کے بعد پوتا اور نواسا پارٹی سربراہ بن بیٹھتا ہے، جماعت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں مضبوط جمہوری نظام قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں مضبوط جمہوری عمل کے بعد پارٹی سربراہ چنا جاتا ہے، دو سال بعد ضلعی، تین سال بعد صوبائی اور پانچ سال بعد جماعت کے مرکزی امیر کا انتخاب ہوتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والی علاقائی، لسانی اور کسی خاص فرقہ کی نمائندہ جماعتوں کو اپنے اندر قومی سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔

    سراج الحق نے کہا کہ اْئین پاکستان میں اسلامی دفعات تو شامل کی گئیں مگر ان پر عمل درآمد ایک خواب ہی رہا ہے، پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔