Tag: امیر جماعت اسلامی

  • جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا، جماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی: سراج الحق

    جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا، جماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی: سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرکے مسلمانوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیرمارچ سے بھارت کو  واضح پیغام دے دیا گیا ہے.

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بھارت پر واضح ہوگیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے. کشمیرکی آزادی تک ہم جدوجہدجاری رکھیں گے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیرآزادنہیں ہوجاتاجماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی، خون بہنے کے باوجود کشمیری جدوجہد کے لیے ڈٹے ہیں، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 71 سال مکمل ہوچکے ہیں.


    مزید پڑھیں: آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے‘ وزیراعظم


    یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 27 اکتوبر مغربی ایشیا کی تاریخ کا المناک ترین دن تھا، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے برعکس 7 دہائیوں سے کشمیر پر قابض ہے۔

     صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

  • حکومت 100 دن سے پہلے ہی بے نقاب ہوگئی، تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی، سراج الحق

    حکومت 100 دن سے پہلے ہی بے نقاب ہوگئی، تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی، سراج الحق

    اٹک: امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت 100 دن سے پہلے ہی بے نقاب ہوگئی ہے، تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی کوئی اپنی پالیسی نہیں ہے، ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں آئی ایم ایف طے کرتا ہے۔

    [bs-quote quote=”موجودہ حکومت کا ایجنڈا مہنگائی کے طوفان کی صورت میں سب کے سامنے ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”سراج الحق”][/bs-quote]

    سراج الحق نے کہا کہ آج پھر حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آگے کشکول لے کر کھڑی ہے اور مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے، کرپٹ چہرے ایک دفعہ پھر برسر اقتدار ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب کا بلاتفریق احتساب ضروری ہے، کرپشن کے ناسور میں ڈوبے چہرے ملکی دولت لوٹنے والوں کا کیسے احتساب کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 100 دن کا پلان دینے والے آج 600 دن اور 2 سال کی بات کررہے ہیں، برسر اقتدار لوگ غربت اور مہنگائی کو اپنا منشور بنا چکے ہیں، عام آدمی کرائے بڑھ جانے کی وجہ سے ڈرائیور اور کنڈکٹر سے جھگڑ رہا ہے، موجودہ حکومت کا ایجنڈا مہنگائی کے طوفان کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں اور کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ضرورت ہے، عقیدہ ختم نبوت ہم سب کے ایمان کا لازمی جزو ہے، آج دنیا کی ساری قوتیں اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

  • پاکستان کا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، سراج الحق

    پاکستان کا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، سراج الحق

    پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی اور نظریاتی پاکستان بنائیں گے، تبدیلی کا آغاز اپنی ذات سے کریں گے، ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد سے زائد نوجوان ہیں، ہمارا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ یہی نوجوان ہیں، پاکستان کے نوجوان کسی فرد، ظالم لٹیرے یا کرپٹ لیڈر کے پیچھے نہ جائیں، علامہ اقبالؒ کے خواب کی تعبیر صرف نوجوان ہی پوری کر سکتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر انتہائی کم ہو چکی ہے، حکومت کے پاس سنجیدہ پروگرام نہیں ہے اور آج بھی حکمران ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر5سال بعد حکومت تو تبدیل ہوجاتی ہے مگر عوام کی قسمت نہیں بدلتی، پورے خطے میں صرف پاکستان کو ہی کیوں معاشی تباہی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا: سراج الحق

    حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا: سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سینیٹر سراج الحق کے مطابق حکومت نےکہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گی، اسے اپنے قول پر قائم رہنا چاہیے.

    سینیٹرسراج الحق نے عوامی مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے.

    انھوں‌نے کہا کہ حکومت ایک بارپھرآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے، قیمتوں میں‌اضافے کے پیچھے آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے.


    مزید پڑھیں: حکومت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی: سراج الحق


    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ روزمرہ کی 1800 سے زائد چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، نان فائلرکے خلاف بھی حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پرایکشن لے رہی ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے شکنجےمیں آنے کے بجائے خودانحصاری پرعمل کرے، ورنہ صورت حال گمبھیر شکل اختیار کرسکتی ہے۔

  • بجلی، گیس، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، توعام آدمی پس جائے گا: سراج الحق

    بجلی، گیس، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، توعام آدمی پس جائے گا: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی، گیس، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، تو عام آدمی پس جائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے وعدہ پورے کرنے ہوں‌ گے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کاایک کروڑنوجوانوں کوملازمتیں دینے کا اعلان خوش آئند ہے، 50 لاکھ لوگوں کو چھت مہیاکرنےکا اعلان قابل تعریف ہے.

    انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے اعلانات پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ عالمی بینکوں سےقرضہ نہ لینے کا حکومت کا اعلان قابل ستائش ہے، اس کی حمایت کرتے ہیں، البتہ اگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں‌میں‌ اضافہ کیاگیاتوعام آدمی پس جائے گا.

    مزید پڑھیں: پاک وطن کے لیے قوم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے ، سراج الحق

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی گذشتہ دور حکومت میں‌ خیبرپختون خواہ میں پی ٹی آئی کہ اتحادی تھی، مگر الیکشن 2018 سے قبل وہ حکومت سے الگ ہوگئی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں شامل ہوگئی.

    جماعت اسلامی نے کتاب کے نشان کے تحت الیکشن لڑا، مگر وہ متوقع کامیابی حاصل نہیں کرسکی.

  • پاک وطن کے لیے قوم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے ، سراج الحق

    پاک وطن کے لیے قوم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے ، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ دفاع وطن کیلئےقوم تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہے، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یوم دفاع و شہداء پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا دفاع وطن کے لئے قوم تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیارہے، سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانیں نچھاور کرنےوالے قوم کے محسن ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرےگی، ہمیں ملکی جغرافیہ کے ساتھ نظریے کی بھی حفاظت کرنا ہوگی، حکومت ملکی نظریاتی شناخت کو بحال اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرے۔

    مزید پڑھیں : قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں  جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔

     یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی،  وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • تحفظ ناموس رسالت مارچ چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں کیا جائے گا،  سراج الحق

    تحفظ ناموس رسالت مارچ چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں کیا جائے گا، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی نئی نسل نے پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانا ہے، نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل اور حقیقی سرمایہ ہیں، وطن عزیز پاکستان میں حقیقی تبدیلی نوجوانوں کے ذریعے ممکن ہے۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈگریاں پکڑے روزگار کی تلاش میں پھرتے ہیں لیکن انہیں روزگار نہیں مل رہا، موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان کیا ہے۔

    دیکھتے ہیں اعلان پر کہاں تک عملدرآمد ہوتا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی فکری، علمی ،ذہنی تربیت کا پلیٹ فارم ہے۔

  • حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، سراج الحق

    حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک میں نئی بننے والی تحریکِ انصاف کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، وزیرِ اعظم مشترکہ لائحہ عمل کے لیے اسلامی ممالک سے رابطہ کریں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے عقیدے و محبت کے مرکز پر حملے کیے جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل قومی اسمبلی نے بھی ہالینڈ میں پیغمبر اسلامﷺ کے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کی تھی اور انبیا کی شان میں گستاخی کو سب سے بڑی دہشت گردی قرار دیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، سراج الحق


    واضح رہے کہ نیدر لینڈز (پرانا نام ہالینڈ) کے اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی فریڈم پارٹی نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

    توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا آغاز ہو گیا ہے، ہالینڈ میں بھی اس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے،سراج الحق

    پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے،سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بناکردم لیں گے، خوشی کے لمحات میں ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے بات چیت میں جشن آزادی پر اپنے پیغام میں کہا
    پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کوآئی ایم ایف اورورلڈ بینک سے آزادی دلانا ضروری ہے، پاکستان میں کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خوشی کے لمحات میں ہمیں اپنےکشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملک کے مستقبل اور ترقی کے لیے ایک ہیں۔


    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ متحدہ مجلس عمل اصولوں کی سیاست کرے گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ڈکٹیشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ھاندلی کے الزامات کی سیاست کو یوم آزادی کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا، یوم آزادی بھر پور طریقے سے منائیں گے۔

    یاد رہے ملک بھر میں اکہتر واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، یوم جشن آزادی کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔

  • کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سراج الحق

    کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سراج الحق

    مالاکنڈ : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وہاں نہ تو ڈیم ہیں اور نہ ہی ایک ارب درخت کہیں دکھائی دیئے، ایم ایم اے ملک میں قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالا کنڈ میں متحدہ مجلس عمل کے تحت ہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین سو ڈیمز بنائے ہیں۔

    اس سلسلے میں میں نے کے پی میں جاکر لوگوں سے پوچھا انہوں نے بتایا کہ انہیں تو کہیں کوئی ڈیم نظر نہیں آیا۔ اور نہ ہی دعوے کے برعکس ایک ارب درخت نظر آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے زورپر کوئی جماعت عوام کو دھوکا نہیں دے سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے) اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی، اس الیکشن میں دو تہذیبوں کے درمیان معرکہ ہے،25جولائی کو قوم کو اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    ایم ایم اے ملک میں قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کریگی، ہماری حکومت میں ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دی جائے گی، سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر مخصوص لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔