Tag: امیر جماعت اسلامی

  • پاناما کیس : قوم کو سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سراج الحق

    پاناما کیس : قوم کو سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سراج الحق

    بہاولپور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے کرپٹ ٹولہ پانامہ کیس میں ضرور پھنسے گا، صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جسے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب اورپنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرسید وسیم اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مقدمہ کے فیصلے سے پہلے ہی بغلیں بجا کر تاثر دے رہے ہیں کہ انہوں نے میدان مار لیا ہے ،جب کیس کا فیصلہ آئے گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں موجود کچھ لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ احتساب صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا ہوگا اور باقی سب لٹیرے صاف بچ جائیں گے مگر یہ تمام خوش فہمیاں اس وقت دم توڑ جائیں گی جب وزیراعظم اور ان کے خاندان کے بعد دوسروں کی باری آئے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے ترک صدرکو ریاست کی بجائے خاندانی مہمان بنا کر قومی یکجہتی و وقار کو نقصان پہنچایا، قومی قیادت ترک صدر سے گفتگو کرنا چاہتی تھی جس کا موقع نہیں دیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پنامہ کیس سیاسی مسئلہ نہیں ملک کے مستقبل کا سوال ہے: سراج الحق

    ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے، غیرمنصفانہ تقسیم سے جنوبی پنجاب کے عوام کے اندر شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے۔

  • حکومت ملی تو 70 سالہ خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے،سراج الحق

    حکومت ملی تو 70 سالہ خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے،سراج الحق

    نوشہرہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو اور اس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آگیا، ہمیں حکومت ملی تو نوجوانوں کو بلا سود قرضے اور 70سالہ خواتین کو بڑھاپا الائونس دیں گے، خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم اس نظام اور اسٹیٹس کو کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،تبدیلی کا نعرہ لگ رہا ہے لیکن تبدیلی اسلامی ہونی چاہیے امریکی نہیں۔

    قبل ازیں ایک اور تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی  کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت ملی نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے اور سترسال کی خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے۔ اس تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    ساتھ ہی انہوں ںے یہ بھی کہا کہ خواتین کو وراثت میں حصہ ملنا ان کا حق ہے ، حصہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

  • اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اس لیے دیا گیا کہ انہوں نے قرضے حاصل کر کے ملک پر سودی قرضوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ انجینئرنگ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں میں کریشن کی وجہ سے پاکستان ناکام ریاست بن گیا ہے، بے پناہ وسائل کی موجودگی کے باوجود ملک کو قرضوں اور سود کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ’’سی پیک منصوبے پر حکومتی سرگرمیاں عوام میں شک و شبہات پیدا کرررہی ہیں۔ اس حوالے سے حکومت صرف زبانی کلامی دعوے کرتی نظر آتی ہے تاہم عوام کے لیے ابھی تک کوئی عملی اقدمات بروئے کار نہیں لائے گئے‘‘۔

    پڑھیں:  عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا

     انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام میں پریشانی اور تشیویش کی لہر موجود ہے ، آج بھی اگر حکومت وسائل کی تقسیم منصانہ طریقے سے کرے تو چھوٹے صوبوں میں پیدا ہونے والی احساس محرومی کو دور کیا جاسکتا ہے‘‘۔

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ  نوجوان انجینئرز کی بے روز گاری کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے اور  وفاقی حکومت انجینئرز کے سروس سٹریکچر کی فوری منظوری اورنوجوان انجینئرز کو اسپیشل الاﺅنس دے۔

     

  • نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور کشمیر ایشو پر حکومت سے یکجہتی کا یہ مطلب نہیں کہ احتساب کے مطالبے سے دست بردار ہوگئے۔

    اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب مخالف رویہ ناقابل برداشت اور قومی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے، کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عدالت کے سامنے پیش ہوجاتے تو کرپشن کا خاتمہ مشکل نہیں تھا، آئین و قانون کی بالادستی کی راہ میں حکومتی رویہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات اور لٹیروں کے احتساب کے بغیر حکمرانوں کے پاس حکومت کرنے کا اخلاقی جواز نہیں، اپوزیشن جماعتیں بہت جلد مل بیٹھ کر پاناما لیکس اور جوڈیشل کمیشن پر مشترکہ لائحہ عمل دیں گی۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قومی یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

  • بھارتی وزیر داخلہ پاکستان آنے کی غلطی ہرگز نہ کریں، سراج الحق

    بھارتی وزیر داخلہ پاکستان آنے کی غلطی ہرگز نہ کریں، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر جب تک پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا پاکستان نامکمل رہے گا۔ تین اگست کو بھارتی وزیر داخلہ کا استقبال کرنے والا پاکستان میں کوئی نہیں ہوگا جو اس کا استقبال کرے گا اس کی جگہ پاکستان میں نہیں ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہگہ بارڈر پر’’آزادی کشمیر مارچ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے آزادی کشمیر مارچ کیا گیا۔

    مارچ میں سراج الحق کے علاوہ لیاقت بلوچ،سید صلاح الدین،غلام محمد صفی اوردوسرے رہنما شریک تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان آنے کی غلطی ہرگز نہ کریں، انہیں پاکستان میں کوئی ویلکم نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی معاشی ، قومیت یا علاقائیت کا مسئلہ نہیں یہ نظریاتی جنگ ہے، ہم خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کی طرح پاکستان میں یوم سیاہ منائیں گے اور مظفر آباد سے چکوٹھی تک کشمیرمارچ کریں گے اور اعلان کریں گے کہ لائن آف کنٹرول کو نہیں مانتے اور اس دیوار برلن کو ایک دن گرا کر دم لیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا جلد سورج طلوع ہونے والا ہے، بھارت کو شکست ہوگی، انہوں نے تجویز دی کہ صرف مسئلہ کشمیر کے لیے ایک نیا نائب وزیر خارجہ بنایا جائے جو کشمیر کے معاملے کو حل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کرے۔

     

  • مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی پاکستانی پرچم لہراتےہیں، سراج الحق

    مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی پاکستانی پرچم لہراتےہیں، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں آج بھی پاکستانی پرچم لہرارہا ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری کشمیری نہیں بلکہ پاکستانی ہیں، ان سے ہماراخون کارشتہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے اسلام آباد تک آزادی کشمیرمارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


    Govt trying to appease Modi rather than people… by arynews

    انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان ضرور بنے گا مگرموجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ایسا نظر نہیں آتا، اگر پاکستان کے سابقہ اورموجودہ حکمران سنجیدگی کے ساتھ  مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کرتے تو اب تک اس کا کوئی نتیجہ ضرور سامنے آتا۔

    جماعت اسلامی کے کارکنان نے راولپنڈی سے اسلام آباد تک آزادی کشمیرمارچ کیا اور بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی صدائیں بلند کیں۔

    مظاہرین نے کشمیریوں پربھارتی مظالم نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو منڈیٹ ملا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائے، لیکن ن لیگ کی حکومت کشمیریوں کے بجائے مودی کو خوش کررہی ہے۔

     

  • پاکستانی حکومت کشمیرایشو پر تماشا کررہی ہے، سراج الحق

    پاکستانی حکومت کشمیرایشو پر تماشا کررہی ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی جغرافیائی شہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگ مر رہے ہیں اور پاکستانی حکومت تما شا کررہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان سے الحاق اور محبت کے لیے کشمیری عوام قربانیاں دے رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو پاکستان کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

    Siraj1

    سراج الحق نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیں، انہوں نے اعلان کیا کہ 24 جولائی کو بھارتی سفارت خانے تک مارچ کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ 29 جولائی کو آل پارٹی کانفرنس بلوا رہے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے بھارتی فوج کے نکلنے تک بھارت سے دوستی اور تجارت سمیت ہر معاہدے کو معطل کیا جائے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مردم شماری کا فوری طور پر اہتمام کیا جائے، پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کرلے اور کمیشن بنانے میں مزید تاخیر نہ کرے.

     

  • حکومت ایدھی صاحب کونوبیل انعام دلانے کےلیے کوشش کرے، سراج الحق

    حکومت ایدھی صاحب کونوبیل انعام دلانے کےلیے کوشش کرے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی ایک شخصیت کا نہیں تحریک کا نام ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے رہنما برہان وانی کو انڈین آرمی نے شہید کیا۔

    لاہور منصورہ میں حریت لیڈر برہان وانی اور عبدالستار ایدھی کی مشترکہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ شدید بیماری میں بھی عبدالستار ایدھی نے پاکستان کو چھوڑنا گوارا نہیں کیا بلکہ اپنے اداروں پر اعتبار کیا، یہ موجودہ حکمرانوں کےلیے ایک سبق ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو عبدالستار ایدھی سے محبت ہے تو وہ غریب بچوں کی کفالت اور مستحق لوگوں کے علاج کی ذمہ داری لے، عبدالستار ایدھی کو خدمات پر نوبیل پرائز ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے رہنما برہان وانی کو بھارتی فوج نے شہید کیا، انڈین آرمی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی لڑائی ہورہی ہے اور احتجاج کیے جارہے ہیں، ہم انڈین آرمی کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان کی مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ دوستی چھوڑ دے، انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ دوستی پاکستان کی کسی بھی حکومت کےلیے زوال کا سبب ہے۔

  • پانامہ لیکس میں شامل افراد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں،  سراج الحق

    پانامہ لیکس میں شامل افراد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں، سراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جن افراد کے نام پاناما لیکس کی فہرست میں ہیں وہ اخلاقی طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن فری ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کرپشن فری ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    اپنے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو کرپشن فری پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں نے اپنی عیاشی کیلئے اربوں روپے کے نئے قرضے لئے۔ ان لوگوں کے اکاؤنٹ دبئی، پانامہ سمیت پوری دنیا میں ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں سے ایک ایک پائی واپس لینا ہوگی ورنہ پاکستان ترقی نہیں کر سکے گا۔ پاکستان کی ترقی ان لٹیروں کے احتساب سے ہی ممکن ہے۔پاکستان کو کرپشن فری بنا کر ہی دم لیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ پاناما لیکس کے سلسلے میں تحقیقات سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف کے خاندان سے شروع کی جائیں۔ جو کوئی بھی کرپشن میں ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    اس موقع پرامیر جماعت اسلامی نے پچیس مئی سے کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کا بھی اعلان کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے ریلی میں ننھے ننھے بچوں کو گود میں بھی لیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بچوں کے بہترین مستقبل کے راستے میں کرپشن اورکرپٹ مافیا رکاوٹ ہے۔

     

  • دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    پشاور : جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےالزام لگایا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کاماسٹرمائنڈ خیبرپختونخوا کاایک وزیرتھا۔

    پشاور میں صحافیوں سے چیت بات کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے ٹھو س شکایت موجود ہیں،

    الیکشن کمیشن اس کا از الہ کر ے ،انہوں نےکہا کہ بعض حلقوں میں دھاندلی کی شکایت پر پورا الیکشن کالعدم نہیں کرناچاہئیے۔

    جماعت اسلامی کےامیرنےالزام لگایا کہ پشاور میں دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر ضیا اللہ اور ڈی آر او ریا ض محسود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےوزیرضیااللہ نےپشاورمیں دھاندلی کی پلاننگ کی۔